DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Police denies women had broken leg while collecting free flour and condemns local channel for fake news

نجی ٹی وی چینل پر کہوٹہ میں آٹا تقسیم کے دوران بھگڈر کی خبر کا معاملہ,راولپنڈی پولیس اس خبر کی سختی سے تردید کرتی ہے،

کہوٹہ (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ،31مارچ2023)نجی ٹی وی چینل پر کہوٹہ میں آٹا تقسیم کے دوران بھگڈر کی خبر کا معاملہ,خبر میں بیان کیا گیا کہ بھگدڑ سے خاتون کی ٹانگ ٹوٹ گئ، نجی ٹی وی چینل کی خبر حقائق کے منافی اور مبالغہ پر مبنی ہے،راولپنڈی پولیس اس خبر کی سختی سے تردید کرتی ہے، نجی چینل سے چند روز قبل کلرسیداں میں آٹا تقسیم کے دوران خاتون کے جاں بحق ہونے کی بھی خبر نشر کی گئی جو جھوٹ تھی،خبر نہ صرف سنسنی پھیلانے کی ایک کوشش بلکہ حکومت پاکستان کے ریلیف پروگرام کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا باعث بن سکتی ہے، راولپنڈی پولیس چینل انتظامیہ سے امید کرتی ہے کہ اس خبر کی تردید نشر کرے،

Kahuta (Pothwar.com, March 31, 2023) In the case of a stampede during flour distribution in Kahuta on a private TV channel, the news stated that a woman’s leg was broken due to the stampede, the news of the private TV channel is contrary to the facts and It is based on exaggeration, the Rawalpindi police strongly denies this news. A few days ago, a private channel also broadcast the news of the death of a woman while distributing flour in Kallar Syedan, which was a lie. The news is not only sensationalist. The attempt may also damage the credibility of the government’s relief program in Pakistan, the Rawalpindi Police hopes the channel administration will air a correction of the news.

کہوٹہ میں قائم مفت آٹا فراہمی میگا پوائنٹ پرآج مورخہ 31 مارچ 2023 بروز جمعہ آٹا کی فراھمی بند رھے گی

The supply of flour will be closed today, Friday 31st March 2023 at the free flour supply mega point in Kahuta

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2023)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق کہوٹہ میں قائم مفت آٹا فراہمی میگا پوائنٹ پرآج مورخہ 31 مارچ 2023 بروز جمعہ آٹا کی فراھمی بند رھے گی۔اس لیے عوام الناس سے گزارش ھے کہ آج بروز جمعہ وہ آٹا کے حصول کیلئے میگا پوائنٹ پرتشریف نہ لائیں۔

وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات

Federation of Madras Al Arabiya Annual Examinations result day held

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2023)
تحصیل کہوٹہ کے معروف دینی تعلیمی درس گاہ مدرسہ تعلیم القر آن کے ہونہار بچوں کی شاندار کاکردگی وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات، مدرسہ تعلیم القر آن کے بچوں کی نمایا ں پو زیشنیں، والدین اور سماجی و مذہبی شخصیات کی جانب سے ممتاز عالم دین قاری عثمان عثمانی اور مدرسہ تعلیم القر آن کے اساتذاہ سمیت پورے عملے کو زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا، تفصیلات کے مطابق جاری سال میں مدرسہ تعلیم القر آن جامع مسجد مکی کہوٹہ شہر کے طلبا ء نے دینی مدارس کے سب سے بڑے بو رڈ وفاق المدارس العربیہ کے سالانہ امتحانات میں شعبہ حفظ میں نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کیا، تمام طلبا ء نے درجہ ممتاز میں امتحان پاس کیا، طلباء میں کامیابی کا تناسب ایک سو فیصد رہا، طلبا ء کی جانب سے بہترین کامیابی حاصل کرنے پر کہوٹہ شہر کی سماجی، دینی شخصیا ت سمیت والدین نے مدرسہ تعلیم القر آن جامع مسجد مکی اساتذہ سمیت ممبر امن کمیٹی ضلع راولپنڈی قاری عثمان عثمانی کو زبر دست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔

سابق سینیٹر و ایم این اے راجہ محمد افضل خان مرحوم کی رہائشگاہ آمد

Raja Asad Janjua arrival at the residence of late former senator and MNA Raja Mohammad Afzal Khan

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2023)
ممبر قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسد جنجوعہ کی خصوصی دعوت پر راجگان مکھیالہ راجہ الطاف جنجوعہ،راجہ مشتاق جنجوعہ اورراجہ سدھیر جنجوعہ کی سابق سینیٹر و ایم این اے راجہ محمد افضل خان مرحوم کی رہائشگاہ آمد،سابق ممبر قومی و صوبائی اسمبلی راجہ اسد جنجوعہ سے ملاقات، جنجوعہ راجپوت خاندان کی تاریخ اور شجرہ جات پر سیر حاصل گفتگو،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز(جہلم) سابق سینیٹر و ایم این اے راجہ محمد افضل خان مرحوم کی رہائشگاہ پر آپ کے صاحبزادے راجہ اسد جنجوعہ صاحب (ایم پی اے، سابق ایم این اے) کی دعوت پر راجگان مکھیالہ راجہ الطاف حسین جنجوعہ، معروف جنجوعہ مؤرخ راجہ مشتاق احمد جنجوعہ، راجہ مشرف جنجوعہ، راجہ وقاص جنجوعہ اور نوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی ایک یادگار نشست ہوئی راجگان کی اس بیٹھک میں جنجوعہ راجپوت خاندان کی تاریخ اور شجرہ جات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی ایم پی اے راجہ اسد جنجوعہ نے جنجوعہ خاندان کی نوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی جنجوعہ راجپوت تاریخ پر آنے والی کتاب کے لئے وگھ راجگان کا شجرہ مرتب کرنے میں اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا وگھ کے علاوہ علاقہ بائیس دیس کے دیگر گاؤں جن کے شجرے تا حال ہمیں میسر نہیں آ سکے اس حوالے سے بھی راجہ اسد جنجوعہ نے ہمیں اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی ایک دوسری انتہائی اہم نشست میں ڈاکٹر محمد ریاض شہباز جنجوعہ نے راجگان وگھ کے شجرہ کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی ہمیں یقین ہے کہ جنجوعہ راجپوت خاندان کو باہم قریب لانے کے لئے راجگان مکھیالہ کی یہ انتھک مساعی ضرور ثمر بار ہو گی۔ ان شائاللہ تعالیٰ جنجوعہ راجپوت خاندان کی تاریخ پر جنجوعہ خاندان کی نوجوان علمی شخصیت راجہ محمد سدھیر جنجوعہ کی یہ کتاب ایک سنگ میل ثابت ہو گی۔

اندرون ملک اور بیرون ممالک مخیر حضرات کی جانب سے غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کو لاکھوں روپے امداد

Donations to Ghulam Rabbani Qureshi Welfare Trust from domestic and foreign philanthropists

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،31مارچ2023)
اندرون ملک اور بیرون ممالک مخیر حضرات کی جانب سے غلام ربانی قریشی ویلفیئر ٹرسٹ کو لاکھوں روپے امداد کا سلسلہ جاری چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی کی فیملی دوست احباب و دیگر لوگ بڑھ چڑھ کر حصہ لینے لگے آصف ربانی قریشی کی والدہ بلقیس ربانی قریشی کی جانب سے اپنے بیٹے عبدالوحید قریشی ایڈووکیٹ اور اپنے والدین کے ایصال ثواب کے لیے 10 لاکھ روپے کا عطیہ جبکہ مسلم کمیونٹی لورئیل میرلی امریکہ کی جانب سے ساڑھے 8 لاکھ راہنما پاکستان پیپلز پارٹی و سابق وفاقی وزیر محترمہ مہرین انور راجہ کی جانب سے 4 لاکھ محمد اسماعیل آف یو ایس اے کی جانب سے 15 لاکھ روپے نذر حسین قریشی آف اٹلی نے 1 لاکھ 20 ہزار، عدنان ظہیر نے 1 لاکھ طحہ بن فرید آف یو ایس اے کی جانب سے 5 لاکھ 65 ہزار روپے کا عطیہ کیا گیا جبکہ سابق چئیرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی، سابق کونسلر ایم سی حاجی ارشد، محمد ظہیر آف کلر سیداں سمیت کثیر تعداد میں دیگر افراد نے لاکھوں روپے عطیہ کیا اس موقع پر چئیرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ 80 لاکھ سے زائد مالیت کا سولر سسٹم جبکہ مزید پراجیکٹ بھی جلد متعارف کروائیں گے یہ مستحق اور محفوظ ادارہ ہے جسکا ماہانہ خرچہ کروڑ سے زائد ہے سب ملکر حصہ ڈالیں تا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہو سکے یاد رہے اس ٹرسٹ کے زیر نگرانی فری ڈائلیسس کڈنی سنٹر، الفتح ویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر، بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر، محمدی دسترخوان سمیت دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button