کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مارچ,2023)—محکمہ صحت راولپنڈی کی کارکردگی اور بدنظمی پورے عروج پر ہے سی او ہیلتھ اپنے زیراانتظام بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجے پر توجہ دینے کی بجائے ہر ہفتے دو تین ایام منا کر اور واک کا انعقاد کرکے اپنی ناکامیوں کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتے ہیں ان واکس اور ایام کے منانے سے اس وقت تک خاطرخواہ نتائج حاصل نہیں ہوسکتے جب تک بنیادی مراکز صحت میں علاج معالجے کے نظام کو مکمل بحال نہیں کردیا جاتا بیشتر مراکز صحت کی عمارتیں ناکارہ ہو چکی ہیں ان کی چاردیواریاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں عام افراد اور مریضوں سے زیادہ مال مویشی ہسپتالوں میں مٹر گشت کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اے سی کلرسیداں کے گزشتہ روز کے دورہ بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ کے دورے نے محکمہ صحت راولپنڈی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں چھوڑا۔محکمہ صحت نے بنیادی مرکز صحت چوآخالصہ میں فری زچہ بچہ مرکز کی سہولت ہفتے کے ساتوں ایام اور چوبیس گھنٹے مہیا کر رکھی ہے مگر دوسری جانب وہاں ویمن میڈیکل آفیسر سات ماہ سے غیر حاضر ہیں ڈسپنسر کی آسامی ایک سال سے خالی چلی آ رہی ہے اورسینٹری ورکر بھی کبھی کبھار چکر لگانے آتا ہے وہ بھی روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال موجود ہی نہیں ہوتا۔جب ہسپتال میں تمام عملہ ہی موجود نہیں تو پھر اسے ہفتے کے ساتوں ایام فری زچہ بچہ سینٹر بنانے کی ضرورت ہی کیا تھی۔اس بات میں کوئی شک باقی نہیں کہ محکمہ صحت راولپنڈی فنڈز کھانے اور مخصوص ایام منانے اور واک کی نمائش کے سوا کچھ بھی نہیں کرتا اگر سی او ہیلتھ راولپنڈی چاہتے تو میڈیکل آفیسر کی مسلسل سات ماہ سے غیر حاضری کا از خود نوٹس لیتے اور وہاں کسی دوسری وویمن میڈیکل آفیسر کی تعنیاتی کرسکتے تھے مگر اس ادارے میں تمام کام نمائشی اور ڈھنگ ٹپاؤ ہوتے ہیں چوآخالصہ کے لوگوں نے صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت راولپنڈی کو پہلی فرصت میں مرکز صحت چوآخالصہ کا فوری کرنے کی اپیل کی ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 30, March 2023) – The efficiency and inefficiency of the Rawalpindi Health Department is at its peak. They try to hide behind their failures by celebrating and organizing walks. These walks and celebrating days will not achieve significant results until the treatment system in the primary health centers is completely restored. Most of the health centers’ buildings have become unusable, their walls are crumbling, and more livestock than common people and patients appear to be patrolling the hospitals. AC Kallar Syedan’s visit to Choa Khalsa’s Primary Health Center last day did not leave the health department of Rawalpindi unable to show its face. But on the other hand, the women medical officer has been absent for seven months, the post of the dispenser has been vacant for a year and the sentry worker also comes to make rounds sometimes, he is also not present in the hospital a daily basis. If the staff is not there, then why is there a need to make it a 24/7 free maternity center? There is no doubt that the Rawalpindi Health Department does nothing but eat funds and celebrate certain days and exhibit walks. If CO Health Rawalpindi wanted, he would have taken notice of the absence of the medical officer for seven consecutive months and could have appointed another female medical officer, but all the work in this institution is for show and showmanship. While taking notice, the provincial health minister Rawalpindi at the first opportunity, health center It has been appealed for the immediate conclusion.
نلہ مسلماناں میں آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ مسماۃ (ث) بی بی مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے سے زندگی کی بازی ہار گئی
Teenage girl commits suicide in Nala Musalmana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مارچ,2023)—کلر سیداں کی یوسی نلہ مسلماناں میں آٹھویں کلاس کی 15 سالہ طالبہ مسماۃ (ث) بی بی مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے سے زندگی کی بازی ہار گئی۔پولیس نے ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس رپورٹ کے مطابق نلہ مسلماناں کی 15 سالہ دوشیزہ نے زہریلی گولیاں کھا لیں جسے تشویش ناک حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسی۔ادھر تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر شیخ محمد نواز نے رابطہ پر بتایا کہ متوفیہ کا چند ماہ قبل ہرنیا کا اپریشن ہوا تھا۔ گزشتہ روز درد کی وجہ سے اس نے گھر میں پڑی زائد المعیاد گولیاں کھا لیں جس سے وہ دم توڑ گئی۔
مفت آٹے کی فراہمی سے سرکاری اداروں کا اپنا اپنا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا
Due to the supply of free flour, the government institutions stopped their work
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مارچ,2023)—وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مفت آٹے کی فراہمی سے سرکاری اداروں کا اپنا اپنا کام ٹھپ ہو کر رہ گیا سبھی آٹے کے پوائنٹ پر بے بسی کی تصویر بنے کھڑے ہیں اور لوگوں کا ہجوم کسی طرح بھی کم ہوتا دکھائی دیتا ہے نہ ہی اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے آٹے کی تقسیم میں بے قاعدگیاں سامنے آنا شروع ہو چکی ہیں بلدیہ کلرسیداں کے اہلکار نے تیرہ بیگ آٹا بغیر کسی شناختی کارڈ کے مختلف لوگوں کے حوالے کردیا اور ادارے تماشہ دیکھتے رہ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر،چیف آفیسر بلدیہ،تحصیدار پٹواری،ریسکیو 1122 اور پنجاب پولیس اپنے اپنے کاموں کے علاوہ کلراسپورٹس گراؤنڈ میں قائم مفٹ آٹے پوائنٹس پر صبح سے شام تک خوار ہوتے ہیں تیس کے لگ بھگ افراد ہزاروں کے ہجوم کو کنٹرول کر ہی نہیں سکتے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے جیب تراش،بد چلن افراد اور شوقیہ نوجوان بھی لائنوں میں گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں۔مختلف فلور ملز کی گاڑیاں اور ان کا عملہ بھی آٹے کے تھیلے ادہر سے ادہر کر دیتا ہے ہر ملز کے عملے کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ آٹا واپس لے جا سکے۔آٹے کی تقسیم میں شفافیت کتنی ہے اس کی ایک مثال یہ سامنے آئی کہ بلدیہ کلرسیداں کے ایک اہلکار نے آٹے کے تیرہ بیگز بغیر کوئی شناختی کارڈ اسکین کروائے وہاں کسی کے حوالے کر دیئے،شور پڑنے پر اس اہلکار کو مقامی پولیس کے سپرد کرنے کا فیصلہ ہوا مگر سیاسی مداخلت پر اسے پولیس کی تحویل میں جانے سے بچا لیا گیا اب بلدیہ کلر کے تمام اہلکار اپنے اور عزیر و اقارب کے شناختی کارڈز اسکین کرواتے ہیں اور جو آٹے کا اہل قرار پاتا ہے اس کو جاری آٹا اس کی بجائے اہلکار کی جانب سے بغیر قواعد کے جاری تیرہ بیگز پورے کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ایک فلور ملز کی گاڑی پر دو غیر متعلقہ افراد بھی کھڑے نظر آئے جو آٹا تقسیم کر رہے تھے ان دونوں کو پکڑ کر تفتیش کے لیئے مقامی پولیس کے سپرد کردیا گیا،اوارہ نوجوان بھی سارا سارا دن لائنوں میں کھڑی خواتین کے قریب منڈلاتے نظر آتے ہیں اور مفت آٹے کی فراہمی کے دیگر بے شمار مسائل کو جنم دیا ہے جس کا ازالہ اسی صورت ممکن ہے کہ کلرسیداں کے ساتھ ساتھ چوآخالصہ،دوبیرن کلاں اور چوکپنڈوری میں بھی مفت آٹے کی فراہمی کے پوائنٹس قائم کیئے جائیں مگر ایک سے زیادہ پوائنٹس پر نفری مہیا کرنے سے پولیس ہچکچا رہی ہے اس طرح مفت آٹے کی فراہمی مسلسل تماشہ بنی ہوئی ہے۔
پرنسپل محمد عرفان اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے
Family of Principal M Irfan return home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مارچ,2023)—پوٹھوہار کالج آ ف سائنس اینڈ کامرس دوبیرن روڈ کلر سیداں کے پرنسپل محمد عرفان اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ان کے عزیز اقارب اور کالج انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا اور مبارکباد دی
ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے دو عدد بڑی بوتل شراب برآمد
Two large bottles of alcohol were recovered from under the driving seat by police
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مارچ,2023)—عامر علی سب انسپکٹر انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ چوک پنڈوڑی کی زیر نگرانی زاہد محمود اے ایس آئی ہمراہ ملازمین کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ ملزم علی اکبر ولد عبد اللطیف مغل سکنہ چہل کلاں تحصیل و ضلع گوجرانوالہ کی ایکس ایل آئی کار کی ڈرائیونگ سیٹ کے نیچے سے دو عدد بڑی بوتل شراب برآمد کر کے شراب کی سپلائی ناکام بنا کر اور ملزم سے سات لاکھ پانچ ہزار پانچ سو روپے برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 267 مورخہ 28 مارچ 2023 بجرم3/4 حد امتناع منشیات کے تحت تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج رجسٹر کروا دیا۔
معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی کے خسر محمد ایاز ہاشمی انتقال کر گئے
Muhammad Ayaz Hashmi, father-in-law of renowned religious scholar Allama Muhammad Iqbal Qureshi, passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مارچ,2023)—معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی کے خسر محمد ایاز ہاشمی انتقال کر گئے نماز جنازہ واہ کینٹ میں ادا کی گئی جس میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سابق چیئرمین ہارون کمال ہاشمی،بلوچستان ہاؤس اسلام آباد کے پروٹوکول آفیسر عابد ہاشمی،شہزاد ہاشمی،افتخار ہاشمی،اشفاق ہاشمی،ساجد ہاشمی،نثار ہاشمی اور دیگر نے شرکت کی۔
جنیب ہاشمی انتقال کر گئے۔نماز جنازہ گاؤں ہوتھلہ میں ادا کی گئی
Junaib Hashmi passed away. Funeral prayers were offered in village Hothla
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,30،مارچ,2023)—سوئی ناردرن گیس کے سینئر اہلکار ریحان ہاشمی کے والد محترم جنیب ہاشمی انتقال کر گئے۔نماز جنازہ گاؤں ہوتھلہ میں ادا کی گئی جس میں راجہ عامر مظہر،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،حق شناس ہاشمی،الطاف ہاشمی،عابد ہاشمی، قاضی زاہد نعیم،اظہار الحسن صدیقی،نصیر ہاشمی،احسان الحق قریشی اور دیگر نے شرکت کی۔