DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Construction of the Kahuta Pindi road phase One project has slowed down

کہوٹہ پنڈی روڈ، سہالہ اوور ہیڈ برج اور کہوٹہ بائی پاس کے فیز ون کے منصوبے کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہوگیا

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،29,مارچ،2023) — 17ارب کے کہوٹہ پنڈی روڈ، سہالہ اوور ہیڈ برج اور کہوٹہ بائی پاس کےفیز ون کے منصوبے کی تعمیر کا کام سست روی کا شکار ہوگیا۔ متاثرین بائی پاس اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے مابین موجودہ سرکاری ریٹس 2023کے مطابق زمینوں کا تعین نہ کرنے پر نیا تنازعہ پیدا ہو گیا۔ متاثرین بائی پاس کی اربوں روپے مالیت کی قیمتی کمرشل و زر عی زمین کی حیثیت بغیر خسرات نمبرات کا تعین کیئے متاثرین کی سینکڑوں کنال قیمتی اراضی پر بنائے گئے فش فارمز،سولر سسٹم، سپیل ویز،ٹیوب ویل، تالاب، باغات، حفاظتی دیواریں،پانی کے بور وغیرہ کھدائی کے دوران نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھکیدار نے بھاری مشینری کے ذریعے گرادیں۔ متاثرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ اور محکمہ مال کی لاپرواہی اور نا اہلی کی وجہ سے خسرات نمبرات کا تعین ابھی تک ہوسکا۔ جبکہ چار سال قبل کا معاوضہ لگانا بھی درست نہ ہے ا ور زیادتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 2023کے موجودہ سرکاری ریٹس جوکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے منظور شدہ ہیں اور مارکیٹ ویلیو کے مطابق متاثرین کو ادائیگی نہ کی گئی تو متاثرین بائی پاس احتجاج پر مجبور ہوں گے۔ قیمتوں کا تعین موجودہ مارکیٹ ویلیواور سرکاری ریٹس کے مطابق متاثرین کا جائز حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے جبکہ محکمہ مال کہوٹہ اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نہ صرف لیت ولعل سے کام لے رہے ہیں بلکہ ان کارویہ قابل افسوس ہے۔ بطور ویزر اعظم شاہد خاقان عباسی نے چار سال قبل یہ منصوبہ نہ صرف منظور کرایہ بلکہ کہوٹہ پنڈی روڈ اور کہوٹہ بائی پاس سمیت 17ارب گرانٹ کے میگا پراجیکٹ کا افتتاح بھی بطور وزیر اعظم کیا تھا۔ جوکہ بعدازاں تحریک انصاف کے دور حکومت میں یہ منصوبہ روک دیا گیا۔ اور اب اس منصوبے پر مسلسل تین سال فوکل پرسن کرنل (ر) مسعود عباسی اور بلال یامین ستی کی کاوش سے دوبارہ شروع ہو چکا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی بھاری مشینری کے ذریعے ٹھکیدار نے اس منصوبہ پر پانچ موضع جات نتھوٹ، سروٹ، سہالی، کہوٹہ اور دڑیوہامیں تیز رفتاری سے بائی پاس کا کچھ ٹریک کھدائی اور بھرائی کے بعد تقریباََ مکمل کر لیا ہے۔ متاثرین نے مزید کہا کہ ہم نے قومی شاہراہ کے منصوبہ کی خاطر اربوں روپے کا نقصان برداش کیا مگر اب قیمتوں کے تعین کے مرحلے کے موقع پر ایک نیا تنازعہ پیدا کیا جا رہا ہے۔ متاثرین کا موقف ہے کہ ہمیں موجودہ سرکاری ریٹس اور موجو دہ مارکیٹ ویلیو کو سامنے رکھ کر معاوضہ ادا کیا جائے جو کہ ہمارا حق ہے۔کیونکہ خسرات نمبرات کا تعین اب کیا جار ہا ہے۔ لحاظہ تین سال قبل کے ریٹس کسی صورت قبول نہیں۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 29, 2023) — Kahuta Pindi Road, Sihala Overhead Bridge and Kahuta Bypass of a 17 Billion project Construction of the Phase One project has been delayed.

A new dispute arose between the victims of Bypass and Assistant Commissioner Kahuta over not determining the lands as per the current government rates in 2023.

The status of valuable commercial and industrial land worth billions of rupees of the victims of the bypass without determining the loss numbers, hundreds of kanals of valuable land of the victims, fish farms, solar systems, spillways, tubewells, ponds, gardens, protective walls, During the digging of water bores etc.

The contractor of the National Highway Authority demolished them using heavy machinery. The victims strongly protested and said that due to the carelessness and incompetence of Assistant Commissioner Kahuta and the Finance Department, the loss figures could not be determined yet.

While the compensation from four years ago is not correct and is excessive. He further said that the current government rates of 2023 which are approved by the Deputy Commissioner Rawalpindi and the victims are not paid according to the market value.

Fixation of prices according to current market value and official rates is the legitimate right of the victims. He said that the National Highway Authority is ready to pay the price while the Department of Finance Kahuta and Assistant Commissioner Kahuta are not only dealing but their actions are regrettable.

As ex-Prime Minister, Shahid Khaqan Abbasi inaugurated this project four years ago, not only the approved rent but also the mega project of 17 billion grant including Kahuta Pindi Road and Kahuta Bypass as the Prime Minister.

Later this project was stopped during the Tehreek-e-Insaf government. And now the project has been resumed for three consecutive years with the efforts of the focal person Colonel (Rtd) Masood Abbasi and Bilal Yameen Satti.

With heavy machinery of the National Highway Authority, the contractor has almost completed this project after excavating and filling some tracks of the bypass at high speed at five locations at Nathot, Sarot, Sahali, Kahuta and Duryoham.

The victims added that we have lost billions of rupees for the national highway project but now a new controversy is being created at the pricing stage. The position of the victims is that we should be compensated keeping in view the current government rates and the current market value, which is our right. In any case, the rates of three years ago are not acceptable.

کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین سے زیادتی نہیں ہو گی

Those effected by Kahuta Bypass construction will not be abused

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،29,مارچ،2023) —سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ متاثرین بائی پاس کہوٹہ کے مطالبات کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کہوٹہ پنڈ روڈ اور کہوٹہ بائی پاس سمیت سہالہ اوور ہیڈبرج کی تعمیر سے درینہ عوامی مطالبہ پورا ہو گا۔ فیز ون کے تحت کہوٹہ بائی پاس کے متاثرین سے زیادتی نہیں ہو گی۔ متاثرین نے قومی شاہراہ اورعظیم منصوبہ کے لیئے کوئی رکاوٹ پیدانہ کی جو قابل ستائش ہے۔ جائز مطالبات ضرور پورے کیئے جائیں گے۔

موجودہ سرکاری ریٹس اور مارکیٹ ویلیو کا تعین کرکے معاوضے ادا کیئے جائیں

Compensation should be paid by determining prevailing government rates and market value

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،29,مارچ،2023) — کہوٹہ بائی پاس کے منصوبہ پر خسرات نمبرات کے تعین کے بغیر چند ماہسے جاری کام بند ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ متاثرین نے شدید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سرکاری ریٹس اور مارکیٹ ویلیو کا تعین کرکے معاوضے ادا کیئے جائیں۔ بصورت دیگر زبردست احتجاج کیا جائے گا اور تین سال قبل کےریٹس متاثرین کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی دوزخ بنا دی ہے

Inflation has made life hell for poor people

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،29مارچ2023)
پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری واحد آف پیکاں نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی دوزخ بنا دی ہے، سبزی، فروٹ،آٹا، گھی، چینی، دالیں اور دیگراشیائے خوردونوش قیمت خرید سے باہر ہو گئی ہیں عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے،حکومتی پالیساں مرتب کر نے والوں کی سمجھ نہیں آتی کہ وہ کس طرع پالیسیاں بناتے ہیں،مفٹ آٹا دینے کے بجائے جو سستا آٹا دیا جا رہا تھا اسکی تعداد بڑھا کرا اس کی قیمت ہی کم کر دیتے تو یہ سب سے بہتر ہوتا مگر انہوں نے مفت آٹا دینے کا جو منصوبہ بنایا ہے اس میں عوام کو ریلیف دینے بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کیا گیا ہے،سستا آٹا مل تو جاتا تھا یہ آٹا تو ملتا ہی نہیں ہے انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کاعظیم الشان مہینہ آنے والا ہے اپنے ارد گرد کے غربا یتیموں کا خاص خیال رکھیں ماہ رمضان میں زیادہ زیادہ نیکیاں کر کے اللہ کی خوشنودی حاصل کریں روزہ اللہ پاک کی خاص عبادت ہے جس کا تعلق صرف اور صرف انسان کا اپنے رب کے ساتھ ہوتا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button