DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com

Gujar Khan: Alleged bribery taking place at Driving Licensing Branch Gujar Khan

ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ گوجرخان میں مبینہ طور پر رشوت ستانی پورے عروج پر

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،مارچ,2023)—ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ گوجرخان میں مبینہ طور پر رشوت ستانی پورے عروج پر،آن لائن کی شفافیت کے چرچوں کی قلعی وہاں تعنیات عملے نے کھول دی۔روزانہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کے خواہشمندوں میں سے وہی خوش نصیب قرار پاتے ہیں جو پندرہ سے بائیس ہزار فی کس رشوت دیتے ہیں۔کلرسیداں کے تین نوجوان زبیر،وجاہت اور عاقب بھی ڈرائیونگ لائسنس بنوانے منگل کے روز ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ گوجرخان پہنچے جن سے وہاں موجود اہلکار کامران بٹ نے فی کس پندرہ پندرہ ہزار روپے ادائیگی کا مطالبہ کیا۔عدم ادائیگی پر انہیں فیل کردیا گیا ان کے مطابق وہاں روزانہ آنے والوں کی بڑی تعداد کو ناکام قرار دے دیا جاتا ہے وہی لوگ لائسنس کے اہل قرار پاتے ہیں جو وہاں رشوت کی رقم ادا کر پاتے ہیں ان تینوں سے بھی کامران بٹ نے پندرہ پندرہ ہزار ادائیگی کا تقاضا کیا جبکہ وہاں دیگر خواہشمندوں سے بھی ادائیگی کا تقاضا کیا گیا۔اس طرح آن لائن لایسنسنگ برانچ میں بھی کوئی لائسنس رشوت کی ادائیگی کے بغیر جاری نہیں کیا جاتا اور رشوت کی وصولی کا یہ مکروہ دھندہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں بھی جاری ہے۔ انہوں نے نگران وزیراعلی پنجاب سے اس لوٹ کھسوٹ کا فوری نوٹس لینے اور زمہ داران کو کٹہرے میں کھڑا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Gujar Khan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 29th March 2023) – Alleged bribery is rampant in Driving Licensing Branch Gujar Khan, the bribery online by the staff is all there to be seen.

Daily Driving License Among those who want to get a license, those who pay a bribe of 15 to 22 thousand per person are common place.

Three young people from Kallar Syeddan, Zubair, Wajahat and Aqib, also reached the Driving Licensing Branch in Gujarkhan on Tuesday, from whom Kamran Butt, the official there, demanded a payment of Rs. 15,000 per person. A large number of daily visitors are turned away, only those who pay the bribe are eligible for a license.

This scandalous business of accepting bribes continues even in the holy month of Ramadan. People have demanded the Caretaker Chief Minister of Punjab take immediate notice of this robbery and bring those responsible to face justice.

گوجر خان کے رہائشی راجہ شریف شاد نے اپنی مادری زبان پوٹھوہاری میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے ایک روشن مثال قائم کر دی۔

Raja Sharif Shad, a resident of Gujar Khan, set a shining example by translating the Holy Quran into his mother tongue Pothwari language

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،مارچ,2023)— گوجر خان کے رہائشی راجہ شریف شاد نے اپنی مادری زبان پوٹھوہاری میں قرآن مجید کا ترجمہ کرکے ایک روشن مثال قائم کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق راجہ شریف شاد گزشتہ 4سال سے اس کارخیر میں مصروف تھے۔راجا شریف شاد کا کہنا ہے کہ قرآن مجید کا پوٹھوہاری زبان میں ترجمہ کرنے کا مقصد علاقائی زبان بولنے والے افراد کے لیے قرآن کریم کو آسان بنانا ہے۔ جب کسی بھی قوم کے لیے اس کی مادری زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ میسر ہو تو اس کے لیے قرآن کو سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے راجا شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اس بابرکت اور نیک کام کے لیے منتخب فرمایا۔ میں نے 4سال قبل 27رمضان المبارک کو قرآن مجید کا ترجمہ کرنا شروع کیا تھا۔میں نے سب سے پہلے مارکیٹ میں وہ قرآن مجید تلاش کیا جس کی اوپر والی لائن میں عربی لکھی ہو اور نیچے والی لائن خالی ہو۔ اس میں پھر میں نے اردو ترجمے کے مطابق اپنی مادری زبان میں لکھنا شروع کیا۔

فری آٹا کی فراہمی کا عمل روک دیا گیا

گوجرخان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,29،مارچ,2023)— فری آٹا کی فراہمی کا عمل روک دیا گیا، ایپ میں فنی خرابی کے سبب ، آٹا فراہمی کے مطابق فنی خرابی کی وجہ سے آج ۔فری آٹا کی فراہمی کے آپریش کو روک دیا گیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button