DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: AC Kahuta Yasir Rizwan made various points to facilitate flour supply

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے کہوٹہ کلب سرکاری آٹے کے حصول کو آسان بنانے کے لیے مختلف پوائنٹس بنا دیے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مارچ2023)
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے کہوٹہ کلب سرکاری آٹے کے حصول کو آسان بنانے کے لیے مختلف پوائنٹس بنا دیے جبکہ پولیس لیڈی پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات سول ڈیفنس کے اہلکاران رضاکارانہ طور پر پیش پیش عبدالشکور کھٹڑ، عدیل امتیاز،تصدق اور سجاد احسن انداز میں عوام کو آٹے کا حصول آسان بنانے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے یاد رہے کہ شروع ایام میں عوام رش کی وجہ سے ذلیل و خوار ہو رہے تھے جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے ایکشن لیتے ہوئے مختلف پوائنٹس بنائے جن میں مرد و خواتین کے لیے الگ لگ جبکہ ہیلپ ڈیسک سمیت پولیس لیڈی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی اس موقع پر سول ڈیفنس کے اہکاران جو رضاکارانہ طور پر تمام تر نظام کو آسان بنانے آٹے کو حصول کو با آسانی ممکن بنانے کے لیے پیش پیش اس موقع پر سول ڈیفنس کہوٹہ کے عدیل امتیاز، عبدالشکور کھٹڑ و دیگر مصروف عمل ہیں

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 28 March 2023)
Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan made various points to facilitate the acquisition of flour including at Kahuta club, while a heavy contingent of police lady police also deployed civil defense officials volunteered ahead of Abdul Shakoor Khattar, Adeel Imtiaz, Tassadeq, and Sajjad Ahsan Anaz. While playing my role in making it easier for the people to get flour, it should be remembered that in the early days, the people were being humiliated due to the rush, on which Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan took action and made various points, including men and women. While a heavy contingent of police lady police were deployed along with the help desk, the civil defense officials volunteered to facilitate all the systems to make the acquisition of flour possible, civil defense on this occasion.

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون حافظ عثمان عباسی کی بھون اعوان آمد

Hafiz Usman Abbassi arrives for  a visit in village Bhoon

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مارچ2023)
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون حافظ عثمان عباسی کی بھون اعوان آمد،معروف سیاسی وسماجی شخصیت نمبردارملک فدا سے خصوصی ملاقات، حلقے کی سیاست، علاقائی مسائل آمدہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون ومسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے ناہب صدر حافظ عثمان عباسی نے کہوٹہ کے علاقہ بھون اعوان یوسی ہوتھلہ کا دورہ کیا انہوں نے علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات نمبردار فدا اعوان، سابق جنرل کونسلر یوسی ہوتھلہ ملک ناصر شہزاد اعوان سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی مسائل،حلقے کی سیاست اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی اورراشد مبارک عباسی بھی ہمراہ موجود تھے۔

کرنل سعید جنجوعہ کا یوسی مٹور کا دورہ

Col. Saeed Janjua visits Mator

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،28مارچ2023)
کرنل سعید جنجوعہ کا یوسی مٹور کا دورہ،بمنیال راجگان میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات پارٹی کو پہلے سے بھی مضبوط و منظم کر نے کا عزم،پی ٹی آئی یوسی مٹور میں پہلے سے بھی زیادہ مضبوط ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر ئے گئی،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزپی ٹی آئی کے سینئر رہنماء کرنل (ر)سعید جنجوعہ ا میدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ہمراہ پی ٹی آئی یوسی مٹور کے صدر عاطف جنجوعہ ایڈوکیٹ کے یوسی مٹور کے گاؤں بمنیال راجگان کا دورہ کیا اور وہاں کے معززین سے ملاقات کی ا س موقع پرپی ٹی آئی یوسی مٹور کے صدر عاطف جنجوعہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ اپوزیشن والے علاقے میں یہ تاثر پیدا کر رہے کہ گاؤں بمنیال راجگان ہمارے ساتھ ہیں حالانکہ حقیقت یہ کہ بمنیال راجگان نے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرایا تھااور انہوں نے ن لیگ کو مسترد کر دیا تھا کیونکہ اب لوگ زیادہ باشعور اور زیادہ سیاسی شعور رکھتے ہیں وہ خاندانی اور اقربا پروری کی طرز کی سیاست سے نکلے ہیں مستقبل کے الیکشن میں پی ٹی آئی بھی زیادہ غالب جماعت ہو گی.توبمنیال کے لوگوں نے واضح پیغام دیا کہ بمنیال راجگان یوسی مٹور کل بھی پی ٹی آئی میں تھا، ہے اور انشاء اللہ ہمیشہ رہے گاریٹائرڈ کرنل سعید جنجوعہ (امیدوار پی پی 7) اور پی ٹی آئی یو سی مٹور کے صدر ایڈووکیٹ عاطف جنجوعہ نے یو سی مٹور (باگلہ راجگان، تھوہا، میرا اور مٹور) کی اوورسیز کمیونٹی سے بات چیت کی پی ٹی آئی یو سی مٹور اوورسیز گروپ کا بھی اعلان کیا تاکہ بیرون ملک مقیم لوگ عملی طور پر یو سی میٹور کی سیاسی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

 

 

Show More

Related Articles

Back to top button