DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan transporters Protest Against City Traffic Wardens
کلرسیداں کے ٹرانسپورٹروں کا سٹی ٹریفک وارڈنز کلرسیداں کے خلاف احتجاج
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،مارچ,2023)—کلرسیداں کے ٹرانسپورٹروں کا سٹی ٹریفک وارڈنز کلرسیداں کے خلاف احتجاج۔پنڈی روڈ پر کئی دھائیوں سے جاری سٹاپ ختم کرنے درجنوں مسافر گاڑیوں کو اڈہ سے نکال پر پنڈی روڈ پر کھڑا کر کے احتجاج کیا گیا۔سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے چوآروڈ کے نجی ویگن اسٹینڈ کے انچارج حاجی شاہد سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ انسپکٹر ٹریفک وارڈنزکلر سیداں چوہدری قاسم رسول نے کلرسیداں پولیس کو درخواست دی کہ وہ اپنے سٹاف کے ہمراہ سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں کے باہر اپنی ڈیوٹی پوائنٹ پر موجودتھے کہ ایک ہائی ایس ٹیوٹا گاڑی نمبری ایل ای ایس 955سپورٹس گراؤنڈ کے باہر روڈ پر کھڑی کر کے سواریاں بٹھانی شروع کر دیں۔ڈرائیور سے گاڑی کے کاغذات طلب کئے جس پر نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور کسی قسم کے کاغذات پیش نہ کر سکاجبکہ روٹ پرمٹ کی فوٹو کاپی پیش کی جو کہ روٹ نمبر 07 کا تھا۔میں نے روٹ پر مٹ کی خلاف ورزی پر 18نمبر کوڈ کے تحت ایک ہزار روپے کا چالان ٹکٹ جاری کر دیا اسی اثناء میں منہاس اڈہ کے انچارج حاجی شاہد اپنے ہمراہ ظفراور 5/6 نامعلوم افراد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور مجھ سے بحث و مباحثہ شروع کر دیا اور فون کر کے درجن کے قریب مسافر گاڑیوں کو سڑک کے درمیان کھڑا کروا کر پنڈی روڈ بند کر دی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ادہر اڈہ انچارج حاجی شاہد کے مطابق گزشتہ کئی دھائیوں سے پنڈی روڈ پر اسٹیڈیم کے باہر گاڑیوں کا اسٹینڈ چل رھا تھا۔ ٹریفک وارڈنز نے بلاوجہ اسے ختم کرکے گاڑیاں رکنے پر پابندی لگا کر عوام دشمنی کی ھے۔
Kallar Syedan: (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 26, March 2023)- Transporters of Kallar Syedan protested against the city traffic wardens of Kallar Syedan. Dozens of passenger vehicles were taken out of the base on Pindi Road to end the ongoing stoppage on Pindi Road. Toyota vehicle number LES 955 was parked on the road outside the sports ground and was being driven, the driver was asked for the documents of the vehicle, which the driver of the unknown vehicle could not present any documents while presenting the photocopy of the route permit which was for route number 07. He was issued a challan ticket of 1000 rupees under code number 18. Meanwhile, Haji Shahid, in charge of Minhas base, reached the spot along with Zafar and 5/6 unknown persons and started discussing with me and called dozen of other people and they closed Pindi Road by making the passenger vehicles stand in the middle of the road and threatening serious consequences. According to Haji Shahid, in charge of Ada, a stand of vehicles was running outside the stadium on Pindi Road for the past several days. The traffic wardens have done enmity to the public by banning vehicles from stopping by abolishing it unnecessarily.
چوآخالصہ میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر پٹھان برادری کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی
Fight between two groups of Pathan community over motorcycle parking in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،مارچ,2023)— چوآخالصہ میں موٹر سائیکل کھڑی کرنے پر پٹھان برادری کے دو گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں شفٹ کر دیا۔ اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں ڈاکٹر توقیر مقصود کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پیر محمد, عزت اللہ اور آمین خان،محمد رفیق،سریاب اور شاہ جہان کے نام معلوم ہوے ہیں۔ سب انسپکٹر محمد فیاض مصروف تفتیش ہیں۔
ٹی بی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا
On the occasion of World TB Day, a seminar was organized at THQ Hospital
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،مارچ,2023)— ٹی بی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان، ڈاکٹر توقیر مقصود،ڈاکٹر محمد انور، ڈاکٹر عابدہ پروین اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی بی ایک ایسی مہلک مگر قابل علاج وبائی چراثیمی بیماری ہے جو پھیپڑوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر سال ٹی بی کے چھ لاکھ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں جن میں سے لگ بھگ 44ہزارافراد انفیکشن کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔سیمینار کے اختتام پر ریلی بھی نکالی گئی جس میں شرکاء نے ٹی بی سے بچاؤ سے متعلق بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے۔