DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK; Senior education officials visit High school in Dhangri Bhala and Faiz Pur Shareef

چکسواری؛ اعلیٰ تعلیمی حکام نے ڈھانگری بالا اور فیض پور شریف کے ہائی سکول کا دورہ کیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,25،مارچ,2023)— صاحبزادہ سیدابرارحسین شاہ ڈویژنل ڈائریکٹرایلیمنٹڑی اینڈسیکنڈری سکول ڈویژن میرپور نے صوفی محمدیعقوب شہیدگورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا فیض پورشریف کادورہ کیاادارے میں آمدپر ادارے کے صدرمعلم چودھری محمدسعیدعالم سکول کی مینجمنٹ کمیٹی کے صدر خالدمحمود (ر) صدرمعلم اورسٹاف نے انہیں خوش آمدید کہاسکول میں ہفتہ شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودالگایاانہوں نے ادارے کے اساتذہ اورجماعت دہم سے خصوصی گفتگوکی انہوں نے اپنی گفتگو میں جماعت دہم کے طلبہ کوپڑھائی میں گہری دلچسپی لینے اورسائنس مضامین کے پریکٹیکل کی بھرپورتیاری جماعت نہم ودہم کوپڑھانے والے اساتذہ کو تدریس میں طلبہ کی بھرپور راہنمائی وامتحان کے لئے بھرپور تیاری اوربورڈ کے گزشتہ پانچ سال کی پرچہ جات تیارکروانے کی ہدایت کی ادارے میں تعمیراتی کام اورباغیچہ کی تیاری کے حوالے پیش رفت پر خوشی کااظہارکیاصدرمعلم اساتذہ اوسکول مینجمنٹ کمیٹی کی کارکردگی کوسراہا سیدابرار حسین شاہ ناظم سکولز ڈویژن میرپور نے سکول کی مینجمنٹ کمیٹی کے صدرخالدمحمود اورکمیٹی کے عہدیداروں کی امتحانی ہال کی تعمیر کے حوالے سے کوششوں کوخوش آئندہ قراردیا اورکہاکہ یہ ادارے کی اہم ضرورت ہے میٹرک کے امتحانی سنٹر کے لئے ہال کی تعمیر بہت ہی ضروری ہے ہال کی تعمیر کی حوالے سے پیش رفت قابل ستائش کاوش ہے جس پرادارے کے صدرمعلم اورسکول مینجمنٹ کمیٹی کی کاوشیں قابل ستائش ہیں یہ کاوشیں رنگ لائیں گی اور ہال کی تعمیر کی اہم ترین ضرورت پوری ہوجائے گی اوریہ سکول مینجمنٹ کمیٹی اورعوام علاقہ کی طرف سے ادارے اورعلاقہ کے طلبہ وطالبات کے لئے یادگارتحفہ ہوگا جسے وہ مدتوں یادرکھیں گے محمدمعروف سٹینوگراف بھی دورے کے دوران ان کے ہمراہ موجودتھے سکول کی تعمیرورترقی میں بھرپور حصہ اور گہری اورذاتی دلچسپی لینے والے اساتذہ کوان کی شاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیاادارے کی شاندار نصابی اورہم نصابی سرگرمیوں پراطمینان کااظہار کیاادارے کے صدرمعلم اوراساتذہ کوشاندار کارکردگی پرخراج تحسین پیش کیا۔

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, March 25, 2023)- Sahibzada Saida Ibrar Hussain Shah Divisional Director Elementary and Secondary School Division Mirpur visited Sufi Muhammad Yaqoob Shaheed Government High School Dhangri Bala Faizpur Sharif on arrival in the institution, the president of the institution, Chaudhry Muhammad Saeed Alam, management of the school and President of the committee Khalid Mahmood (R), president, teacher and staff welcomed them and planted saplings in the school.

Show More

Related Articles

Back to top button