DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Due to incompetent administration, inflation is on the rise in Kahuta city on the arrival of Ramadan

نااہل انتظامیہ کے باعث کہوٹہ شہر میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی عروج پر

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،24,مارچ،2023) — نااہل انتظامیہ کے باعث کہوٹہ شہر میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی عروج پر نااہل انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام جبکہ دکاندار من مانے ریٹس وصول کرنے لگے۔ فروٹ،پھل،سبزی سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔ کہوٹہ بازار میں سبزیوں، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔خورد نوش کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوام شدید مشکلات اور سخت پریشانی میں مبتلا ہوگیئں۔ نااہل انتظامیہ کی ملی بھگت کے باعث کہوٹہ شہر میں رمضان کی آمد کے ساتھ ہی مہنگائی عروج پر نااہل انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام جبکہ دکاندار من مانے ریٹ وصول کرنے لگے۔کیلا 300 +400 روپے درجن، سیب 300+ 400 روپے کلو، اسٹابری 200+ 300 روپے کلو، سبزی، پھل،فروٹ سمیت دیگر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں غریب عوام کی پہنچ سے دور ہو گئیں۔کہوٹہ بازار میں سبزیوں، پھلوں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ رمضان کی آمدکے ساتھ ہی کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی،ذخیرہ اندوزی اور تجاوزات کے ساتھ ساتھ ملاوٹ شدہ اشیاء، باسی اور مضر صحت پھل،سبزی ایشائے خوردونوش کے من مانے ریٹس جبکہ شہر کے وسط میں مصروف ترین شاہراہ کہوٹہ پنڈی روڈ پر انتظامیہ کی ملی بھگت سے سبزی، فروٹ کے سٹالز اور بازاروں میں ریڑھیاں، غیرقانونی ٹرانسپورٹ اڈے، سٹریٹ لائٹس کی بندش، صفائی کی خراب صورت حال اور پانی کی شہریوں کو عدم فراہمی سمیت انتظامیہ کی لاپرواہی،سستی اور عدم توجو سے شہری سخت پر یشانی میں مبتلا ہیں۔ تفصیل کے مطابق کہوٹہ میں انتظامیہ کے اہلکاروں کی ملی بھگت سے شہر کا نظام درہم برہم ہے۔ پنجاب حکومت کو سازش کے تحت بندنام کیا جارہا ہے۔ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ہر دکاندار کے اپنے ریٹ مقرر ہیں۔ انتظامیہ کی ملی بھگت سے با اثر دکاندار شہریوں کو لوٹ رہے ہیں۔کوئی پوچھنے والا یہ ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔

Kahuta (Pothwardat.com, Imran Zamir, March 24, 2023) — Due to the incompetent administration, with the arrival of Ramadan in Kahuta city, the incompetent administration failed to control inflation while the shopkeepers started charging arbitrary rates. The prices of fruits, vegetables, and other food items have become out of reach of poor people. The prices of vegetables, fruits and essential items have started skyrocketing in Kahuta Bazaar. Due to the increase in food prices, people will suffer from severe problems. While the shopkeepers started charging arbitrary rates. , Strawberry 200 + 300 rupees per kg, the prices of vegetables, fruits, and other food items have become out of the reach of the poor people.

نیشنل لاء کانفرس جلد کہوٹہ لاء کالج میں منعقد کی جائے گی

National Law Conference will soon be held at Kahuta Law College

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،24,مارچ،2023) — نیشنل لاء کانفرس جلد کہوٹہ لاء کالج میں منعقد کی جائے گی۔ کہوٹہ لاء کالج معیاری اور بہترین قانون تعلیم کی درسگاہ بن چکا ہے۔ کہوٹہ لا کالج کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس لا کالج میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت سر پرست اعلی کہوٹہ لا کالج چیئرمین مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ظفر الحق اور چیئر مین بورڈ آف گورنرز سجادہ نشین ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے کی۔ اجلاس میں پروفیسر فتح محمد ملک، صدر اقبال چیئر مین علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، سید منظور حسین گیلانی، سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر، ڈاکٹر قبلہ ایاز چیئر مین اسلامی نظریاتی کونسل، وائس ایڈمرل (ر) محمد شفیق، سابق ریکٹر بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد، ڈاکٹر حبیب الرحمن، چیئر مین شفا انٹرنیشنل ہاسپیٹل اسلام آباد، ذوالفقار علی عباسی، ایڈوکیٹ سپریم کورٹ و صدر ایگزیکٹو کمیٹی اسلام آباد بار کونسل، ڈاکٹر مفتی محمد راغب نعیمی، پرنسپل جامعہ نعیمیہ لاہور، جناب خورشید احمد ندیم، جنرل منیجر پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن، ائیر کموڈور (ر) طفیل احمد، راجہ حسنین جاوید، جنرل منیجر سمیڈا لاہور، بریگیڈئیر (ر) منصور احمد، چیف آپریٹنگ آفیسر روڈا، سی ای او کہوٹہ لا کالج صاحبزادہ عزیر ہاشم ایڈوکیٹ، پرنسپل کہوٹہ لا کالج محمد صہیب شیخ ایڈوکیٹ، سیکرٹری بورڈ آف گورنرز علی احمد شاہ ایڈوکیٹ اور پراجیکٹ ڈائریکٹر کہوٹہ لا کالج محمد جمیل صاحب نے شرکت کی۔ چیئر مین بورڈ ڈاکٹر صاحبزادہ ساجد الرحمان نے ممبران بورڈ آف گورنرز کی اجلاس میں تشریف آوری پر استقبالیہ کلمات ادا کیے اور اس بات پر شکر کا اظہار کیا کہ کہوٹہ لا کالج کو یہ منفرد اعزاز حاصل ہے کہ اس کے بورڈ آف گورنرز میں ملکی و بین الاقوامی شہرت کی حامل علم اور تجربہ رکھنے والی شخصیات شامل ہیں۔ اس موقع پر چیئر مین بورڈ نے کہوٹہ لا کالج کی تعمیر و ترقی میں اپنے رفقائے کار کا ذکر بھی کیا اور بطور خاص خضرحیات ستی، ڈائریکٹر سی ڈی اے کی کالج کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے ان کےلئے تعریفی و دعائیہ کلمات ادا کئے۔

رمضان المبارک کی آمد،سبزی، فرو ٹ، دہی، پکوڑے، سمو سوں کی قیمتوں
میں ریکارڈ اضافہ

The arrival of Ramadan, prices of vegetables, fruits, yogurt, pakoras, samosas Record increase

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،24,مارچ،2023) —رمضان المبارک کی آمد،سبزی، فرو ٹ، دہی، پکوڑے، سمو سوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، غریب شہری مہنگائی سے بلبلا اٹھے، کوئی پو چھنے والا نہیں، شہر میں ٹماٹر کی قیمت 150رو پے سے تجاوز کر گئی جبکہ دہی 200رو پے سے اوپر فروخت ہونے لگا، رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کہوٹہ کے بااثر تاجروں نے اپنی کھنڈی چھریاں تیز کر لی اور عوام کو زبحہ کرنا شروع کردیا، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے اور مصنو عی مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز درجنوں افراد نے نمائندہ کو بتایا کہ کلر روڈ، تحصیل چو ک، پنجاڑ روڈ، مین بازار، چھنی بازار، کلر چو ک اور مٹو ر رو ڈ پر قائم بااثر تاجروں نے رمضان المبارک کے بابر کت مہینے کی آمد کے ساتھ ہی اپنی کھنڈی چھریاں تیز کرلی، اور مصنوعی مہنگائی کرتے ہوئے سبزی فرو ٹ، دہی، پکوڑے، سمو سوں کی قیمتوں میں اضافہ کر تے ہوئے عوام کو لو ٹنے لگے، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔

نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

The annual prize distribution function of the private school

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مارچ2023)
نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات معروف سیاسی سماجی شخصیت خالد عباسی کے صاحبزادے عبدالاحد، عبدالہادی اور شازل بن زاہد عباسی کی نمایاں پوزیشن شاندار کامیابی پر عوام علاقہ سیاسی سماجی مذہبی شخصیات معززین علاقہ کی جانب سے مبارکباد دی کامیاب اسٹوڈنٹس جن میں عبدالاحد، عبدالہادی اور شازل بن زاہد عباسی نے دیگر سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جبکہ انکا کہنا تھا کہ کامیابی والدین کہ دعاوں اور اساتذہ کی محنت کا ثمر ہے انشااللہ اسی طرح کامیابی کی منازل طے کریں گے اس موقع پر خالد عباسی نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا

موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بھکاری بنا دیا

The present rulers made the people beggars

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،24مارچ2023)
موجودہ حکمرانوں نے عوام کو بھکاری بنا دیا ملک بھر کی طرح کہوٹہ میں چند کلو آٹے کے لیے مرد و خواتین کا رش ذلیل و خوار ہونے لگے بہتر انتظام نہ ہونے خے باعث عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی جھگڑے عروج پر بجلی گیس کے بل ٹیکس لگا کر گھر تک پہنچ سکتے ہیں تو غریبوں کو با آسانی آٹا کیوں نہیں مل سکتا؟؟حکومت کا غریبوں کو سستا آٹا مفت دینے کا اعلان تو درست مگر آٹے کا حصول انتہائی مشکل بنا دیا گیاتفصیلات کے مطابق غریب نادار لوگوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کے حوالے سے کہوٹہ میں شدید رش ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین آٹے کے حصول کے لیے پورا دن کھڑے رہے آٹے کے حصول کو مشکل بنا دیا گیا جبکہ کئی غریب لوگ میسج بھیجتے تو وہ نا اہل قرار پاتے ہیں کیا میرٹ کیسے تقسیم سب سمجھ سے بالاتر ہے شہریوں عوام علاقہ نے مطالبہ کیا کہ آٹے کے حصول کو آسان بنایا جائے ساری صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے پولیس لیڈی پولیس اور دیگر سکیورٹی کے انتظامات کو اپ گریڈ کر دیا جبکہ دو ہزار کے بجائے تین ہزار بیگ کر دیے گے اوور تحصیل بھر میں 18 پوائنٹ مقرر کر دیے گے جن میں نارہ، مٹور، پنجاڑ و دیگر علاقے شامل اے سی کہوٹہ یاسر رضوان نے کہا کہ عوام کو سہولیات دینا ہمارا مشن اور مقصد ہماری ذمہ داری ہے رمضان میں سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے

Show More

Related Articles

Back to top button