DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: The series of nomination papers in the provincial constituency PP 7/8 is complete

صوبائی حلقہ پی پی 7/8 میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ مکمل

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مارچ,2023)—صوبائی حلقہ پی پی 7/8 میں کاغذات نامزدگی کا سلسلہ مکمل،تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔پی پی 7 سے پی ٹی آئی کے غلام مرتضی ستی، طارق محمود مرتضی،راجہ وحید،کرنل شبیر اعوان،حافظ سہیل اشرف ملک،شہزاد اکبر بٹ،مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم احمد،ڈاکٹر محمد عارف قریشی،راجہ صغیر احمد،بلال یامین ستی،شیخ وسیم اکرم،پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محموداور چوہدری رضوان کلیال، ٹی ایل پی کے کرنل وسیم جنجوعہ سمیت سب کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے ہیں۔پی پی 8 سے پی ٹی آئی کے چوہدری جاوید کوثر،فرخ محمود سیال،راجہ سہیل عباس کیانی،پیپلز پارٹی کے راجہ خرم پرویز،راجہ شاہ رخ پرویز،چوہدری محمد اعظم پرویز، راجہ محسن علی صغیر بھٹی،مسلم لیگ ن کے چوہدری محمد ریاض،افتخار احمد وارثی،راجہ طلال خلیل،چوہدری خرم زمان،چوہدری محمد جمیل سمیت کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 23, March, 2023)—The series of nomination papers in the provincial constituency PP 7/8 has been completed, the nomination papers of all candidates have been declared valid. PTI from PP 7, Murtaza Satti, Tariq Mehmood Murtaza, Raja Waheed, Colonel Shabbir Awan, Hafiz Sohail Ashraf Malik, Shahzad Akbar Butt. Raja Nadeem Ahmed of Muslim League-N, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Raja Saghir Ahmed, Bilal Yameen Satti and Sheikh Wasim Akram. People’s Party The nomination papers of all including Chaudhry Zaheer Mehmood and Chaudhry Rizwan Kalil, TLP Colonel Waseem Janjua have been declared valid. PTI’s Chaudhry Javed Kausar, Farrukh Mehmood Syal, Raja Sohail Abbas Kayani, People’s Party Raja from PP8. The nomination papers of Khurram Parvez, Raja Shahrukh Parvez, Chaudhry Mohammad Azam Parvez, Raja Mohsin Ali Sagheer Bhatti, Chaudhry Muhammad Riaz of Muslim League-N, Iftikhar Ahmad Warsi, Raja Talal Khalil, Chaudhry Khurram Zaman, Chaudhry Muhammad Jameel were declared valid.

بروز جمعرات پہلا روزہ ہو گا

Ramadhan fasting begins today Thursday

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مارچ,2023)—روئیت ہلال کمیٹی نے شب کے دس بجے کے بعد رمضان کا چاند ڈھونڈ نکالا اور اعلان کردیا کہ بروز جمعرات پہلا روزہ ہو گا اس وقت تک بیشتر افراد چاند نظر نہ آنے پر بستروں پر جا چکے تھے کہ رات سوا دس بجے کے قریب اعلان کیا گیا کہ پشاور صوابی ملتان رحیمیار خان میں چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں جن کی تصدیق کے بعد اعلان کیا گیا کہ جمعرات کو پاکستان میں پہلی رمضان ہوگی ادہر اس سے قبل پشاور کی مسجد قاسم علی کے مفتی پوپلزئی نے چاند نظر نہ آنے کے باعث بروز جمعہ پہلے روزے کا اعلان کردیا تھا

کریانہ کی تمام اشیا اور روٹی نان کے کلرسیداں کہوٹہ اور ٹیکسلا کے لیئے یکساں نرخ نامہ جاری

Same price list issued for Kahuta and Taxila for all grocery items and roti naan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مارچ,2023)—سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ضلع راولپنڈی نے کریانہ کی تمام اشیا اور روٹی نان کے کلرسیداں کہوٹہ اور ٹیکسلا کے لیئے یکساں نرخ نامہ جاری کر دیا۔ جس کے مطابق سفید چنا میڈیم 347 چنا سیاہ 222 بیسن 247 دال چنا موٹی 237 دال چنا باریک 222 دال مونگ 262 دال مسور موٹی 262 دال مسور باریک 282 دال ماش باریک 422 چاول باسمتی سپر 312 چاول اری 118 دہی 180 چھوٹا گوشت 1500 بڑا گوشت 750 فی کلو مقرر کیئے گئے ہیں جبکہ روٹی تندوری 15 نان 20 میں دستیاب ہو گا۔ مقررہ نرخوں سے زائد نرخ طلب کرنے پر مقامی انتظامیہ کو رپورٹ کی جائے۔

نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں نقب زنی کی واردات

Shop burgeled in Chauk Pindori

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مارچ,2023)—نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں نقب زنی کی واردات میں نامعلوم ملزمان سونے کی دکان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر فرار ہو گئے ہیں۔شیخ قدیر نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ وہ گزشتہ شام چوکپنڈوڑی بازار میں اپنی دکان بند کر کے گھر چلا گیا اور دوسرے روز دوکان پر آیا تو دوکان کی عقبی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی نامعلوم ملزمان 25/30 لاکھ مالیت کے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے۔

کھناہدہ دوبیرن کے حاجی محمود حسین کی اہلیہ ناہید حسین،جاوید حسین کی والدہ،راجہ فیصل کی چیچی انتقال کر گئیں

Wife of Haji Mahmood Hussain passed away in Khandah

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،مارچ,2023)—کھناہدہ دوبیرن کے حاجی محمود حسین کی اہلیہ ناہید حسین،جاوید حسین کی والدہ،راجہ فیصل کی چیچی انتقال کر گئیں نمازہ کھناہدہ داخلی دوبیرن کلاں میں ادا کی گئی جس میں سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمد،امیدوار حلقہ پی پی 7 راجہ ندیم احمد،سابق ناظم تاج کیانی،حاجی غلام ظہیر،سابق نائب ناظم ٹھیکیدار محمد بشارت، مسعوداحمدبھٹی، نمبردار اسد عزیز۔سعید احمد بھٹی۔گرداور محمد اشفاق،نصرت اقبال،انیس الرحمان قریشی،بشیر خان۔دانش مسعود بھٹی۔سمیت دیگر نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button