DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; TLP nominated candidate for Provincial Assembly Colonel (R) Waseem Janjua visited Union Councils of Tehsil Kahuta.

تحریک لبیک کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز نارہ اور بیور کا دورہ۔

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،23,مارچ،2023) — تحریک لبیک کے نامزد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسلز نارہ اور بیور کا دورہ۔ نارہ میں تحریک لبیک کے سستے رمضان بازار کا افتتاح کیا۔ جبکہ بیور کے مقام پر بیور چوک تا روز ویلی لبیک ریلی کی قیادت کرنل(ر) وسیم جنجوعہ نے کی۔ اس موقع پر ضلع راولپنڈی تحریک لبیک کے سرپرست اعلی حاجی رمضان، امیر حلقہ پی پی 07 مفتی ندیم، نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ عبدالقدیر اور دیگر سینکڑوں کی تعداد میں تحریک لبیک نارہ اور بیور کے ذمہ داران، میڈیا نمائندگان، معززین نے شرکت کی۔ بعدازاں بیور کے مقام پر کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے تحرک لبیک کے نامزد امیدوار حلقہ پی پی 07 کرنل(ر) وسیم جنجوعہ،حاجی محمد رمضان اعوان امیر تحریک لبیک ضلع راولپنڈی،علامہ مفتی محمد ندیم سیرانی صاحب امیر تحریک لبیک پی پی 07 نے کہا کہ اسلامی نظام میں ہی ہم سب کی کامیابی ہے۔ 70 سالوں کے دوران پاکستان کو حکمرانوں نے بے دردی سے لو ٹا۔ انہوں نے مزید کہا زلزلے آنا اللہ پاک کی ناراضگی اور ہمارے اعمال کی سزا ہے۔ ہماری کامیابی صرف اور صرف اسلامی نظام میں ہے۔کارنر میٹنگ میں علامہ ہارون ہاشمی صاحب امیر یوسی بیور، علامہ ثاقب نواز صاحب رہنما یوسی نارہ، رہنما تحریک لبیک پی پی 07محمد بلال ظفر نقشبندی احتشام عمر، راجہ عاطف حسین ناظم اعلیٰ تحریک لبیک کلر سیداں،نمبردار راجہ ندیم رشید معززین علاقہ، تحریک لبیک کے کارکنان اور عوام علاقہ نے بڑی تعدا د میں شرکت کی۔ کارنر میٹنگ کا اہتمام حسنین حیدر اور راجہ منظر حسین نے کیا۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 23, 2023) — TLP nominated candidate for Provincial Assembly Colonel (retd) Waseem Janjua visited Union Councils Nara and Bior of Tehsil Kahuta. TLP cheap Ramadan bazaar was inaugurated in Nara. While at Bior, the Bior Chowk to Rose Valley rally was led by Colonel (retd) Waseem Janjua. On this occasion, Chief Patron of Tehreek-e-Labeek District Rawalpindi Haji Ramzan, Ameer Circle PP7 Mufti Nadeem, Numberdar Raja Nadeem Rasheed, Raja Abdul Qadeer and hundreds of other Tehreek-e-Labeek slogans and banners, media representatives, dignitaries participated.

حکومت تمام شعبوں میں فعل ہو چکی ہے

Goverment has failed in all deprtments

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 23مارچ2023)
حکومت تمام شعبوں میں فعل ہو چکی ہے مفت آٹا ملکی تاریخ کا سب سے فعل ترین پروگرام ہے،اربوں روپے لگا کر بھی پلان فعل ہو گیا،حکومت ایسے ٹوپی ڈرامے کرنے بجائے آٹے چینی کی اشیا کم کرتے تو ہر فرد عزت کے ساتھ مستعفید ہو تا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کی نوجوان سیاسی شخصیت راجہ غیور اختر جنجوعہ محلہ راجگان کہوٹہ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مفت آتا فراہمی ڈرامہ بازی جو گذشتہ دو تین دنوں سے جاری ہے روزانہ ہزاروں مردو خواتین کو آٹے کے حصول کے لیئے نہ صرف گھنٹوں دھکے کھانے پڑے بلکہ حکومتی سسٹم بیٹھ جانے سے سینکڑوں خواتین سارا دن لائنوں میں کھڑی رہ کر بھی آٹے کے بغیر گھروں کو لوٹ گیں ہیں جبکہ مکس اچار کی طرع حکومت ہے واضع ناں ہونے کی وجہ کسی بھی سیاسی جماعت کا زمہ دار نمائندہ انتظامیہ سے کوئی بات چیت نہیں کر رہا جس کی وجہ سے عوام کاکوئی بھی پر سان حال نہیں ہے انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا یہ لوگ کس طرع پالیساں مرتب دیتے ہیں سارا سارا دن لائن میں لگ کر آٹے حصول کے لیے کھڑے رہتے ہیں جن کو آٹا ملتا ہے وہ بھی اور جس نہیں ملتا وہ بھی حکومت کو برا بھلا کہہ رہے ہیں جوحالات ہمارے اس ملک ہیں اس طرع کے حالات کسی اور ملک میں نہیں ہے جو ممالک اس وقت دنیا کے صفحہ اول میں کھڑے انہوں نے اپنی ملک کی عوام کے لیے ہمیشہ بہتری سوچھی ہے جس کی وجہ سے وہ کامیاب ممالک ہیں جبکہ ہمارے عوام کو سہیولیات دینے کے بجائے ان کی پرشانیوں میں اضافہ کیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کارکنوں پر تشددبلاوجہ گرفتاریوں اور قائد محترم عمران خان کے چھاپے کی بھر پور مذمت

Violence against PTI workers, arrests for no reason and the raid of  Imran Khan is strongly condemned

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ، 23مارچ2023)
پی ٹی آئی کارکنوں پر تشددبلاوجہ گرفتاریوں اور قائد محترم عمران خان کے چھاپے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں حکمران انتقام کی بجائے ملکی مفادات کی سیاست کو ترجیح دیں عمران خان بہادر دلیر اوروطن سے محبت کرنے والے لیڈر ہیں انشااللہ اپنے قائد کے حکم پر ہمیشہ کی طرح لبیک کہتے ہی ملکی حالات انتہائی خراب ہیں معیشت تباہ ہو چکی حکومت انتقامی سیاست کے بجائے ملکی مفادات کے لیے کام کریں ان خیالات کا اظہار نوجوا ن سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی زریوخ سٹی سوئزر لینڈنے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کی سینئر رہنماؤں چوہدری ظفر گجرانقلابی اورراجہ ارشد کی گر فتاری مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے باوجود حکومت کا کریک ڈاؤن جاری ہے پنجاب بھر کی طرح حلقہ PP7 میں بھی کئی راہنماوں کو غیر قانونی حراست میں لیا گیا انھوں نے کہا کہ جن امیدواران نے کاغذات داخل کروائے اور پی ٹی آئی کے راہنما ہیں انکو انتخابی مہم سے روکا جا رہا ہے جو آئین پاکستان کی کھلم کھلا خلاف ورزی حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے PTI کے لوگوں کو الیکشن سے دور رکھنا چاہتی ہے حکومت بلاجواز گرفتاریاں بند کرے انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مر نا اپنے قاہد عمران خان کے لیے ہے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی دو تہائی اکثریت سے اقتدار میں آئے اور ملک کا وزیر اعظم عمران خان ہونگے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button