DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Naseer Akhtar who murdered four people in Dhok Baila, Salgran commits suicide

سالگراں کی ڈھوک بیلہ میں چار ایام قبل چوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم نصیر عرف سیری نے خود کشی کر لی۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مارچ,2023)—چار ایام قبل چوہرے قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم نصیر عرف سیری نے خود کشی کر لی۔ملزم نے جمعہ کی شب دور افتادہ گاؤں سالگراں کی ڈھوک بیلہ میں قتل کے مقدمے میں پابند سلاسل ملزم کے حق میں گواہی نہ دینے پر نصیر عرف سیری نے اپنے سوتیلے بھائی اخمت حسین کی بیوی، بیٹی، بیٹے اور داماد کو گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا اور ملزم اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ جس پر مدعی اخمت حسین نے نصیر احمد سمیت تین افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا مگر کلرسیداں پولیس چار یوم کا عرصہ گزر جانے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کر سکی اور ملزم نے گرفتاری سے بچنے کے لیئے خود کو مقامی جنگل میں محدود کردیا۔ پیر کے روز کلرسیداں پولیس موقع پر پہنچی تو لوگوں نے نشاندہی کی ملزم نواحی جنگل میں موجود ہے پولیس نے مقامی لوگوں سے رہنمائی کے لیئے ساتھ چلنے کا کہا مگر مقامی لوگوں نے ساتھ چلنے اور رہنمائی سے معذرت کرلی جس پر پولیس واپس پلٹ گئی۔جس کے بعد ملزم نصیر نے خود پر پستول سے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا اس طرح چار افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والے ملزم نے بھی گرفتار دینی کی خود پر گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 21, March 2023) – Four days ago, Naseer Akhtar alias Siri, the accused named in the case of murder of four people committed suicide. Naseer alias Siri had shot and killed the wife, daughter, son, and son-in-law of his half-brother Akhmat Hussain and the accused escaped from the scene brandishing weapons. On which the plaintiff Akhmat Hussain had filed a case of murder against three persons including Naseer, but despite the passage of four days, the Kallar Syedan police could not arrest the accused and the accused confined himself in the local forest to avoid arrest. When the police reached the spot on Monday, the people pointed out that the accused was in the nearby forest. After that, the accused Naseer ended his life by shooting himself with a pistol. In this way, the accused who killed four people also ended his life by shooting himself.

راجہ پرویزاشرف کاچوآخالصہ میں پارٹی رہنما راجہ قمر مسعود کی رھائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب

“Raja Pervez Ashraf addresses gathering at Raja Qamar Masood’s residence in Choa Khalsa”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مارچ,2023)—قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ جس طرح افراتفری اور دشمنی کے جذبات ابھار کر گھر نہیں چلایا جا سکتا اسی طرح وہ ملک بھی ترقی نہیں کر سکتا جہاں ہروقت گالی گلوچ نفرت تشدد پر مبنی سیاست کو فروغ دیا جاتا ہو۔سبھی جماعتیں اور رہنما اس بات پر تو متفق ہیں کہ ملک اس وقت سنگین دور سے گزر رھا ہے مگر ملک کو ان مشکلات اور چیلنجز سے نکالنے کے لیئے سبھی ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر ایک ساتھ بیٹھنے اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیئے تیار نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام نواحی قصبہ چوآخالصہ میں پارٹی رہنما راجہ قمر مسعود کی رھائش گاہ پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری اعظم پرویز،بیرسٹر شاہ رخ پرویز،شوکت علی عباسی،سید راحت علی شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔نظامت کے فرائض اسحاق حیدری نے پیش کیئے۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ جمہوریت پر شہری کو ووٹ دینے اور سیاست کرنے کا حق دیتی ہے مگر سیاست کے فروغ اور کامیابی کے لیئے ملک میں سیاسی استحکام رواداری برداشت اور عدم تشدد اشد ضروری ہے مگر بدقسمتی سے ہماری سیاست میں رواداری کی بجائے مخالفین کی کردار کشی گالم گلوچ مار دھاڑ نفرت و تشدد نے لی ہے جس گھر میں عدم برداشت نہ ہو اس کا چلنا ممکن نہیں رھتا اور جس ملک میں سیاسی مخالفتیں دشمنیوں میں بدل جائیں وہ ملک بھی ترقی نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام سیاست دانوں کا بات پر مکمل اتفاق ہے کہ ملک کو سنگین چیلنجوں کا سامنا ہے اس کے باوجود سب مل بیٹھ کر ملک کو گرداب سے نکالنے کے لیئے تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج بھی سارے سیاستدان سیاست سے نکل کر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر متحد ہو جائیں تو ملک کو درپیش صورتحال سے نکالنا زیادہ مشکل نہیں ہے مگر ہمارے سیاستدان ملک کے مسائل کو نظر انداز کر کے ایک دوسرے کامنہ نوچ رہے ہیں۔ملک کو اب جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت ہے وہ محبت رواداری برداشت اور ہم آہنگی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کی پرچی میں بڑی طاقت ہے میں اگر آج اسپیکر قومی اسمبلی ہوں تو اس کی وجہ آپ کی ووٹیں ہیں لہذہ آپ اپنے من پسند امیدوار کو ووٹ دیتے ہوئے اپنے ضمیر سے ضرور رجوع کریں وہ آپ کی درست رہنمائی کرے گا آپ کی ووٹ ملک کے مستقبل کا تعین کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ کلردھانگلی سڑک کی تعمیر کشادگی کے لیئے کوشاں رھا ہوں میں جب حمزہ شہباز سے حلف لینے لاہور پہنچا تھا تو میں نے ان سے کلردھانگلی سڑک کی تعمیر کا وعدہ لیا تھا جس کے بعد اتحادی حکومت نے صوبائی بجٹ میں کلرسیداں دھانگلی سڑک کے لیئے ایک ارب ستاون کروڑ کی خطیر رقم مختص کی۔مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا کہ تختی کس نے لگائی میں تختی نہیں مخلوق خدا کی خدمت پرپختہ یقین رکھتا ہوں۔انہوں نے قمر مسعود کے سپاسنامے کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ گوجرخان کا حصہ ہوں یا مری آپ ہمارے دلوں میں آباد اور یاد رہیں گے کلرسیداں کے لوگ انتہائی وفاشعار اور محبت کرنے والے ہیں میں ہی نہیں میری نسل بھی آپ سے وفا کے ان رشتوں کو نبھائے گی۔راجہ پرویز اشرف نے بعد ازاں چوآ خالصہ میں منعقدہ جشن نوروز کی تقریبات میں شرکت کی اور دربار حسینی کے سجادہ نشین سید حسن ناصر شاہ نقوی سے بھی ملاقات کی۔

چوہدری محمد اعظم پرویز کا چوآخالصہ میں ایک اجتماع سے خطاب

Chaudhry Muhammad Azam Parvaiz’s address at a gathering in Choa Khalasa

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مارچ,2023)—پیپلز پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری محمد اعظم پرویز نے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں عملی سیاست کا آغاز چوآخالصہ سے اپنے قائد راجہ پرویزاشرف کی ولولہ انگیز قیادت میں کر رھا ہوں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کی شام چوآخالصہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں پیپلز پارٹی کے علاؤہ مسلم لیگ ن یوسی چوآخالصہ کے سابق صدر صوبیدار میجر عبدالرزاق نے بھی شرکت کی۔چوہدری اعظم پرویز نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف اور پیپلز پارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے حلقہ پی پی 8 میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔تقریب کے مہمان راجہ قمر مسعود نے کہا کہ عوام علاقہ کلرسیداں دھانگلی روڈ کی منظوری اور اس کے لیئے ڈیڑھ ارب سے زائد رقم منظور کرانے پر راجہ پرویز اشرف کے ممنون ہیں۔انہوں نے کہا کہ چوآخالصہ اور ملحقہ یوسیز میں سوئی گیس کا کام شروع ہونے جا رھا ہے ہم اسے اپنے اتحادی مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر اسے مکمل کریں گے کیونکہ ہماری سیاست مخالفین کی کردار کشی نہیں مل بیٹھ کر علاقے کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہفتہ صحت کا آغاز کر دیاگیا

Health Week was started in THQ Hospital Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مارچ,2023)—سیکرٹری ہیلتھ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں ہفتہ صحت کا آغاز کر دیاگیا ہے جو 22مارچ تک جاری رہے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے اس کا باضابطہ افتتاح کیا اور بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں آنے والے مریضوں کیلئے بنائے گئے مختلف کاؤنٹرز جن میں ہیپاٹائٹس بی اینڈ سی،ایچ آئی وی،ٹی بی، ذیابیطس،شوگر،ٹی بی لیب،ٹی بی کنٹرول اور ہیپاٹائٹس اور فیملی پلاننگ سمیت دیگر شعبہ جات کامعائنہ کیا اور آنے والے مریضوں سے ان کے علاج معالجے کے بارے میں استفسار کیا۔اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد سہیل اعجاز اعوان اور سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ جنہیں فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے نے اسسٹنٹ کمشنر کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ آج پہلے دن ہی لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنی بیماریوں کی جان کاری کیلئے سکریننگ کروانے کیلئے رجسٹریشن کروا رہی ہے۔

پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں موجود لوگوں نے مقدمات ختم کروانے کے بعد اپنے خزانوں میں اضافہ کرکے قوم کو بھکاری اور کنگال کر دیا

The people in the PDM coalition government have begged and impoverished the nation by increasing their coffers after closing the cases

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،مارچ,2023)—مفت آٹے کے نام پر حکومت کی شعبدہ بازیاں،ایک جانب مفت آٹے کے نام پر تماشہ دوسری جانب ملک بھر میں 648 روپے میں دس کلو بیگ دستیاب کے نرخوں میں اضافہ کرکے 1158 روپے کر کے کروڑوں عوام کی زندگیاں اجیرن کردیں۔مفت آٹے کی فراہمی پر عام افراد باالخصوص خواتین کی بڑی تعداد آٹے کے لیئے ہاتھوں میں شناختی کارڈ اٹھائے اپنی باری کی منتظر رہیں اور کئی خواتین اس حکمرانوں کو بددعائیں دے رہی تھیں جو غریب نادار بھی تھیں ان کے پاس شناختی کارڈ بھی موجود تھے مگر انہیں بتایا گیا کہ وہ مفت آٹے کے لیئے اہل نہیں ہیں۔کئی ایسے لوگ بھی شدید غصے میں تھے جن کو مفت آٹے کے لیئے اہل تو قرار دیا گیا مگر جب یہ لوگ آٹا لینے کاونٹرز پر پہنچے تو وہاں موجود سسٹم ان کی تصدیق سے انکاری تھا۔دوسری جانب 648 روپے میں دس کلو فروخت ہونے والے آٹے میں ملکی تاریخ کا ریکارڈ اضافہ کرتے ہوئے نئے نرخ 1158 روپے مقرر کرکے ملک میں موجود شدید مہنگائی کے ستائے کروڑوں صارفین پر نیا بم گرایا ہے۔ عوامی حلقوں نے آٹے کے نرخوں میں اضافے کو بدترین عوام دشمنی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی اتحادی حکومت میں موجود لوگوں نے مقدمات ختم کروانے کے بعد اپنے خزانوں میں اضافہ کرکے قوم کو بھکاری اور کنگال کر دیا ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button