DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Fatal accident due to break failure, One dead

کار کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے میں خاتون جاں بحق، بچہ شدید زخمی

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،21,مارچ،2023) — نڑھ سے کہوٹہ آتے ہوئے سوڑ سلامبڑ موڑ کے مقام پر کار کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثے میں خاتون جاں بحق ہو گئی۔ کار میں سوار ایک ہی فیملی کے چار افراد تھے۔ جن میں ایک خاتون جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوئے۔ جس کو ٹی ایچ کیوکہوٹہ سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ہولی فیملی راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے۔ حادثہ میں خاتون زوجہ محمد صادق سکنہ نڑھ بھرکوٹ جاں بحق ہوگئی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 21, 2023) — A woman died in an accident due to a car brake failure at Soor Salambar Mor while coming from Narh to Kahuta. There were four members of the same family in the car. In which one woman died and one child was seriously injured, Who has been shifted to Holy Family Rawalpindi after receiving first aid from THQ Kahuta. In the accident, the wife of Mohammad Sadiq of Narh Bharkot died.

حلقہ پی پی سات سے حصہ لینے والے27 امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا

Scrutiny process of 27 candidates participating from Constituency PP7 has been completed

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،21,مارچ،2023) — پنجاب بھر میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں حلقہ پی پی سات سے حصہ لینے والے27 امیدواروں کی سکروٹنی کا عمل مکمل ہوگیا۔ ریٹرننگ آفیسر حلقہ پی پی سات یاسر رضوان نے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دئیے۔ حلقہ پی پی سات سے سابق ایم این اے غلام مرتضی ستی، سابق ایم پی اے راجہ صغیراحمد،سابق ایم پی اے کرنل (ر) شبیراعوان،راجہ طارق محمود مرتضیٰ، ڈاکٹر محمد عارف قریشی، کرنل (ر) وسیم جنجوعہ،کرنل (ر) محمدسعید جنجوعہ، راجہ وحیداحمد خان، ساجد جاوید، حافظ سہیل اشرف،بلال یامین ستی،ناصر نذیرستی،حافظ محمداحسان پاکستان راہ حق پارٹی،چوہدری ظہیرسلطان، چوہدری رضوان، راجہ عمران ستار،میڈم نعیم گل،راجہ ندیم احمد،شیخ وسیم اکرم،محمد احسان، نوید اقبال، جماعت اسلامی کے راجہ تنویراحمدسمیت تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار پائے۔

ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی ذاتی کاوشوں سے تعمیر ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی روڈ کا افتتاح ہو گیا

Road works in effort of Dr. Mansoor Ali Janjua’s inauguration ceremony held

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مارچ2023)
ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ کی ذاتی کاوشوں سے تعمیر ہونے والی لاکھوں روپے مالیت کی روڈ کا افتتاح ہو گیا، چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ،راجہ وحید احمد خان،کرنل سعید جنجوعہ،عاطف جنجوعہ سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت،تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ آف بگلہ راجگان کی ذاتی کوششوں سے یو سی مٹور گاؤں بگلہ راجگان منہاس راجپوت قبرستان روڈ جو کہ لاکھوں روپے مالیت سے تعمیر ہوئی اس کا افتتاح گذشتہ روزپی ٹی آئی کے سینئر رہنماء چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون،راجہ وحید احمد خان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون،کرنل سعید جنجوعہ امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون،پی ٹی آئی صدر یوسی مٹور عاطف جنجوعہ ایڈوکیٹ نے کیا اس موقع اور دیگر کر رہے ہیں (فاروق صفدر، ظفر کیانی، عامر نواز، افضال احمد، اویس اللہ، واجد رؤف، ساجد کیانی، فیض ربانی، مہابت صابر، محمد مجاہد، محمد قاصد، محمد عمر، محمد زادے اس موقع پر محمد عابد، ماسٹر ذوالفقار احمد، شمس کیانی، راجہ حسنین، عبید رؤف، راجہ افتخار، مدثر کیانی، ضیاء کیانی، محمد ارسلان، صوبیدار آصف خان، راجہ ظہیر اور دیگر تمام پی ٹی آئی کارکنان موجود تھے۔تمام قیادت نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بگلہ راجگان کے تمام سیاسی مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کا وعدہ کیااس تقریب کی میزبانی ڈاکٹر منصور علی جنجوعہ، محمد علی منہاس اور پی ٹی آئی بگلہ راجگان نے کی۔

مسلم لیگ ن کا ٹکٹ اپلائی کیا ہے، قیادت نے ٹکٹ دیا تو ٹھیک ورنہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا

I have applied for the ticket of Muslim League-N, if the leadership gives the ticket, then it is fine, otherwise I will definitely participate in the election

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،21مارچ2023)
مسلم لیگ ن کا ٹکٹ اپلائی کیا ہے، قیادت نے ٹکٹ دیا تو ٹھیک ورنہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا، مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کلر سیداں کی عوام کو نظر انداز نہ کریں حالیہ الیکشن میں ن لیگ کا ٹکٹ دیا جائے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے ریٹرنگ آفیسر کہوٹہ کے آفس میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ریٹرنگ آفیسر کہوٹہ نے جانچ پڑتال کے بعد کاغذات کلیئر ہو گئے ہیں، اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز قادری،چوہدری خضران سمیت دیگر افراد موجود تھے، راجہ ندیم احمد امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون نے مزید کہا کہ حلقے کی عوام سے بھر پور رابطہ ہے حلقے کے مسائل دیکھ کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے میں نے بطور چیئرمین وناظم اپنی یوسی میں کروڑوں روپے کے کام کرائے ہیں جو آن دی ریکارڈ ہیں موقع ملا تو انشاء اللہ عوام کی ایک بار پھر خدمت کا یہ سلسلہ دوبارہ جاری ہو گا۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button