DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari, AJK: Anjuman Tajaran Chakswari / Presidents of Hamidabad, civil society and people of the area protested against wapda

انجمن تاجراں چکسواری /حمید آباد کے صدور،سول سوسائٹی اور عوام علاقہ کا محکمہ برقیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,21،مارچ,2023)—انجمن تاجراں چکسواری /حمید آباد کے صدور،سول سوسائٹی اور عوام علاقہ کا محکمہ برقیات کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ صارفین ہاتھوں میں بل لئے محکمہ برقیات کے دفتر پہنچ گئے۔ایکسئن محکمہ برقیات راجہ عمر حیات بیماری کی وجہ سے دفتر میں حاضر نہیں تھے ایس ڈی او عدنان غضنفر نے احتجاجی مظاہرہ کرنے والوں کے مطالبات سنے۔اس موقع پر تحصیلدار عمران چودھری،ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری راجہ عمیر رشید اور نفری کے ہمراہ موجودتھے۔احتجاجی مظاہرین نے اپنے مطالبات لکھ کر ایس ڈی او کو پیش کئے۔ ایس ڈی او نے مطالبات حکام بالا تک پہنچانے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق انجمن تاجراں چکسواری کے صدر محمد شفیق خواجہ،انجمن تاجراں حمید آباد کے صدر چودھرری شبیر حسین نگیال،حاجی اصغر علی،یاسر ممتاز چودھری سابق میڈیا ایڈوائزر،راجہ اصغر علی،موبائل یونین کے صدر واحد مغل،شعیب خواجہ ایڈووکیٹ،خواجہ غضنفر علی عرف ولی،صحبت علی خان،چودھری الیاس بنگیال،عمران شاہ،نعیم احمد،مولانا شفیق الرحمان اور دیگرنے محکمہ برقیات کے دفتر جا کر احتجاج کیا۔ ایس اڈی او عدنان غضنفر کو اپنے مطالبات لکھ کر پیش کئے۔صارفین کا بڑا مطالبہ ٹیرف میں کمی تھا۔خواجہ محمد شفیق نے کہا کہ چکسواری اور ضلع میرپور متاثرین منگلا ڈیم کا علاقہ ہے اور ضلع میرپور کے عوام کی قربانیوں سے ریاستی مشینری واقف ہے۔ضلع میرپور سمیت ریاست بھر کو اس عظیم قربانی کی وجہ سے ٹیرف میں رعایت دی جائے۔بصورت دیگر چار دن بعد شدید احتجاج کریں گے اور اس احتجاج کا دائرہ پوری ریاست مٰں بڑھا دیں گے۔ بجلی بلوں میں سے بوگس بقایا جات کا خاتمہ کیا جائے۔ ظالمانہ ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے۔ واپڈا اور محکمہ برقیات آزاد کشمیر کے درمیان ہونے والے معاہدہ کو پبلک کیا جائے۔ محکمہ برقیات دو روپے بتیس پیسے میں بجلی خرید کر ہمیں تیس روپے اوراب پچاس روپے فی یونٹ بیچ رہا ہے۔تحصیلدار عمران چودھری نے کہا کہ ہم آپ کے مطالبات کو حکام بالا تک پہنچائیں گے۔مہتتم برقیات راجہ عمر حیات طبیعت کی ناسازی کی بناء پر نہ آ سکے وہ آپ کے مطالبات کو حکام بالا تک پہنچائیں گے انجمن تاجراں نے مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں چار دن بعد دوبارہ احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔

Chakswari (Pothwar.com, Allah Ditta Bismal, 21, March 2023)- Presidents, civil society and people of the Association of Traders Chakswari / Hamidabad protest against Wapda. Consumers reached the office of Wapda Department with bills in their hands. Wapda Department official Raja Umar Hayat was not present in the office due to illness. SDO Adnan Ghazanfar listened to the demands of the protestors. Police Chakswari Raja Umair Rashid was present there. The protestors wrote down their demands and presented them to the SDO. The SDO assured to convey the demands to the higher authorities.

وڈ کنٹریکٹرز کی ہڑتال،آزاد کشمیر بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی آٹے کی فراہمی معطل ہو گئی

The supply of flour was suspended in Azad Kashmir as well as across Azad Kashmir

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,21،مارچ,2023)—فوڈ کنٹریکٹرز کی ہڑتال،آزاد کشمیر بھر کی طرح آزاد کشمیر میں بھی آٹے کی فراہمی معطل ہو گئی۔ چکسواری میں سرکاری ڈپو پر آٹا نا پید۔ آٹا خریدنے والے صبح سے انتظار میں کھڑے رہے۔رمضان کی آمد کے ساتھ ہی سرکاری نرخوں پر ملنے والے آتے کی بندش سے عوام علاقہ میں شدید بے چینی پھیل گئی۔ غریبوں کو رمضان میں شدید مہنگائی کا کا سامنا۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھرکی طرح چکسواری مین بھی شرکاری آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔ حکومت کی طرف سے لگائے گئے اضافی سیلز ٹیکس کی وجہ سے سرکاری ٹھیکیداروں نے فلور ملوں سے آٹا اٹھانے سے معذرت کر لی۔ٹھیکیداروں کا کہنا ہے کہ ہم حکومتی ریٹ پر آٹا اٹاھتے ہیں جس سے ہمارے اخراجات بھی پورے نہیں ہو پاتے۔لہذا جب تک حکومت سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس نہیں لیتی ہم آٹا نہیں اٹھائیں گے۔دوسری جانب عوام سستے آٹے کے انتظار میں ذلیل وخوار ہوتے رہے۔آج دن بھر آٹا نہ آیا تو لوگ سستے آٹے کے ڈپوؤں پر قطاروں میں کھڑے رہے۔ عوامی مطالبہ ہے کہ ٹھیکیداروں کے جائز مطالبات پورے کر کے ٹھیکیداروں کی ہڑتال ختم کروائی جائے تا کہ غریب عوام کو سستے آٹے کی سہولت میسر آ سکے

چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی چکسواری کا چارج سنبھال لیا۔

Chairman Municipal Committee Chakswari Chaudhary Naeem Hussain Rupial took charge of Municipal Committee Chakswari

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,21،مارچ,2023)— چیئرمین میونسپل کمیٹی چکسواری چودھری نعیم حسین روپیال نے گزشتہ روز میونسپل کمیٹی چکسواری کا چارج سنبھال لیا۔پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے ورکرز،ان کے عزیز و اقارب اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد کی موجود گی میں ریلی کے ساتھ میونسپل کمیٹی چکسواری کے دفتر تشریف لائے انھوں نے چیف افسر راجہ شیراز سے چارج لیا اور رجسٹر پردستخط ثبت کیے۔اس موقع پرسابق وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید، ان کے والد گرامی سابق چیئرمین چودھری فضل حسین روپیال،سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ گلفراز خان،سابق ایڈمنسٹریٹر خواجہ ایوب،وائس چیئرمین حاجی تاسب حسین چودھری،چودھری گودڑ حسین،حاجی محمد الیاس، بیرسٹر کرامت حسین مشیر صدرریاست،چودھری گلفراز روپیال، چودھری محمد اقبال،سابق کونسلر عبدالقیوم انصاری،صدر انجمن تاجراں چکسواری محمد شفیق خواجہ،سینئر نائب صدر چودھری جہانگیر حسین،ڈاکٹر ثاقب مشتاق،چودھری الطاف، کونسلر محمد ساجد نظامی،کونسلر سفیان ایوب،کونسلر زبیر ایڈووکیٹ،شاہ نود خان،کونسلر حمزہ رزاق،کونسلر خواجہ رضوان لون، کونسلر محمدقیوم احمد، علامہ مفتی محمد وسیم رضا، سابق سٹاف آفیسر محمود علی چودھری،ندیم الیاس،چیئرمین یونین کونسل پنیام حاجی چودھری محمدبشیر پرواز،چودھری قاسم الیاس،منشاء تاج،فیصل لیاقت،داؤد احمد کاشف،صدرمرکزی انجمن تاجراں چکسواری منیر حسین سیٹھی، سینئر نائب صدر راجہ عبدالعزیز خان،جنرل سیکرٹری حاجی اورنگذیب چودھری،چودھری مظہر الہٰی،شفیق احمد،لالہ مندری خان،راجہ غلام فرید، سینئر راجہ غضنفر علی،سینئر صحافی عمران بلال،سابق صدر راجہ نثار احمد خان،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری،نائب صدر الطاف احمد،سیکرٹری جنرل عنصر محمود غزالی،سابق نائب صدر معظم علی چودھری،سابق صدور مرزا محمد نذیر،راجہ افراز محمود،عابد حسین بھٹی،طارق محمود مغل،چودھری محمد منشی خان،نائب صدر تاج جالب،لالہ محمود،دانی گجراور دیگر نے شرکت کی۔ چیئرمین چودھری نعیم حسین روپیال نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس نے مجھے ووٹ دئیے اس کا بھی شکریہ اور جس نے ووٹ نہیں دئیے ان کا بھی شکریہ،میں پوری کوشش کروں گا کہ جن لوگوں نے مجھے ووٹ نہیں دئیے انہیں بھی مایوس نہیں کروں گااپنے اندر موجود خامیوں کو دور کر سکوں۔ آپ تمام احباب توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔چکسواری بازار کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔انجمن تاجراں کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو ساتھ لے کر چلیں گے۔تمام مہمانوں کو پر تکلف ظہرانہ دیا گیا۔ظہرانہ کے بعد چودھری نعیم حسین روپیال نے تمام معزز مہمانوں کا فرداًفرداً شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخرمیں شہید چودھری ندیم حسین روپیال اور شہیدچودھری رحیم حسین روپیال کے لئے دعائے مغفرت کرائی گئی علامہ مفتی محمد وسیم رضانے کرائی۔

Show More

Related Articles

Back to top button