DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: Centers of basic religious education established throughout the tehsil under the auspices of the School of Al-Qur’an Education

مکتب تعلیم القرآن کے زیر اہتمام تحصیل بھر میں بنیادی دینی تعلیم کے مراکز قائم کر دیے گے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2023)
دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم اور تربیت گاہ کے اہتمام سے ہی ایک اسلامی معاشرہ قائم ہو سکتا ہے مکتب تعلیم القرآن کے زیر اہتمام تحصیل بھر میں بنیادی دینی تعلیم کے مراکز قائم کر دیے گے ہیں جہاں پر سینکڑوں بچے اور بچیاں بنیادی دینی دنیاوی تعلیم حاصل کر رہے ہیں عائشہ اسلامک پبلک سکول نئی آبادی نے دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا جو انتظام کیا ہے وہ قابل تعریف اور وقت حاضر کی اہم ضرورت ہے اسلام سے دوری کی وجہ سے آج نسل نو بے راہ روی کا شکار ہے علماء کرام نے بلا معاوضہ مکتب تعلیم القرآن کا نظام شروع کر کے جو معاشرے میں مثبت کردار ادا کیا وہ قابل لائق تحسین ہے ہمیں اپنے بچوں کو عائشہ اسلامک سکول جیسے اداروں میں بھیج کر انکی بہترین تربیت کر سکتے ہیں 5 سال کے کم عرصے میں عائشہ اسلامک سکول نے کہوٹہ میں جو علم کی شمع روشن کی اس پر سرپرست عائشہ اسلامک سکول کہوٹہ راجہ اظہر سیلمان، مسز ظہیر افضل جنجوعہ، اور انکا پورا سٹاف خراج تحسین کا مستحق ہے آج بچوں نے جو پروگرام پیش کیے ان میں اسلامی جھلک نظر آئی قرآن کریم مکمل ضابطہ حیات ہے ہمیں اپنی زندگیوں کو اللہ کے بتائے ہوئے احکامات پر ڈھالنا ہوگا ان خیالات کا اظہار عائشہ اسلام پبلک سکول کہویہ اور عائشہ مکتب تعلیم القرآن کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمانان گرامی مولانا ابراہیم، مولانا عمر فاروق نعمانی، پروفیسر محمد آصف کھٹڑ، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی، مولانا عمر فاروق، مولانا اورنگزیب و دیگر نے کیا اس موقع پر بچوں نے اسلامی پروگرام شان صحابہ، جبکہ وطن کی محبت سے سرشار ٹیبلو، کشمیر سے اظہار یکجہتی، تقاریر، دینی مکالمے پیش کر کے ناظرین سے خوب داد وصول کی مولانا عمر فاروق اور راجہ اظہر سیلمان نے کہا کہ ہمارا مقصد ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل ہے اس سکول میں 50 کے قریب بچے مکتب تعلیم القرآن کے ذریعے تعلیم حاصل کرتے ہیں انھوں نے مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا جبکہ آخر میں عائشہ مکتب تعلیم القرآن اور عائشہ اسلامک سکول کہوٹہ کی کلاسز میں پوزیشن لینے والے اسٹوڈنٹس میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ سٹاف کو بھی بہترین کارکردگی پر سرٹیفکیٹس دیے گے اس موقع پر مسز اظہر افضل جنجوعہ نے کہا کہ میں اپنے سٹاف کی بہترین کارکردگی پر انکو سراہتی ہوں جبکہ کامیاب ہونے والے بچوں کو مبارکباد دی۔

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 20 March 2023)
Along with secular education, an Islamic society can be established only by organizing religious education and training center. Ayesha Islamic Public School, which the new population has arranged for secular education as well as religious education, is admirable and the most important need of the present time. The positive role he played in society by starting the system of free Al-Qur’an Education School is worthy of praise. The patron Ayesha Islamic School, Kahuta Raja Azhar Salman, Mrs. Zaheer Afzal Janjua, and their entire staff deserve appreciation for the knowledge they have lit in Kahuta. The program presented by the children today showed an Islamic aspect. The code of life is to adapt our lives to the orders given by Allah These views will be expressed by the guest’s Maulana Ibrahim, Maulana Umar Farooq Naumani, Prof. Muhammad Asif Khattar, veteran journalist Asghar Hussain Kayani, Maulana Umar Farooq while addressing the annual prize distribution ceremony organized by Ayesha Islam Public School Kahwaya and Ayesha Maktab Al-Quran Education.

عمران خان کی جوڈیشنل کمپلیکس اسلام آباد آمد پر سابق ایم این اے صداقت علی عباسی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ طارق محمود مرتضٰی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ وحید احمد خان، راجہ ارشد لیاقت ستی، عاشق شاہ اور دیگر نے شاندار استقبال

Former MNA Sadaqat Ali Abbasi, Candidate for Provincial Assembly of Punjab, Raja Tariq Mahmood Murtaza, Candidate for Provincial Assembly of Punjab, Raja Waheed Ahmed Khan, Raja Arshad Liaquat Sati, Ashiq Shah and others welcomed Imran Khan at Judicial Complex Islamabad

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2023)
عمران خان کی جوڈیشنل کمپلیکس اسلام آباد آمد پر سابق ایم این اے صداقت علی عباسی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ طارق محمود مرتضٰی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ وحید احمد خان، راجہ ارشد لیاقت ستی، عاشق شاہ اور دیگر نے شاندار استقبال کیا این اے 57 کی مرکزی قیادت اور کارکنان موٹر وے ٹول پلازہ پر پہنچے جہاں پر دیگر علاقوں سے آئے ہوئے ہزاروں کارکنان بھی موجود تھے عمران خان لاہور سے کارکنوں کے ہمراہ براستہ موٹر وے جوڈیشنل کمپلیکس پہنچے کارکنان نے عمران خان کی حمایت میں زبردست نعرہ بازی کی صداقت علی عباسی راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان نے موٹر وے ٹول پلازہ پر میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ عمران خان جوں ہی اسلام آباد میں پیشی کیلئے آئے تو لاہور پولیس نے عمران خان کے گھر دھاوا بول دیا چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا امپورٹڈ حکومت جو مرضی کر لے الیکشن تو کرانے پڑیں گے اب عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا ہے بہتر ہے انتخابات میں عوام کو فیصلہ کرنے دیا جائے

سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون حافظ عثمان عباسی کی ڈیرہ مشتاق شاہ آمد، معروف سیاسی شخصیت سید نجم الحسن نقوی سے ملاقات

Hafiz Usman Abbasi, assistant to the former Prime Minister of Pakistan, arrived at Dera Mushtaq Shah, met with the well-known political figure Syed Najamul Hasan Naqvi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2023)
سابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون حافظ عثمان عباسی کی ڈیرہ مشتاق شاہ آمد، معروف سیاسی شخصیت سید نجم الحسن نقوی سے ملاقات حلقے کی سیاست، علاقائی مسائل آمدہ الیکشن کے حوالے سے تفصیلی گفتگو،تفصیل کے مطابق گذشتہ روزسابق وزیر اعظم پاکستان کے معاون ومسلم لیگ ن صوبہ پنجاب کے ناہب صدر حافظ عثمان عباسی نے کہوٹہ کے قریبی شہر ڈیرہ مشتا ق شاہ سٹی کا دورہ کیا انہوں نے علاقے کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت سید نجم الحسن نقوی سے ملاقات کی اور ان سے علاقائی مسائل،حلقے کی سیاست اور آمدہ الیکشن کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی اس موقع پر ان کے ہمراہ معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید نذابت نقوی اور راشد مبارک عباسی بھی ہمراہ موجود تھے۔

قائد کوہسارغلام مرتضیٰ ستی اور سیمابیہ طاہر ستی نے کوہسار کی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا،

Quaid e Kohsar Ghulam Murtaza Satti and Seemabiya Tahir Satti made the people of Kohsar proud

www.pothwar.com

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20مارچ2023)
قائد کوہسارغلام مرتضیٰ ستی اور سیمابیہ طاہر ستی نے کوہسار کی عوام کا سر فخر سے بلند کر دیا،زمان پارک اور اسلام آباد میں آنسو گیس کے شیل اور ربڑ کی گولیوں سے سامنے کھڑے رہ کر ایک جرہت مند لیڈر کا ثبوت دیا ہے، کوہسار اور پوٹھوار کی عوام ان کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار نوجوا ن سیاسی وسماجی شخصیت راجہ انتخاب عربی المعروف انتی راجہ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی زریوخ سٹی سوئزر لینڈ نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نوجوان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہیعمران خان کے گھر پر آج حملہ کیا ہے کہ جب ان کی اہلیہ، بہنیں جب گھر میں موجود تھیں پی ٹی آ ئی ہی عوام کی نما ئندہ جماعت ہے،اور یہ ہی ملک کو مشکلات و مسائل سے نکالے گی اور ملک و قوم کی خدمت کریگی انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے عالم میں لوگ خودکشیاں کررہے ہیں اب ملک کی غیور عوام کسی کی باتوں میں نہیں آئے گئی پاکستان کا نوجوان اس وقت عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے، ہم عمران خان کی خیریت کیلئے دعا گو ہیں اور ان کی کال کا انتظار کررہے ہیں انشاء اللہ آئندہ آنے والی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button