کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مارچ,2023)—کلرسیداں کے نواحی موضع سالگراں کی ڈھوک بیلہ میں چار افراد کے قتل کے خلاف نصیر اختر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔مسمی اخمت حسین سکنہ ڈھوک بیلہ داخلی سالگراں نے کلرسیداں پولیس کو بتایا کہ میرے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔بڑا بیٹا عنصر بعمر 30 سال،بیٹیاں مسماۃ نزرینہ بی بی،مسماۃ نسرین شادی شدہ ہیں۔23 مئی 2022کو میرے سوتیلے بھائی محمد یاسین نے اظہر سکنہ کھڈ بناہل کو قتل کیا تھا جس وجہ سے محمد یاسین اور مسماۃ مسرت قتل کے مقدمہ میں اڈیالہ جیل ہیں۔کافی دنوں سے نصیر عرف سیری اور اختر سوتیلے بھائی جو یاسین کے حقیقی بھائی ہیں مجھے مقدمہ مذکورہ میں بیان دینے کا کہا کہ تم بیان دو کہ اظہر مقتول نے خود کشی کی تھی تا کہ وہ بری ہو جائے مگر کم نے ایسا کرنے سے انکار کیا تو دو دن قبل نصیر،اختر پسران محمد زمان سوتیلے بھائی مسکین ہمارے گھر آئے تو گھر والوں کی موجودگی میں کہا کہ تم نے یہ بات نہ مانی تو تمہیں تمہاری بیوی بچوں کو قتل کر دیں گے۔ وقوعہ کے روز میں میرے بیٹے عنصر،یاسر،انس بیٹی،مسماۃ نزریہن، اس کا خاوند پرویز اور میری بیوی زلیخاگھر کے صحن میں موجود تھیں۔کمروں کے اندر اور بہار بلد روشن تھے۔قریب رات 8 بجے،نصیر مسلح رپیٹر 12 بور،مسلح پسٹل 30 بور آ گیا اور للکارا کہ مرنے کیلئے تیار ہو جاؤ۔نصیر نے رپیٹر سے سیدھا فائر میری بیوی زلیخا پر کیا جو اسے بائیں کندھے پر لگا اور گر گئی۔عنصر پرویز اور نزرینہ دوڑ کر کمرے میں گئیں تو ملزم نصیر بھی پیچھے کمرے میں چلا گیا،میں اور میرا بیٹا یاسر اس کی منتیں کرتے کمرے کے دروازے پر کھڑے دیکھ رہے تھے کہ ملزم نصیر نے رپیٹر بائیں کندھے میں ڈال کر اپنے پسٹل 30 بور سے پرویز، عنصر اور نزرینہ پر قتل کے اندھا دھند فائر کئے جو فائر پرویز کے منہ،ناک کے دائیں جانب،عنصر کی دائیں آنکھ،نزرینہ کے بائیں کندھے کے پیچھے کمر پر لگے جس کے بعد ملزم اسلحہ لہراتا ہوا جنگل کی جانب فرار ہو گیا۔میرا بیٹاعنصر،بیٹی نزرینہ،بیوی زلیخا اور داماد پرویز انہیں ضربات کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔وجہ عناد یہ ہے کہ ملزم نصیر نے اختر اور مسکین کی ایماء پر مکسین کی دی گئی رپیٹر اور پسٹل سے فائر کر کے مقتولین کو ناحق قتل کیا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ادہر چاروں مقتولین کو سپرد خاک کردیا گیا قتل ہونے والوں میں ایک خاتون اس کی بیٹی اور بیٹا بھی شامل ہیں
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 19, March 2023) – A case has been registered against Naseer Akhtar for the murder of four people in Dhok Baila of Mouza Salgran in the outskirts of Kallar Syedan. Akhmat Hussain told the police that I have three sons and two daughters. The elder son, Ansar, is 30 years old, and the daughters, Nazreena Bibi, Nasreen are married. On May 23, 2022, my stepbrother Muhammad Yasin killed Azhar of Khad Banhal, Due to which Muhammad Yasin and Musrat are in Adiala Jail in the case of murder. For many days Naseer alias Siri and Akhtar stepbrothers who are the real brothers of Yasin asked me to give a statement in the said case, so that he would be acquitted, but we refused to do so, So two days ago, Naseer, Akhtar son of Muhammad Zaman’s half-brother Maskin came to our house, and in the presence of the family, they said that if you do not accept this, you will lose your wife, They will kill the children. On the day of the incident, my sons, Yasir, Anas daughter, Nazrihan, her husband Parvez and my wife were present in the courtyard. Around 8 pm, Naseer armed the repeater 12 bore, The armed man came with a 30 bore pistol and challenged him to get ready to die. Naseer fired directly at my wife Zulekha which hit her on the left shoulder and she fell down. He went to the room, I and my son Yasir were standing at the door of the room, begging him, when the accused Naseer put the revolver on his left shoulder and fired his pistol 30 bore indiscriminately at Parvez, Nazreena. They died on the spot as they were unable to bear the blows. The fire hit Parvez’s mouth, the right side of the nose, Ansar’s right eye, Nazreena’s left shoulder behind her waist, after which the accused fled towards the forest brandishing a weapon. The reason for the enmity is that the accused Naseer shot the victims with a pistol and a repeater given by Akhtar and Maskeen. The Kallar Syedan police registered a case and started the investigation. The four victims were cremated, including a woman, her daughter, and her son.
گیس کی فراہمی کے لیئے شروع کیئے گئے۔منصوبے کو تعطل کے بعد ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
It has been decided to complete the gas supply project on an emergency basis
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مارچ,2023)—سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اسلام آباد کے جنرل منیجر خرم لیاقت نے کہا ہے کہ 2017 میں سموٹ،ٹکال،چوآ خالصہ،سہوٹ ہائے بگیال،بدھال،کنوہا،ستھوانی،چک ستھوانی،دھمالی اور سدہ کمال کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیئے شروع کیئے گئے۔منصوبے کو تعطل کے بعد ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کوششوں سے 72 کروڑ کی کثیر رقم مختص کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ عثمان عباسی کی سربراہی میں ملاقات کرنے والے کلرسیداں کے قانون گو حلقہ مرکز چوآخالصہ کے ایک نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جس میں مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ،راجہ طلال خلیل،شاہد اکبر گجر،چوہدری وقاص گجر،راجہ داؤد اکبر،چیف مہربان خان،راجہ محمود،ڈاکٹر ربنواز بھی موجود تھے جس میں منصوبے کو جلد مکمل کرنے کے لیئے مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا اور اس بار ہر اتفاق رائے پیدا کیا گیا کہ جو آبادیاں سہوا غلطی سے سروے میں رہ گئی ہیں انہیں بھی جلد اس منصوبے کا حصہ بنایا جائے گا۔حافظ عثمان عباسی نے کہا کہ ہم نے اس بڑے پراجیکٹ کا حلقہ کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا 2017 میں اس پر کام شروع کیا مگر پی ٹی آئی کے دور میں دانستہ اسے بند رکھا گیا اب ہم نے اسے ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ہماری یہ بھی کوشش ہے کہ کلرسیداں میں سوئی گیس کا دفتر بھی قائم کرکے صارفین کو سفری مشکلات سے نجات دلائی جائے۔وفد کے شرکا نے بھی 72 کروڑ کی خطیر رقم کہ فراہمی پر شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکم دیا تو بھرپور انداز میں الیکشن لڑوں گا ,چوہدری افتخار احمد وارثی
Chaudhry Iftikhar Ahmad Warsi said, “If the leadership of Muslim League-N gives an order, I will contest the elections in a vigorous manner.”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مارچ,2023)—مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ انہوں نے پی پی 8 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔اگر مسلم لیگ ن کی قیادت نے حکم دیا تو بھرپور انداز میں الیکشن لڑوں گا اگر کسی دوسرے کو نامزد کیا گیا تو پھر بھی پارٹی قیادت کے فیصلے کو اس کی روح کے عین مطابق عمل کرتے ہوئے نامزد لیگی امیدوار کی انتخابی مہم چلاؤں گا۔ انہوں نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن لڑنا ناگزیر نہیں اس سے زیادہ عزت کی بات یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیئے دن رات محنت کی جائے۔
راجہ پرویزاشرف 20 مارچ کی سہہ پہر چوآخالصہ کا دورہ کریں گے
Raja Pervezashraf will visit Choa Khalsa on the afternoon of March 20
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مارچ,2023)—پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف 20 مارچ کی سہہ پہر چوآخالصہ کا دورہ کریں وہ شام چار بجے راجہ قمر مسعود کی رھائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کریں گے اور پانچ بجے جشن نوروز کے موقع پر منعقدہ کبڈی میچ میں مہمان خصوصی ہوں گے اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔
مسلم لیگ ن اور اس کے حواریوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔راجہ ساجد جاوید
Muslim League-N and its followers will not be allowed to run away from the election. Raja Sajid Javed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مارچ,2023)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 7 راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور اس کے حواریوں کو الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ظلم و تشدد کی امپورٹڈ حکومت نے تمام حدیں پار کر دیں۔زمان پارک لاہور میں پی ٹی آئی کارکنوں پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی شدید مزمت کرتے ہیں،امپورٹڈ حکومت خون ریزی سے باز رہے،شورٹی انڈر ٹیکنگ کے بعد کارروائی کا کوئی جواز نہیں،رانا ثناء اللہ کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا،کارکنوں پر سیدھی فائرنگ سے لند ن میں چھپے مجرم کوخوش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ریلی سے حکومت خوفزدہ ہو گئی ہے۔ریلی میں کارکنوں کا جوش و جزبہ اور عمران خان کا تاریخی استقبال قابل دید تھا۔انہوں نے کہا کہ شریف فیملی نے توشہ خانہ کو اپنا ذاتی خزانہ بنائے رکھا جس کی تفصیلات قوم کے سامنے آ چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں پر تشدید سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کی پولیس حکومت کی آلہ کار بنی ہوئی ہے۔ایک طرف سپریم کورٹ کے الیکشن کے حوالے سے احکامات کو نہ صرف ٹال مٹول کرنے اور الیکشن میں فول پروف سکیورٹی فراہم نہ کرنے کا کہہ کر سپریم کورٹ کے احکامات کو نظر انداز کرنے کا عندیہ دیا جا رہا ہے جبکہ دوسری طرف وارنٹ گرفتار ی کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے پوری طاقت کیساتھ زمان پارک پر حملہ کیا جا رہا ہے اور عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا ہے۔
محمد شبیر خان کی دختر کی شادی عدنان بشیر سے سرانجام پائی
Muhammad Shabbir Khan’s daughter got married to Adnan Bashir
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مارچ,2023)—ملڑی اکاونٹس کے رہنما محمد شبیر خان کی دختر کی شادی انجمن پٹواریان کے سابق مرکزی صدر صوفی محمد بشیر خان کے فرزند عدنان بشیر سے سرانجام پائی جس میں آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن راجہ محمد صدیق،امیدوار مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 8 راجہ ندیم احمد،پاکستان نظریاتی پارٹی کے امیدوار حلقہ پی پی 8 چوہدری کاشف گجر،چوہدری وقاص گجر، تنویر ناز بھٹی،چوہدری توقیراسلم،راجہ طیب،راجہ تیمور لنگڑیال،ملک عادل،راجہ قیصر،نمبردار عظمت اللہ و دیگر نے شرکت کی۔
معروف شاعر محمد عظمت مغل کے شعری مجموعہ ”اکھیاں نیں بوہے” کی تعارفی تقریب اتوار منعقد ہو رہی ہے۔
The launch ceremony of famous poet Muhammad Azmat Mughal’s poetry collection “Akhian Neen Bohe” is being held on Sunday
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،مارچ,2023)—بزم نوائے ادب کلر سیداں کے زیر اہتمام معروف شاعر محمد عظمت مغل کے شعری مجموعہ ”اکھیاں نیں بوہے” کی تعارفی تقریب ادب نگر ڈھوک صابری پنڈی روڈ کلر سیداں میں مورخہ آج بروز اتوار دن 2 بجے منعقد ہو رہی ہے۔