کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،19,مارچ،2023) — کروڑوں روپے مالیت کی انتہائی قیمتی زمین کے درجنوں بوگس انتقالات اور نام نہاد شرفاء و لینڈمافیا کو موضع کہوٹہ میں منظر عام میں لانے والے پٹواری نعیم ستی ”با اثر سیاسی شخصیت“ کی مداخلت اور سفارش پرتبدیل کر دیا گیا۔ پٹواری نعیم ستی نے پٹوار خانہ میں لینڈ مافیا اور دو نمبر کام کرنے والے افراد کا داخلہ بند کر دیا تھا۔ جبکہ درجنوں بوگس انتقالات کے فرد جاری کرنا بھی بند کر رکھا تھا۔ جس پر قبضہ گروپ اورلینڈ مافیا پریشانی کا شکار تھا۔ پٹواری نعیم ستی کو سفارش پرتبدیل کر کے ان کی جگہ راجہ شاہد ممتاز جنجوعہ اور سلیم پٹواری کو تعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے۔ جبکہ موضع کہوٹہ کے شہریوں نے شد ید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر راولپنڈی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فوری نوٹس لینے کی استدعا کی ہے۔ شہریوں نے اپنے ایک بیان میں درجنوں بوگس انتقالات پر مبنی ایک فائل اور مصدقہ نقول فرد و جمعبندی کے کا غذات بمعہ ثبوت اخباری نمائندوں کے حوالے کیئے اور بتایا کہ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے ایک ماہ قبل تحریری درخواست پر انکوائری بھی شروع کررکھی ہے۔ جس کو دبانے اور ختم کرنے کی خاطر مافیا سرگرم ہے اور پٹواری نعیم ستی کا تبالہ اسی وجہ سے با اثر سیاسی شخصیت کی سفارش پر کیا گیا۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 19, March 2023) — Patwari Naeem Satti, an influential political figure who exposed dozens of bogus deaths of very valuable land worth crores of rupees and the so-called nobles and land mafia in Kahuta. ” intervention and recommendation was replaced. Patwari Naeem Satti had stopped the entry of land mafia and two number working people in Patwar Khana. While issuing dozens of bogus death certificates was also stopped. Which the occupation group Mafia was in trouble. Orders were issued to replace Patwari Naeem Satti with the recommendation and appoint Raja Shahid Mumtaz Janjua and Salim Patwari in his place. While the citizens of Mauza Kahuta protested strongly and requested the Chief Minister of Punjab, Commissioner Rawalpindi and Deputy Commissioner Rawalpindi to take immediate notice. In a statement, the citizens handed over a file based on dozens of bogus deaths and certified duplicates of individual and collective accounts along with evidence to the newsmen and said that Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan had started an inquiry in this regard a month ago on a written request. In order to suppress and eliminate it, the mafia is active and Patwari Naim Satti was overthrown for this reason on the recommendation of an influential political figure.
سید شہبازحسین شاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
Syed Shahbaz Hussain Shah submitted nomination papers
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2023) حلقہ پی پی18سے پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید شہبازحسین شاہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے عوام علاقہ نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی آر او آفس بڑی تعداد کے ہمراہ کاغذات نامزدگی داخل کروائے اس موقع پر سید شہبازحسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک کے کرم اور عوام کے تعاون سے الیکشن جیتوں کا اور جیت کر اپنے حلقے کی عوام کے تمام بنیادی مسائل حل کروں گا ان خیالات کا اظہار امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی 18 معروف سیاسی وسماجی شخصیت سید شہبازحسین شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کر انے بعد معززین اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل حل کر نے کے لیے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لاؤں عوام کا تعاون رہا اور رب تعالی کاکرم شامل حال رہا تو الیکشن بھاری اکثریت سے جیتوں گااور عوام کے مسائل ان کی دیلیز پر حل کروں گا۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19مارچ2023) سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور حافظ عثمان عباسی کا سردار نسیم اختر سے اظہار تعزیت،تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردار نسیم اختر کی والدہ ماجدہ گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں گذشتہ روز مسلم لیگ ن کے مر کزی رہنماء سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اورمعاون خصوصی ونائب صدر مسلم لیگ ن صوبہ پنجاب حافظ عثمان عباسی نے سردار نسیم اختر کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزیت کا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔