DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Noman Abid Abbasi has submitted nomination papers from Constituency PP6.
عام آدمی لیگ کے راہنما امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 6 نعمان عابد عباسی نے حلقہ PP6 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مارچ2023)
حلقہ پی پی 6 کی نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت عام آدمی لیگ کے راہنما امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 6 نعمان عابد عباسی نے حلقہ PP6 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے عوام علاقہ نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی آر او آفس بڑی تعداد کے ہمراہ کاغذات نامزدگی داخل کروائے اس موقع پر نعمان عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2020 سے لیکر اب تک متعدد مرتبہ ہمیں کہا گیا کہ آپ سیاست سے دور رہیں اور غیر سیاسی رہ کر کام کریں۔ جب بھی ہم نے سیاست کی بات کی تو مختلف حلقوں سے اعتراض آیا۔ اعتراض کرنے والوں کی غالب اکثریت وہ تھی جو کسی نہ کسی جماعت سے وابستہ تھے۔ عام لوگ ہمیشہ اس بات کا تقاضہ کرتے رہے کہ مری کے موجودہ سیاسی حالات میں متبادل قیادت کی ضرورت ہے۔ عام آدمی لیگ کے تمام کارکنوں نے بذریعہ بیلٹ مجھے یہ ذمہ داری دی کہ پی پی 6 میں عام آدمی کے حق کی جنگ کے لیے سر میرا پیش کیا جائے گا۔ تو اس پہلے معرکے کے لیے اپنی پارٹی کی مشاورت پہ میدان میں آ چکا ہوں۔ نعمان عباسی نے کہا کہ اپنا منشور، بیانیہ اور مقاصد آپ سب تک پہنچاؤں گا اس کے بعد آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ عام آدمی لیگ کی یہ ٹیم آپ کے حقوق کے دفاع کے لائق ہے یا نہیں۔ نہ ہمارے پاس دولت کی فراوانی ہے، نہ لاؤ لشکر، نہ بڑے بڑے ساونڈ سسٹم لیکن آہنی عزم، ایک روشن ویژن، محنتی ٹیم اور اخلاص کے ساتھ کوشش اور محنت کہ مری کوٹلی ستیاں میں روایتی سیاست کے تسلط کو توڑ کے عام آدمی کے مسائل کو حل کیا جائے۔ تعلیم، صحت اور معیشت کے لیے ایک مربوط پروگرام ہمارے پاس پہلے سے موجود ہے۔ اب یہ فیصلہ مری کوٹلی ستیاں کے عام آدمی نے کرنا ہے کہ ان کی قیادت عام آدمی نے کرنی ہے یا وہی پرانا موروثی نظام چلے گا۔ عوامی خدمت ہمارا مشن ہے
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 18 March 2023)
The young political and social personality of PP-6 Constituency Aam Aadmi League’s leading candidate for Provincial Assembly Constituency PP-6 Noman Abid Abbasi has submitted his nomination papers from PP-6 Constituency. On this occasion, Noman Abbasi said while talking to the journalists that since 2020, we have been asked many times to stay away from politics and work non-politically. Whenever we talked about politics, there were objections from different quarters. The overwhelming majority of the objectors were those who belonged to one or the other party. The common people have always demanded that there is a need for alternative leadership in the current political situation in Murree.
تحصیل کہوٹہ کی یوسی نڑھ، پنجاڑ، دوبیرن،بیور، نارہ، لہڑی،مٹور، مواڑہ کے جنگلات میں درختوں کا کاٹاجا رہا ہے
Trees are being cut in the forests of UC Narh, Panjhar, Doberan, Bior, Nara, Lahri, Mator, Mowara of Tehsil Kahuta.
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،18مارچ2023)
چیف کنزیویٹر،ڈی ایف،ایس ڈی ایف او محکمہ جنگلات اور گزارہ کے عملے کی چشم پوشی کہوٹہ کے جنگلات تباہی کے دہانے پر،”چند ٹکوں “کی خاطرہرے بھرے جنگلات کو بے دریغ کاٹا جا رہا ہے، چیک اینڈ بیلنس کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے مغرب کے بعد کٹکر اٹھائے دوسرے صوبوں سے آئے نامعلوم افراد جنگلات اور گزارہ میں گھس جاتے ہیں اور ہرے بھرے درختوں کوگاجر مولی کی طرع کاٹ دیتے ہیں،تحصیل کہوٹہ کی یوسی نڑھ، پنجاڑ، دوبیرن،بیور، نارہ، لہڑی،مٹور، مواڑہ کے جنگلات میں درختوں کا کاٹاجا رہا ہے،کہوٹہ کے جنگلات میں سے یہ (لکڑی چور) رات کی تاریکی میں الیکٹرک کٹکر سے سبز چیڑ،ٹال، کہو، پلائی،کمبیلا، اوکن اور دیگر اقسام کے درختوں کو دن رات کاٹا جارہا ہے گزارہ اور سرکاری جنگلات کی غیر معمولی کٹائی انتظامیہ اور محکمہ جنگلات سمیت کوئی پائیدار اقدامات نہیں کئیے جارہے لکڑی چوری روکنے کیلئے بنائی گئی چیک پوسٹ پہ کوئی عملہ موجود نہیں ہوتا اگر موجود بھی تو چیکنگ کا کوئی نظام نہیں مقامی ٹال / ٹھیکیدار باہر کے خریداروں کو لکڑی بیچتے ہیں جبکہ پکڑے جانے پہ گول مول کاروائی ہوتی ہے پکڑی گئی گاڑی دوسرے دن چھوٹ جاتی ہے جبکہ قانونا تین ماہ تک سپر داری نہیں ہوسکتی اس سلسلے کو روکنے کیلئے انتظامیہ اور محکمہ جنگلات عوام کیساتھ تعاون کرے رضا کار بھرتی کرے جو مفت ڈیوٹی دینگے اور جنگلات کو بچائیں گے۔