DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Nomination papers of 29 and 31 candidates were received in the provincial constituency PP 7 and 8 respectively.

صوبائی حلقہ پی پی 7 اور 8 میں بالترتیب 29 اور 31 امیواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیئے گئے۔

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مارچ,2023)—صوبائی حلقہ پی پی 7 اور 8 میں بالترتیب 29 اور 31 امیواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کیئے گئے۔پی پی 7 کے بیشتر امیدواروں میں پہلی بار کلرسیداں کے امیدوار بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی حد تک نمایاں رہے۔جن میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،پی ٹی آئی کے ہارون کمال ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ساجد جاوید،شہزاد اکبر بٹ،مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم احمد،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان نمایاں ہیں جبکہ پی پی 8 کلرسیداں میں چوآخالصہ/ گوجرخان کے 80 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی وصول کیئے مگر 26 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرانے کلر سیداں تک پہنچے۔جن میں پی ٹی آئی کے چوہدری جاوید کوثر، فرخ محمود سیال،امیر افضل قریشی،سہیل عباس کیانی اور راشد منہاس نمایاں ہیں۔مسلم لیگ ن کی جانب سے تین ارکان اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی،چوہدری محمد ریاض،افتخار احمد وارثی کے علاؤہ راجہ طلال خلیل،چوہدری خالد گجر،پیپلزپارٹی کے راجہ خرم پرویز،راجہ شاہ رخ پرویز،چوہدری اعظم پرویز،محسن صغیر بھٹی جبکہ پاکستان نظریاتی پارٹی کے نوجواں امیدوار کاشف گجر نمایاں امیدوار ہیں۔اسلام پورہ جبر کے نواحی گاؤں تھاتھی کے معروف سماجی کارکن چوہدری ظفر محمود نے بھی یہاں سے کاغذات نامزدگی جمع کروا رکھے ہیں۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 17, March 2023)—Nomination papers of 29 and 31 candidates have been received in the provincial constituency PP 7 and 8 respectively. Among them, district president of People’s Party Chaudhry Zaheer Mehmood, Haroon Kamal Hashmi of PTI, Hafiz Sohail Ashraf Malik, Raja Sajid Javed, Shehzad Akbar Butt, Raja Nadeem Ahmed of Muslim League-N were also prominent. Hafiz Muhammad Ehsan of Pakistan Rah Haq Party is prominent while 80 candidates of Choa Khalsa / Gujar Khan received nomination papers in PP8 Kallar Syedan but 26 candidates reached Kallar Syedan to submit their nomination papers. Farrukh Mehmood Syal, Ameer Afzal Qureshi, Sohail Abbas Kayani and Rashid Minhas are prominent. On behalf of the Muslim League, three members of the assembly Ms. Nisar Tanveer Shirazi, Chaudhry Muhammad Riaz, Iftikhar Ahmad Warsi, besides Raja Talal Khalil, Chaudhry Khalid Gujjar, of the People’s Party Raja Khurram Pervez, Raja Shah Rukh Pervez, Chaudhry Azam Pervez, Mohsen Saghir Bhatti, while Kashif, the new candidate of Pakistan Ideological Party. Chaudhry Zafar Mehmood, a well-known social worker from Thathi village in the suburbs of Islampura Jabbar, has also submitted his nomination papers from here.

آج ملک میں ادارے کس طرح تباہ کر دئیے گئے,سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض

How institutions were destroyed in the country today, former provincial minister Chaudhry Muhammad Riaz

www.pothwar.com, File photo; Ch Riaz in London with Mian Nawaz Sharif

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مارچ,2023)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض نے کہا کہ آج ملک میں ادارے کس طرح تباہ کر دئیے گئے اس کا تماشا پوری قوم دیکھ رہی ہے ایک منظم سازش کے تحت عمران خان کے ذریعے قوم کو تقسیم کیا گیا عدالتی فیصلوں کو مذاق بنایا گیا انہوں نے کلر سیداں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح آج لاہو ر میں پنجاب پولیس پر پٹرول بم پھینکنے والوں کو تحفظ دیا جا رہا ہے اور عدالتی احکامات کا سرعام مذاق بنایا جا رہا ہے جمہوری تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوں نے کہا بدقسمتی سے تمام ادارے اپنی اہمیت اور ساکھ سے محروم ہو چکے ہیں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا نظام چل رہا ہے۔کل کلاں کوئی قاتل بھی ہزاروں لوگ اپنے گھر کے باہر کھڑے کر کے عدالت کو للکارتا دکھائی دے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت سیاست دانوں کو بدنام کیا گیا سی پیک اور دیگر کو روکنے کے لیے نواز شریف کو نہ صرف اقتدار سے الگ کیا گیا بلکہ انہیں گہری ساز ش کے ذریعے ملزم بھی بنایا گیا۔یہ صورتحال ان لوگوں کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے جنہوں نے قیام پاکستان کی جدو جہد میں اپنا لازوال قردار ادا کیا تھا۔

زمین کے تنازعہ پر میاں بیوی اور بیٹے نے ٹریکٹر ڈرائیور کا سر پھوڑ دیا۔

Husband, wife and son beat tractor driver over land dispute

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مارچ,2023)—زمین کے تنازعہ پر میاں بیوی اور بیٹے نے ٹریکٹر ڈرائیور کا سر پھوڑ دیا۔پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں واقع موضع چھپر کے رہائشی محمد وقاص حال مقیم حیال ٹاؤن چوکپنڈوری نے پولیس کو تحریری درخواست میں بیان کیا کہ میں ٹریکٹر کیساتھ آٹا چکی چلاتا ہوں۔ گزشتہ روز اپنے گھر سے ملحقہ پلات جو کہ میرے بھانجے محمد اکرام سکنہ ڈھیری مادھو کی ملکیت ہے پر جانوروں کیلئے چھپر نما کمر ہ تعمیر کر رہا تھا کہ اسی اثناء میں عقیق الرحمان،اس کی بیوی اور بیٹا ارمان گل موقع پرآ گئے۔ارمان گل کے پاس کلہاڑی تھی جس نے میری آنکھ پر وارکیا اور میری آنکھ زخمی ہو گئی۔ عقیق الرحمان نے پاس پڑا بیلچہ اٹھا کر میرے سر پر مارا جس سے میں زخمی ہو کر گر پڑا۔ملزمان نے اس دوران قتل کرنے کیلئے کلاشنکوف سے فائر بھی کئے مگر ہم خوش قسمتی سے بچ گئے۔

محکمہ مال کلر سیداں میں نئے تعنیات ہونے والے آٹھ پٹواریوں کو ایک سالہ تربیت مکمل ہونے پر پٹوار سرکل الاٹ کر دئیے گئے

Eight Patwaris who were newly appointed in the Department of Finance, Kallar Syedan were allotted patwar circles after completing one year of training

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مارچ,2023)—محکمہ مال کلر سیداں میں نئے تعنیات ہونے والے آٹھ پٹواریوں کو ایک سالہ تربیت مکمل ہونے پر پٹوار سرکل الاٹ کر دئیے گئے۔پٹوار سرکل پنڈورہ ہر دو قاسم رضا، پٹوار سرکل نلہ مسلماناں نوید قمر، پٹوار سرکل بناہل محمد فیضان، پٹوار سرکل ممیال محمد وسیم،پٹوار سرکل سروہا کاشف ظہور، پٹوار سرکل اراضی خاص محمد عرفان،پٹوار سرکل گف محمد جنید،پٹوار سرکل چنام محمد فہیم تعنیات کر دیا گیا۔مقامی حلقوں نے نئی تعنیاتیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ نئے تربیت اور تعلیم یافتہ پٹواری اپنی محنت اور لگن سے محکمہ مال کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کو دور کر کے مسائل زدہ لوگوں کی دعائیں لیں گے۔

مسافر وں کیساتھ بدتمیزی کرنے پر متعدد مسافر گاڑیوں کو چالان

Several passenger vehicles were fined for misbehaving with passengers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مارچ,2023)—انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں سرکل انسپکٹر چوہدری محمد قاسم نے اپنے عملے کے ہمراہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے بدون نمبر پلیٹس اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں،اوور لوڈنگ،کالے شیشے اور مسافر وں کیساتھ بدتمیزی کرنے پر متعدد مسافر گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کر دہئے جبکہ متعدد رکشہ کو پولیس آرڈرز 134کے تحت تھانے میں بند کر دیا۔ایک آئل ٹینکر کو روڈ بند کرنے اور کارسرکار میں مداخلت پر گاڑی مالک کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں دفتر کے اہلکار راجہ نعمان علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Raja Nauman Ali, an official of the Assistant Commissioner’s office, got married

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مارچ,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں دفتر کے اہلکار راجہ نعمان علی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعو ت ولیمہ کی تقریب دولتالہ میں ہوئی جس میں سابق اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں محمد اعجاز ملک، قاضی امجد محبوب، احسن بھٹی، محمد منان، قاسم رضا، محمد عرفان،کاشف ظہور، محمد فہیم، محمد وسیم، فیضان جاوید،شاکر علی، محمد راحیل، سید عبدالمعید عباس اور دیگر نے شرکت کی۔

تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے نجی شعبہ تعلیم کو عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا

In order to improve the quality of education, the private education sector has to play its role practically

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مارچ,2023)— چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی محمد عدنان خان نے کہا ہے کہ جدید علوم اور دیگر زبانوں کے فروغ کیلئے نئی نسل میں حقیقی تاریخی شعور کی ترویج اساتذہ کے معاشی مسائل کے حل میں پوشید ہے۔تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے نجی شعبہ تعلیم کو عملی طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے جسے کوئی چھین نہیں سکتا،آج کے ترقی یافتہ دور میں تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میں ایک نجی تعلیمی ادارے میں سالانہ انعامات کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مذہبی،معاشرتی اور ملکی ترقی کیلئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔فاصلاتی نظام تعلیم نے دنیا کو گلوبل ویلج بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔نجی تعلیمی اداروں کے تعاون کے بغیر قومی و بین الاقوامی اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے۔تقریب سے سکول کی پرنسپل سیدہ ساجدہ نے بھی خطاب کیا۔سکول آمد پر ہونہار طالبہ ہادیہ امامہ عتیق نے مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,17،مارچ,2023)—سابق صوبائی وزیر چوہدری محمد ریاض،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،شیخ ساجد الرحمان،محمد زبیر کیانی،راجہ طلال خلیل،پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی چیئرمین شاہد مبارک،راجہ محمد اورنگزیب،پی ٹی یو کے ضلعی صدر قاضی محمد عمران،نصیر اختر بھٹی،حاجی شوکت علی،عبدالرووف وینس،چوہدری ظہیر الحق،نمبردار اسد عزیز، چوہدری محمد اشفاق،چوہدری محمد فیاض،شیخ حسن سرائیکی،راجہ عبدالجبار بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،چوہدری عبدالقدوس،احسان چشتی،عقیل وارثی،راجہ قمر مسعود،تنویر اختر شیرازی،محمد سبحان،عدنان غالب، نمبردار عدنان و دیگر نے جمیل احمد ہاشمی، اکرام الحق قریشی اور احسان الحق قریشی سے ملاقات کی اور ان کی چچی کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button