کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،17,مارچ،2023) — تقسیم کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود انتظامیہ کا غیرقانونی اقدام۔ متا ثرین جدی مالکا ن کا شدیداحتجاج۔ خسرہ نمبر 3472کہوٹہ شہر موضع کہوٹہ 179کنال رقبے کی تقسیم کا کیس جدہ مالکان نے عدالت میں دائر کر رکھا ہے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور محکمہ مال کی جانب سے عدالت میں تقسیم کا کیس ہونے کے باوجود زبردستی اس رقبہ پر ”قبرستان“ سرکاری رقبے پر بنانے کا بورڈ لگا کر جدی مالکان اور انتظامیہ کے مابین نیا تنازعہ پیدا کر دیا ہے۔ جدی مالکان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ، توقیر شبیر، توصیف شبیر، کاشف، کعب عزیز اور دیگر درجنوں مر دوخواتین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان اور محکمہ مال کو تحریری درخواست دی کہ اس رقبہ کو دیگر مالکان میں بھی میرٹ پر تقسیم کیا جائے۔ جس پر محکمہ مال نے رپورٹ کی کہ کیس تقسیم چونکہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔ اس لیئے اس رقبہ کی تقسیم ہم قانونی طور پر نہیں کرسکتے۔ جدی مالکان نے کہا کہ اگر اس رقبہ کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے تو انتظامیہ نے کس قانون کے تحت اس خسرہ نمبر 3472موضع کہوٹہ میں سرکاری رقبہ کی تقسیم ہوئے بغیر سفارشی اور دباؤ کے تحت تعین کرکے قبرستان کا بورڈ کیو ں لگایا۔ جدی مالکان نے مزید کہا کہ سرکاری رقبہ پر سرکار کا حق ہے کہ جو مرضی کریں۔ مگر سب کو برابر تقسیم شدہ رقبہ دینا کس کی ذمہ داری ہے۔ اس رقبہ پر آئے روز لڑائی جھگڑے اور لینڈ مافیا محکمہ مال کی ملی بھگت سے قبضے کر رہا ہے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 17, March 2023) — Despite the partition case being heard in the court, the illegal action of the administration. Strong protest of land owned by inheritance families. Land No. 3472 Kahuta Shahr Mauza Kahota, 179 Kanal area distribution case has been filed by the inherited owners in the court. Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan and the Department of Finance have created a new conflict between the serious owners and the administration by forcefully placing a board to build a “cemetery” on the government land in spite of the case of distribution in the court. The owners, Raja Saeed Ahmed Advocate, Tauqeer Shabbir, Taseef Shabbir, Kashif, Kaab Aziz and dozens of other women protested strongly and submitted a written request to Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan and the Finance Department to distribute this area among other owners on merit. On which the Finance Department reported that the case is divided as it is under hearing in the court. Therefore, we cannot legally divide this area. The owners said that if the case of this area is under hearing in the court, then under which law did the administration set up the cemetery board under pressure and recommendation without dividing the government area in this Khosra No. 3472 position? The land owners further said that the government has the right to do whatever it wants on the government land, But whose responsibility is it to give equally distributed area to all? Day by day fighting and the land mafia is occupying this area with the connivance of the finance department.
ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی نے چارج سنبھال لیا
SHO Basharat Abbasi took charge of Kahuta police station
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،17,مارچ،2023) — ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی نے چارج سنبھال لیا جبکہ چوہدری خداداد کا تبادلہ تھانہ ایئر پورٹ کر دیا گیا۔ دونوں افسران بشارت عباسی اور چوہدری خداداد نے بطور ایس ایچ او تعیناتی کے دوران تھانہ کہوٹہ میں اپنے فرائض دیانتداری اور احسن انداز میں سر انجام دیئے۔ ان خیالات اظہار معروف سیاسی وسماجی رہنما نمبردار راجہ ندیم رشید، عوام کی آواز میڈیاگروپ کے انچارج صحافی راجہ توقیر شبیر، اشعر زر جنجوعہ، رضوان کیانی نے ایس ایچ او کہوٹہ بشارت عباسی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر شہریوں نے تبدیل ہونے والے ایس ایچ او کہوٹہ چوہدری خداداد کی کارکردگی کو سراہا اور نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او بشارت عباسی کو ویلکم کیا اور کہا کہ بشارت عباسی اپنے پہلے دور کی طرح میرٹ پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرینگے۔ بشارت عباسی نے کہا کہ میرے دروازے چوبیس گھنٹے سائلین کے لیئے کھلے ہیں۔ کسی سفارش، دباؤ اور لالچ سے ہٹ کر میرٹ پر تھانہ کہوٹہ میں کام ہو گا۔
کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں انتظامیہ پر بااثر شخصیات کا دباؤ
Pressure from influential figures on the administration in Kahuta city and its surroundings
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،17,مارچ،2023) — کہوٹہ شہر اور گردو نواح میں انتظامیہ پر بااثر شخصیات کا دباؤ۔انتظامیہ کی ملی بھگت سے کہوٹہ شہرمیں مصنوعی مہنگائی،صفائی کا بحران، مضر صحت سبزی پھل اور اشیاء کے من مانے ریٹس، سٹریٹ لائٹس کی بندش جبکہ چوراہوں میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کے ساتھ ساتھ لینڈ مافیا اور قبضہ مافیانے محکمہ مال کی ملی بھگت جعلی رقبے اور بوگس انتقال پر زمین فروخت کردی۔ محکمہ جنگلات جنگل نمبر 69ملحقہ موضع کہوٹہ خسرہ نمبر 3472,3460اور موضع کہوٹہ جنگل نمبر 69حدود کا تعین محکمہ مال کی لینڈ مافیا سے ملی بھگت کی وجہ سے ممکن نہ ہو سکا۔ شہریوں اور مالکان،معززین علاقہ سابق کونسلر وں، بلدیاتی اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ بعض باا ثر شخصیا ت انتظامیہ کی سفارش اور ملی بھگت سے شرفا لوٹ لوٹ رہے ہیں۔ کہوٹہ میں خوش آمدی ٹولے کا راج ہے۔ سب اچھا ہے کی رپورٹ دیکر محکمے بری الزمہ ہیں۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔ جنگلات کی زمین جنگل نمبر 69اور ملحقہ موضع کہوٹہ کے خسرات نمبرات کا تعین کرنے کی تحریری درخواست پر اے سی کہوٹہ یاسر رضوان تا حا ل خاموش ہیں۔
یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ کے ہونہار طلباء و طالبات نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا
The talented students of Unique Model Secondary School Kahuta started the plantation campaign by planting saplings
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2023) کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے یونیک ماڈل سیکنڈری سکول کہوٹہ کے ہونہار طلباء و طالبات نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا،پرنسپل راجہ رفاقت حسین کی نگرانی میں سکول کے بچوں اور بچیوں نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا اس موقع پر پرنسپل راجہ رفاقت حسین نے اپنے سکول کے طلباء و طالبات کو در ختوں کے اہمیت کے حوالے سے آگاہ کر تے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی میں درختوں کا اہم کردار ہے شجر کاری کا معیشت اور خوش حالی سے گہراتعلق ہے درختوں میں حسن فطرت کی رعنا ئیاں، نظر آتی ہیں ان کے دلکش منا ظر جس سے آنکھوں کو ٹھنڈ ک اور دل ودماغ کو قوت ملتی ہے انہوں نے کہا کہ اللہ پاک نے باغات کا ذکر فر ما کر قرآن نے پیڑ پو دوں کی اہمیت بتائی روئے زمین پرجا بجا پھیلے پیڑ پودے بنی نوع انسان کے لیے قدرت کا انمول تحفہ ہیں درخت نہ صرف سایہ دیتے ہیں بلکہ ماحو لیاتی آلود گی کو کم کرتے ہیں، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچا تے ہیں،زمین کے کٹا ؤ کو روکتے ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ درخت جس رفتار سے کاٹے جارہے ہیں اگر ان کی روک تھام کے لیے موثر اقدام نہ کیا گیا تو یہ دنیا ختم ہو جائے گئی۔
نوجوان لیگی رہنماراجہ عرفان سرور کی در خواست پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی اورڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر فاروق کا تھوہا ہسپتال کا دورہ
On the request of youth league leader Raja Irfan Sarwar, Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan, District Health Officer Dr. Ehsan Ghani and DHO Dr. Umar Farooq visited Thoa Hospital
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،17مارچ2023) نوجوان لیگی رہنماراجہ عرفان سرور کی در خواست پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی اورڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر فاروق کا تھوہا ہسپتال کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا، اہل علاقہ کا سب سے بڑا مسلہ حل ہوگیا، بہت جلد تھوہا ہستپال عوام علاقہ کو24گھنٹے سہولیات میسر کرئے گا،تفصیل کے مطابق تھوہا ہسپتال میں سہولیات ناپید ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مسلہ درپیش تھا جس پر علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت نوجوان قیادت کونسلر راجہ عرفان سرور جوائنٹ سیکرٹری مسلم لیگ ن کسان ونگ تحصیل کہوٹہ نے اپنے علاقے کا سب سے بڑھے مسلے کو اپنے قاہدین سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمدسے پہنچایا جس پر انہوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ افسران کواس مسلے سے آگاہ کیا جس پر گذشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر احسان غنی اورڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عمر فاروق نے ہمراہ علاقے کی ہر دلعزیز شخصیت نوجوان لیگی رہنماراجہ عرفان سرورکے تھوہا ہسپتال کا دورہ کیا اورراجہ عرفان سرورنے وہاں کے مسلے مسائل سے آگاہ کیا جس پر متعلقہ افسران نے ا ن کو یقین دیلایا کہ بہت آپ کا یہ ہسپتال عوام علاقہ کو 24گھنٹے سہولیات میسر کر ے گا،راجہ عرفان سرورنے اپنے علاقہ کی عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد ہمارا یہ مسلہ حل ہو جائے گا انہوں نے اپنے قائدین سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور سابق ایم پی اے راجہ صغیر احمدکا شکر یہ ادا کیاہے۔