کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مارچ,2023)—پنجاب اسمبلی کے حلقہ 7,8اور 10میں تیسرے روز بھی کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں کا تانتا بندھا رھا۔پی پی 8 چوآخالصہ/گوجرخان میں کل 27 امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے فرزندوں راجہ خرم پرویز،راجہ شاہ رخ پرویز،محسن صغیر بھٹی،چوہدری اعظم،مسلم لیگ ن کی جانب سے سابق ارکان اسمبلی چوہدری محمد ریاض،چوہدری افتخار احمد وارثی،نثار تنویر شیرازی کے علاؤہ راجہ طلال خلیل،چوہدری خالد محمود،چوہدری خرم زمان،پی ٹی آئی کی جانب سب سابق رکن اسمبلی چوہدری جاوید کوثر،فرخ محمود سیال،سہیل عباس کیانی،راشد محمود،ٹی ایل پی کے محمد اجمل قریشی جماعت اسلامی کی آنسہ اشفاق اور بشری جے یو آئی کے خالد مبین اور دیگر نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی پی 7 کلرسیداں /کہوٹہ میں پی ٹی آئی کے غلام مرتضی ستی،کرنل شبیر اعوان،ہارون کمال ہاشمی،طارق محمود مرتضی،حافظ سہیل اشرف ملک،مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر احمد،راجہ ندیم احمد، ڈاکٹر محمد عارف قریشی،بلال یامین ستی،پاکستان راہ حق پارٹی کے حافظ محمد احسان،جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد و دیگر جبکہ لی پی 10 سے آزاد امیدوار چوہدری نثار علی خان،مسلم لیگ ن کے انجینئر قمراسلام راجہ،نوید بھٹی،پی ٹی آئی کے غلام سرور خان،کرنل اجمل صابر،راجہ عبدالوحید قاسم،افضل پڑیال،چوہدری محمد افضل، میڈم نوید سلطانہ، راجہ عمر سلطان، جماعت اسلامی کے خالد محمود مرزا و دیگر شامل ہیں آج اور کل بھی کاغذات نامزدگی وصول کیئے جاتے رہیں گے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 15, March 2023)- In Punjab Assembly Constituencies 7, 8, and 10, the number of candidates for submitting nomination papers continued on the third day. PP8 A total of 27 candidates filed in Choa Khalsa and Gujarkhan, Candidates who submitted nomination papers in which Raja Khurram Parvez, Raja Shah Rukh Parvez sons of National Assembly Speaker Raja Pervez Ashraf and Mohsen Saghir Bhatti, Chaudhry Azamon behalf of the People’s Party. The former members of the Assembly on behalf of the Muslim League-N, Chaudhry Muhammad Riaz, Chaudhry Iftikhar Ahmed Warsi, Nisar Tanveer Shirazi, Raja Talal Khalil, Chaudhry Khalid Mehmood, Chaudhry Khurram Zaman all former members of the assembly. From PTI Chaudhry Javed Kausar, Farrukh Mehmood Syal, Sohail Abbas Kayani, Rashid Mehmood, TLP. Mohammad Ajmal Qureshi Jamaat-e-Islami’s Ansa Ashfaq and Bushra JUI’s Khalid Mubeen and others submitted their nomination papers. PP 7 PTI’s Ghulam Murtaza Satti, Col Shabbir Awan, Haroon Kamal Hashmi, Tariq Mahmood Murtaza,Hafiz Sohail Ashraf Malik in Kallar Syeddan / Kahuta, Raja Sagheer Ahmed of Muslim League-N, Raja Nadeem Ahmed, Dr. Muhammad Arif Qureshi, Bilal Yameen Satti, Hafiz M Ehsan of Pakistan Rah Haq Party. Jamaat-e-Islami Raja Tanveer Ahmed and others while an independent candidate from LEP-10 Chaudhry Nisar Ali Khan, PML-N Engineer Qamar Islam Raja, Naveed Bhatti, PTI’s Ghulam Sarwar Khan, Colonel Ajmal Sabir, Raja Abdul Waheed Qasim, Afzal Padyal, Chaudhry Muhammad Afzal, Madam Naveed Sultana, Raja Umar Sultan, Khalid Mehmood Mirza of Jamaat-e-Islami and others are included. Nomination papers will continue to be received today and tomorrow.
قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ خرم پرویز اور راجہ شاہ رخ حلقہ پی پی 8 کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ریلی کی شکل میں کلرسیداں پہنچے
National Assembly Speaker Raja Pervez Ashraf’s sons Raja Khurram Parvez and Raja Shah Rukh reached Kallar Syedan in the form of a rally to submit their nomination papers for Constituency PP-8
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مارچ,2023)—قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف کے فرزند راجہ خرم پرویز اور راجہ شاہ رخ حلقہ پی پی 8 کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے ریلی کی شکل میں کلرسیداں پہنچے تو یہاں کارکنوں کی کثیر تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ان پر پتیاں نچھاور کیں اور زندہ ہے بھٹو زندہ ہے کے نعرے لگائے گئے۔پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ،اظہر محمود بھٹی،یاسر بشیر راجہ ایڈووکیٹ،چوہدری تصور حسین اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
پی پی 7 کلرسیداں /کہوٹہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ندیم احمد ریلی کے ہمراہ آرو افس کہوٹہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے
PP 7 Pakistan Muslim League-N candidate Raja Nadeem Ahmed takes out rally to submit papers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مارچ,2023)—پی پی 7 کلرسیداں /کہوٹہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار راجہ ندیم احمد ریلی کے ہمراہ آرو افس کہوٹہ میں کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔راجہ پرویز اختر قادری،چوہدری شاہد گجر،تنویر ناز بھٹی،چوہدری خضران لطیف،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور دیگر بھی ساتھ تھے۔کلرسیداں شہر میں جگہ جگہ شرکا ریلی پر گلپاشی کی گئی۔اس موقع پر راجہ ندیم احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر پارٹی نے ٹکٹ دیا تو میدان خالی نہیں چھوڑیں گے بصورت دیگر ساتھیوں سے باہمی مشاورت سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ٹی ایل پی حلقہ پی پی 8 کے امیدوار محمد اجمل قریشی نے شرکت قافلے کی صورت میں گوجرخان سے کلرسیداں پہنچ کر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
PP 8 TPL candidate M Ajmal Qureshi takes out rally to submit papers
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مارچ,2023)—ٹی ایل پی حلقہ پی پی 8 کے امیدوار محمد اجمل قریشی نے شرکت قافلے کی صورت میں گوجرخان سے کلرسیداں پہنچ کر کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ شرکا لبیک لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے ٹی ایل پی کلر کے سابق امیر حافظ منصور ظہور لنگڑیال و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
رسم حنا کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر پولیس نے دولہا سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا
The police registered a case against several people including the groom and arrested five people for setting off fireworks at the henna ceremony
کلر سیداں (نامہ نگار)کلرسیداں شہر میں رسم حنا کی تقریب میں آتش بازی کرنے پر پولیس نے دولہا سمیت متعدد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو رات 12 بجے اطلاع ملی تھی کہ محلہ چوہدریاں میں شادی کی تقریب پر چند اشخاص آتش بازی کر رہے ہیں،پولیس نے موقع پر پہنچ کر آتش بازی میں مصروف پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جن میں عبدالکریم،زبیر خان،امجد،شیر اعظم،حسن خان شامل ہیں۔پولیس نے دوران تلاشی ان کے قبضے سے چھ عدد ہوائیاں آتشیں،تین عدد سوتر گولا آتشیں اور پانچ عدد آنار آتشیں برآمد کر لئے جبکہ موقع سے چھ عدد ہوائیاں آتشیں،10 عدد انار چلیدہ اور دیگر آتشیں سامان بھی قبضہ میں لے لیا گیا جبکہ وجیہ اللہ، علی زوالج،حزب اللہ ہمراہ 4/5نامعلوم ملزمان اندھیرے اور رش کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
کلرسیداں میں مبینہ طور پر قرآنی آیات جلانے کا واقعہ
An incident of alleged burning of Quranic verses in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مارچ,2023)—کلرسیداں میں مبینہ طور پر قرآنی آیات جلانے کا واقعہ۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر امین حسینی نامی شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا مقدمہ مقامی شہری یاسر کی شکایت پر درج کیا گیا مقامی ل پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت پیش کیا جہاں سے اسے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے یاد رہے کہ ملزم کا ذہنی توازن درست نہ ہے اور یہ برسہا برس سے گلیوں محلوں میں ہاتھ میں ماچس اور ڈنڈہ اٹھائے پھرتا رہتا تھا اکثر اوقات یہ آر ڈبلیو ایم سی کے کچرہ دانوں میں بھی آگ لگا دیتا تھا
کنوہا کے مدرس مظہر الاسلام ہاشمی کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں
Master Mazhar ul Islam Hashmi mother passed away in Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,15،مارچ,2023)—کلر سیداں میں روزنامہ نوائے وقت کے نمائندے اکرام الحق قریشی،نیشنل ہائی ویز و موٹرویز پولیس کے ریٹائرڈ اے آئی جی جمیل احمد ہاشمی،راولپنڈی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے سابق چیئرمین ہارون کمال ہاشمی کی خالہ محترمہ، پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی کے سابق صدر احسان الحق قریشی کی خوشدامن اور گورنمنٹ ہائی سکول کنوہا کے مدرس مظہر الاسلام ہاشمی کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں۔نمازجنازہ آج بروز بدھ دن ساڑھے گیارہ بجے نزد فٹبال اسٹیڈیم چوآخالصہ میں ادا کی جائے گی۔