DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; A total of 25 Candidates, including political parties and independent candidates, submitted their nomination papers from the PP7 Constituency.

حلقہ پی پی سیون سے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواران سمیت ٹوٹل 25کانیڈیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2023)
حلقہ پی پی سیون سے سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواران سمیت ٹوٹل 25کانیڈیوں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے پورا دن گہما گہمی رہی پی ٹی آئی کے 9امیدواران نے کاغذات داخل کرائے جن میں سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی نے دو روز قبل ہی کاغذات داخل کروا دیے تھے جبکہ گزشتہ روز راجہ طارق محمود مرتضیٰ، راجہ وحید احمد خان، کرنل سعید احمد جنجوعہ، ناصر نذیر ستی، حافظ سہیل اشرف بڑے جلوس کی صورت میں آکر کاغذات داخل کرائے اور بعدازاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جسکو عمران خان ووٹ دیں گے اپنا الیکشن سمجھ کر لڑیں گے سیٹ جیت کر خان کوتحفہ دیں گے جبکہ راہنما پی ٹی آئی راجہ عمران ستار جنجوعہ نوجوانوں بزرگوں کے ایک بڑے جلوس میں آئے انکے حق میں نعرہ بازی بھی کی گئی انھوں نے بھی کہا کہ موقع ملا تو نوجوانوں کو روزگار صحت تعلیم جیسی بنیادی سہولیات کو پروا کریں گے جبکہ سابق ایم پی اے کرنل شبیر اعوان نے بھی جلوس کے ہمراہ ریٹرننگ آفس پہنچ کر کاغذات داخل کرائے پی ٹی آئی کے ہارون کمال ہاشمی اور آزاد امیدوار شہزاد اکبر بٹ نے بھی کاغذات داخل کرائے بات کی جائے تو جماعت اسلامی سے راجہ تنویر احمد قافلے کی شکل میں آئے اور کاغذات داخل کروانے کے بعد گفتگو میں کہا کہ اب واحد حل جماعت اسلامی ہی ہے جو ملک اور حلقے کی تقدیر بدل سکتی ہے 75سالوں سے غریبوں کا استحصال کیا گیا جب تک صاف شفاف قیادت نہیں ہوگی مسائل حل نہیں ہونگے مسلم لیگ ن نے راجہ صغیر احمد سابق ایم پی اے، بلال یامین ستی نے کاغذات داخل کروائے جبکہ ممتاز سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے بھی جلوس کی شکل میں آکر کاغذات داخل کروائے اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ کہ ہمیشہ شرافت کی سیاست کی اور پارٹی کو مضبوط منظم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا اعلیٰ قیادت نے اگر مجھے ٹکٹ دیا تو بھرپور طریقے سے الیکشن لڑ کر اس پسماندہ علاقے کے مسائل حل کرونگا۔رائے حق پارٹی کے حافظ محمد احسان نے کاغذات جمع کرائے، جبکہ تحریک لبیک سے کرنل راجہ وسیم احمد جنجوعہ نے کاغذات داخل کروائے وہ بڑے جلوس کے ساتھ ریٹرننگ آفس پہنچے انکے ہمراہ حافظ منصور اور جماعت کے عہدیداران ورکرز کارکنان بھی ہمراہ تھے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی سے چوہدری ظہیر نے بھی کاغذات داخل کروائے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے بطور ریٹرننگ آفیسر ہمراہ سی او کامران، سیکرٹری فہیم کھٹڑ احسن انداز میں ذمہ دار ی نبھائی اور جانچ پڑتال کے بعد کاغذات جمع کیے

Mator (Pothwar.com Kabir Ahmed Janjua, 15 March 2023)
A total of 25 Canadians, including political parties and independent candidates, submitted their nomination papers from the PP7 Constituency. There was a lot of confusion throughout the day. 9 PTI candidates submitted their nomination papers, and former MNA Ghulam Murtaza Satti submitted their nomination papers two days ago. While yesterday, Raja Tariq Mahmood Murtaza, Raja Waheed Ahmad Khan, Colonel Saeed Ahmad Janjua, Nasir Nazir Satti, Hafiz Sohail Ashraf came in a big procession and submitted the papers. While PTI leader Raja Imran Sattar came in a large procession of youth and elders in Janjua and slogans were raised in his favor. Former MPA Colonel Shabbir Awan also reached the returning office along with the procession and filed the papers. Raja Tanveer Ahmed from Jamaat-e-Islami came in the form of a convoy After submitting the papers. Raja Sagheer Ahmad, Bilal Yamin Satti submitted the papers while prominent political and social figure Dr. Muhammad Arif Qureshi also came in the form of a procession and submitted the papers. Waseem Ahmad Janjua filed the papers and he reached the returning officer in a large procession. He was accompanied by Hafiz Mansoor and Jamaat officials, while Chaudhry Zaheer from the Pakistan People’s Party also filed the papers.

ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان

Announcement of full support of Dr. Muhammad Arif Qureshi

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2023)
صدر شیخ برادری قاری محمد صدیق اورصدر لیبر ونگ راجہ تنویر بنارس کا اپنی فیملی دوست احباب سمیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان اعلیٰ قیادت سے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے حلقہ پی پی سیون کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے کارکنان ورکرز اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ جلوس کی شکل میں آئے اس موقع پر شیخ برادری کے صدر قاری محمد صدیق، صدر لیبر ونگ راجہ تنویر بنارس و دیگر نے اپنے عزیز و اقارب دوست احباب سمیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور اعلی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی کو ٹکٹ دیا جائے وہ بے داغ ماضی کے مالک ہیں انھو ں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیامسلم لیگ ن کو مضبوط اور منظم کرنے کے لیے ہمیشہ صف اول میں رہتے ہوئے کردار ادا کیا پارٹی کے لیے جانی مالی قربانی دینے میں سب سے آگے رہے انکا کہنا تھا کہ ڈاکٹر محمد عارف ایسی شخصیت ہیں جنکی ہر پارٹی ہر بندہ عزت کرتا ہے انھوں نے اعلیٰ قیادت سے ٹکٹ دینے کا مطالبہ کیا

تحریک لبیک کے نامزدامیدوار کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنے کاغذاتنامزدگی جمع کرادیئے

Col (Rtd) Wasim Janjua, candidate of Tehreek Labeek, has submitted his nomination papers

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،15,مارچ،2023) — تحریک لبیک کے نامزدامیدوار کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنے کاغذاتنامزدگی جمع کرادیئے۔ کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کو تحریک لبیک کے ورکروں،کارکنوں نے جلوس کی شکل میں اپنے گھر سے آر او آفس تک لایا۔ راستے میں دکانداروں اور شہریوں نے تحریک لبیک کے نامزد امیدوار کرنل (ر) وسیم جنجوعہ پر پھلوں کی پتیاں نچھاور کر کے ان کا بھرپوراستقبا ل کیا۔آراو آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد کرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے اپنے ووٹروں، سپورٹرو ں اور صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ الیکشن میں کامیاب ہو کر علاقہ کی محرمیوں کا ازالہ کروں گا۔ میں کوئی اپنے ذاتی مفاد کے لیئے الیکشن میں نہیں آیا بلکہ اپنے علاقہ اور حلقے کے لوگوں کی حق کی آواز بلندکروں گا۔ اس سے قبل مختلف پارٹیوں کے لوگوں کامیاب ہوکر ایوانوں تک گئے مگر کسی نے غریب کی آواز بلند نہ کی۔ حلقے کے لوگوں کو بنیادی سہولیات سے بھی محروم رکھا گیا۔انشاء اللہ کامیاب ہو کر لوگوں کےمسائل اسمبلی میں اٹھاؤں گا اور پوری کوشش کروں گا کہ حلقے میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کروں اور لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کروں۔ پارٹی نے جو واعتماد کا اظہار مجھ پر کیا اس پر پورا اتروں گا اور اپنی پارٹی کے ورکروں، کارکنوں اورووٹروں کو کبھی مایوس نہیں کروں گا۔

راجہ کمال خان وفات پا گئے ان کی نمازت جنازہ ان کے آبائی گاؤں پنیالی میں ادا کیا گیا

Raja Kamal Khan passed away in village Paniyali

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،15مارچ2023)
معروف قانون دان راجہ عامر نگیال کے والد محترم راجہ کمال خان وفات پا گئے ان کی نمازت جنازہ ان کے آبائی گاؤں پنیالی میں ادا کیا گیا نماز ے جنازہ میں معروف سیاسی وسماجی شخصیات سینئر رہنماء پی ٹی آئی غلام مرتضیٰ ستی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،کرنل محمد شبیر اعوان امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون،معروف قانون دان راجہ عقیل اختر ستی ایڈوکیٹ،ظفر مغل سابق صدر ہائی کورٹ بار،سید غلام مصطفی شاہ سابق صدر راولپنڈی،خرم مسعودکیانی سابق صدرراولپنڈی،سردار طارق انیس،سردار نجیب الرحمن،سید عقیل شاہ،چوہدری توفیق سابق صدر ہائی کورٹ بار،راجہ محمد علی سیکرٹری پنڈی بار،عتیق کیانی سابق ممبر پنجاب بار کونسل،فرغ عارف بھٹی ممبر پنجاب بار کونسل،اسد عباسی ممبر پنجاب بار کونسل،سید ذوالقرنین شاہ بخاری،سید سبطین شاہ بخاری ایڈوکیٹ،راجہ مددآف جباں راجگان،راجہ مدثر آف ہوتھلہ بن،ملک ندیم اشرف بھون اعوان، ملک نسیم اشرف بھون اعوان، جابر کیانی آف کلیال،نمبر دار ملک فدا آف بھون،ملک شاہ نواز آف بھون،ملک عاصم حبیب آف بھون، رفاقت قریشی سمیت سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button