DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan; Home of visiting British Pakistani burgled in Kallar
کلرسیداں,برطانوی پلٹ شہری کے گھر میں نقب زنی کی واردات،لاکھوں روپے کی نقدی،طلائئ زیور سمیت لیپ ٹاپ چرا لیئے گئے
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،مارچ,2023)—
برطانوی پلٹ شہری کے گھر میں نقب زنی کی واردات،لاکھوں روپے کی نقدی،طلائئ زیور سمیت لیپ ٹاپ چرا لیئے گئے۔عادل آباد کلرسیداں کے آصف حسین نے پولیس کو بتایا کہ وہ چھٹیاں گزارنے پاکستان آیا ہوا اور عزیز سے ملنے بمعہ فیملی منڈی بہاوالدین چلا گیا تو پڑوسیوں نے فون پر بتایا کہ آپ کے گھر کا دروازہ کھلا ہے۔شام کو واپس آیا تو دیکھا کہ نامعلوم چور گھر کی کھڑکی کی جالی کاٹ کر اندر داخل ہوئے اور گھر سے 02 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی،ڈیڑھ تولے کے طلائی زیوراٹ اور لیپ ٹاپ چوری کرکے لے گئے۔ کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Kallar Syedan (Representative of Pothwar.com, Ikram-ul-Haq Qureshi, March 13, 2023)–In the house of a British citizen, a laptop was stolen along with lakhs of rupees in cash and gold ornaments. Asif Hussain who is on holiday from the UK to Kallar Syedan told that he was away with family when neighbors phone and told him on the phone that the door of his house was open. When he came back in the evening, he saw that unknown thieves had entered the house by cutting the net of the window and taken Rs250,000. Jewelry and a laptop were stolen. A case has been registered by the Kallar Syedan police station.
کلر بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی
Eight people, including a woman, were injured in a traffic accident on Kallar Bypass
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،مارچ,2023)—کلر بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت آٹھ افراد زخمی،ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔کلر بائی پاس پر مہران کارایل ای 9143اور سوزوکی بولان آر آئی ایس 43 کے درمیان تصادم سے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔جن میں آصف،عرفان،مہران،نیہال،حمزہ،ایاز،خالد اور شبنم بی بی شامل ہیں۔محمد مہران کو تشویش ناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔
مدرسین عقیل الرحمن اور تنزیل الرحمن رشہ ازدواج میں منسلک ہو گئے
Madraseen Aqeel-ur-Rehman and Tanzeel-ur-Rehman got married
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،مارچ,2023)—مدرسین عقیل الرحمن اور تنزیل الرحمن رشہ ازدواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف، حاجی محمد اسحاق،عاقب علی،راجہ ارسلان وینس، اکرام الحق قریشی، سیٹھ ضابر شفیق بھٹی صدر پنجاب ایجوکیٹرز اور دیگر نے شرکت کی۔
عالمی حسن قرآت و جشن نعت المعین منزل ٹیالہ دوبیرن حاجی محمد زرین بھٹی کی رہائش گاہ منعقد ہوئی
International Hasan Recitation and Celebration of Naat Al-Mu’een was held at the residence of Haji Muhammad Zareen Bhatti at Tayala Doberan Kallan
کلرسیداں (پوٹھوار ڈاٹ کام، 13 مارچ، 2023)۔ عالمی حسن قرآت و جشن نعت المعین منزل ٹیالہ دوبیرن حاجی محمد زرین بھٹی کی رہائش گاہ ٹیالہ دوبیرن منعقد ہوئی ,جس میں دُنیا بھر کے مشہور قاریوں اور نعت خوانوں نے حاجی محمد زرین بھٹی کے گھر تعیلہ دوبیرن کلان میں جمع ہو کر حسنِ قرآت اور نعت کی دلفریب تلاوت کی۔ اس محفل کی صدارت پیر ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین بگھار شریف نے کی جنہوں نے قرآن کریم کے پارے پڑھے۔ معروف شیخ حامد الغند ورطربائی مصر، شیخ قاری رجا ایوب تنزانیہ اور دنیا بھر میں مشہور نعت خواں سید الطاف شاہ کاظمی بھی اپنی خوش آوازی سے اس موقع پر شرکت کی۔اس محفل میں علماء کرام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکا کی تعلق روات راولپنڈی اور گوجرخان سے تھے۔ محفل کے بانی حاجی محمد زرین بھٹی صاحب نے اپنی اور اپنی فیملی کی طرف سے تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس محفل میں شرکت کی اور رونق بخشی۔اس محفل میں شرکت کرنے والوں کے لیے خصوصی انتظامات کی گئیں جن میں لنگر اور سیکیورٹی کا بھی خصوصی اہتمام تھا۔ اس کے علاوہ، پانچ عمرے کے ٹکٹ بذریعہ قرعہ اندازی بھی مہمانوں کو تقس
Kallar Syedan (Pothwar.com, March 13, 2023)–World-renowned reciters of the Holy Quran and Naat gathered at the residence of Haji Muhammad Zareen Bhatti in Tayala, Doberan Kallan. The event was led by Peer Dr. Sajid Rahman, the custodian of the shrine in Baghar Sharif, who recited verses from the Quran. The esteemed Sheikh Hamed El Ghendour and Sheikh Qari Raja Ayub of Egypt and Tanzania respectively, as well as the globally renowned Naat reciter Syed Altaf Shah Kazmi, presented their melodious voices in tribute to the occasion.
In addition to the spiritual leaders, a large number of scholars were also present at the blessed event, which was attended by thousands of people. The participants who had a connection with Gujar Khan, Rawalpindi, and Rawat. The event was organized by Haji Muhammad Zareen Bhatti himself, who expressed his gratitude to all of the guests for attending the gathering.
Special arrangements were made for the participants, including Langar (free food), as well as security provided by the 1122 Emergency Service. Furthermore, five Umrah tickets were given away through a lottery at the event. The occasion was a true celebration of faith and devotion, and a testament to the power of community coming together.
ڈھوک کھندوٹ کلیال نلہ مسلماناں میں حاجی محمد رشید انتقال کر گئے
Haji M Rasheed passed away in Dhok Khandot Kalyal, Nalah Muslimana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،مارچ,2023)—ریٹائرڈ مدرس معروف سماجی مذہبی شخصیت حاجی محمد رشید انتقال کر گئے نماز جنازہ بروز پیر دن ایک بجے ڈھوک کھندوٹ کلیال نلہ مسلماناں میں ادا کی جائے گی