کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،13,مارچ،2023) — صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی (7) کے ریٹرننگ آفیسر یاسر رضوان اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ سے (18) امیدواروں نے کاغزار نامزدگی وصول کر لیئے۔ مسلم لیگ (ن) کے راجہ صغیر احمد، تحریک لبیک کے کرنل (ر) وسیم جنجوعہ، تحریک انصاف کے کرنل (ر) شبیر اعوان، طارق مرتضیٰ، عمران ستار، حافظ سہیل اشرف، کرنل (ر) سعید جنجوعہ، راجہ وحید احمد خان، ناصر نذیر ستی، غلام مرتضیٰ ستی، جماعت اسلامی کے راجہ تنویر احمد، راجہ ندیم احمد، احمد شاہ زیب ملک، محمد نصار، چوہدری ظہیر محمود، محمد رضوان، مصدق علی رضا، محمد ہارون کمال ہاشمی نے بروز اتوار ریٹرننگ آفیسر PP-07سے کاغذات وصول کیئے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 10, 2023) –”18 candidates submit nomination papers for PP-7 constituency to Assistant Commissioner Kahuta Yasir Rizwan; including PML-N’s Raja Saghir Ahmad, TLP’s Colonel (R) Wasim Janjua, PTI’s Colonel (R) Shabir Awan, Tariq Murtaza, Imran Star, Hafiz Sahil Ashraf, Colonel (R) Saeed Janjua, Raja Waleed Ahmad Khan, Nasir Nazir Satti, Ghulam Murtaza Satti, JI’s Raja Tanveer Ahmad, Raja Nadim Ahmad, Ahmad Shahzib Malik, Mohammad Nasir, Chaudhry Zahid Mahmood, Mohammad Rizwan, Masood Ali Raza, and Mohammad Haroon Kamal Hashmi.”
کہوٹہ سے ایک بڑا قافلہ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی حفاظت کی ڈیوٹی دینے پہنچ گیا
A large convoy from Kahota arrived at Zaman Park Lahore to provide Imran Khan’s security duty
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مارچ2023) کہوٹہ سے ایک بڑا قافلہ زمان پارک لاہور میں عمران خان کی حفاظت کی ڈیوٹی دینے پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق ایم این اے صداقت علی عباسی کی قیادت میں این اے 57 کی تمام تحصیلوں کی طرح تحصیل کہوٹہ سے بھی عہدیداران اور کارکنان زمان پارک لاہور پہنچ گئے اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ طارق محمود مرتضٰی،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پنجاب راجہ وحید احمد خان،صدر PTI کہوٹہ راجہ الطاف حسین،راجہ واحد سمندر،راجہ احتشام اور دیگر عہدیداران اور کارکنان لاہور عمران خان کی رہائش گاہ پر موجود رہے اور PTI کارکن علی بلال عرف ضلے شاہ کی اجتماعی دعا میں بھی شرکت کی اس موقع پر صداقت علی عباسی راجہ طارق محمود مرتضٰی اور راجہ وحید احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی بلال کا خون رائیگاں نہیں جائے گا پنجاب اور KPK میں انتخابات کو حکومت اور الیکشن کمیشن کی طرف ٹال مٹول کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب جماعتیں مل کر بھی PTI کا مقابلہ نہیں کر سکتی مقررین نے مزید کہا کہ عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے زمان پارک میں ہزاروں کارکنوں کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ جو بھی ہماری ریڈ لائن کراس کرے گا اسے منہ کی کھانی پڑے گی ہم صوبائی اسمبلی کے انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔
پاکستان رائے حق پارٹی کے راہنما امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون حافظ محمد احسان نے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے
Pakistan Rai Haq Party’s leading candidate for Member of Provincial Assembly Constituency PP7 Hafiz Muhammad Ehsan nomination papers recieved
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،13مارچ2023) پاکستان رائے حق پارٹی کے راہنما امیدوار برائے ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون حافظ محمد احسان نے کاغذات نامزدگی وصول کر لیے الیکشن لڑنے کا اعلان اس موقع پر کہوٹہ میں حافظ محمد احسان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا رائے حق پارٹی پاکستان کی اخری امید ہے ہمارے قائد کا مشن پاکستان کو ترقی یافتہ بنانا عوامی خدمت کا ہے میں عوامی خدمت کے مشن کو لیکر میدان میں آیا ہوں عوام کے دکھ درد اور مسائل سے بخوبی واقف ہوں اور انکی محرومیوں کا ازالہ کرنے کا عزم رکھتا ہوں عوام علاقہ سے مکمل رابطے میں ہوں انکی مشاورت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا عوام نے جو پیار و محبت دیا اسکو بھلا نہیں سکتا حافظ محمد احسان نے کہا کہ عوام موقع دیں انشااللہ انکی امیدوں پر پورا اترونگا حافظ محمد احسان کلر سیداں سے کاغذات نامزدگی پیپر وصول کرنے آئے اس موقع پر انھوں نے کہوٹہ میں ورکرز کارکنان اور اپنے وٹر سپورٹرز سے ملاقات بھی کی حافظ محمد احسان نے کہا کہ عوام کی جانب سے جو رسپانس مل رہا ہے اس سے واضع ہے کہ30اپریل کا سورج پاکستان رائے حق پارٹی کی فتح کا سورج ہوگا۔