کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مارچ,2023)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کالج کے دو متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے،ایمرجنسی سمیت ہسپتال کی املاک، لیڈی ڈاکٹر کی رہائش گاہ پر پتھر مار کر گاڑی کے شیشے اور دیگر اشیاء کو توڑنے اور ایمرجنسی میں قیمتی آلات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 65 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج،علاقہ مجسٹریٹ کلرسیداں۔ محمد عابد کی ہدایت پر کلر سیداں۔ پولیس نے ایف آئی آر میں دہشت گردی ایکٹ کا بھی اضافہ کردیا،دہشت گردی کورٹ راولپنڈی نے گرفتار گیارہ ملزمان کا پانچ روزہ ریمانڈ دیتے ہوئے مقدمے کی تفتیش کلرسیداں سے راولپنڈی منتقل کردی ہے۔کلرسیداں پولیس نے واقعہ کی درج دو مختلف ایف آئی آرز میں نامزد ملزمان عاطف،وقاص،مہران طارق اور طیب محمود کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے اور دہشت گردی پھیلانے پر مذکورہ بالا ملزمان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔درج پہلی ایف آئی آر میں نجی کالج کے طالب علم محمد اسماعیل نے بیان دیا کہ کالج سے چھٹی کے بعد ہم گوجرخان روڈ میں واقع ایک بیکری کے پاس پہنچے تو وہاں مسمیان ذیشان،وقاص،عاطف،مہران نے ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان مضروب کے کزن صبیح جو ایک اور نجی سکول کا طالب علم کو کو بے جا تنگ کرتے تھے۔دوسری ایف آئی آر ڈاکٹر ذیشان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں انہوں نے بیان دیا کہ میں رات کو ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی دے رہا تھا کہ بوقت قریب شام چار بجے،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لڑائی جھگڑے میں مضروب ہو کر احمر علی،محمد اسماعیل،محمد اسامہ،عدنان وغیرہ ریسکیو 1122 کی ایمبولنس کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال آئے جن میں میں، ڈاکٹر سلیم شہزادگوندل سرجن اور سٹاف ارسلان شبیر،ارم امبرین سلطان، العارفین وارڈ سرونٹ اور سینئر ورکر منیر علاج معالجہ و میڈیکل میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں محمد عاطف،وقاص،سعد جہانگیراور محمد زین دوسرے گروپ کے افراد ہسپتال میں آ گئے جنہوں نے خدمت کاؤنٹر سے نقشہ مضروبی تیار کروائے لیکن علاج معالجہ کیلئے ایمرجنسی میں نہ آئے بلکہ 50/60نامعلوم افراد جو موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور پیدل اور مسلح آتشیں اسلحہ و ڈنڈے تھے ہسپتال میں زبردستی داخل ہو گئے اور مضروبان کو مارنا شروع کر دیا جن کو ایسا کرنے سے منع کیا گیا تو وہ سیخ پا ہو گئے اور سٹاف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور علاج مالجے سے روک دیااور ہسپتال میں دروازے اور کھڑکیاں توڑنا شروع کر دیں اور ان نامعلوم افراد میں سے چند نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو ہسپتال میں زیر علاج میضوں نے چیخ و پکار شروع کر دی جو ان ملزمان کی فائرنگ کی وجہ سے ہسپتال میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔واحد علی مضروب کے لواحقین میں سے انہی افراد کی فائرنگ سے ایک فائر مسمی نعمان کو بائیں ٹانگ پر لگاجس سے وہ مضروب ہو گیا اور مسمی سیرت کو ان تمام افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے شدید مضروب کر دیاجس کو بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیاجبکہ کچھ نامعلوم افراد سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین کے گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیااور ہسپتال میں قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ کی جس کے نقصان کا اندازہ دس لاکھ روپے کے قریب بتایا جاتا ہے۔عدالتی حکم پر ملزمان وقاص،اسفند،طیب،اسامہ،سعد،عاطف،مہران،وقاص،طیب محمود،عثمان اور ذیشان کو راولپنڈی کی دہشتگردی کی عدالت میں سرکل تفتیشی افسر انسپکٹر مظہر اکرام نے گرفتار ملزمان کو دہشتگردی کی عدالت میں پیش کرکے ان کا پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram -ul -Haq Qureshi, 12, March 2023) – Clashes between two rival groups of a college at the THQ hospital in Kallar Syedan led to the destruction of hospital property and the vandalization of a Lady Doctor’s residence. Over 65 people have been accused of throwing stones at the car’s windshield and breaking other valuable items, causing damage to expensive equipment in the emergency ward. The incident was reported to the police, and an FIR was filed against the accused by the area magistrate of Kallar Syedan, Muhammad Abid. The police have also added charges of terrorism to the FIR. The case has been transferred to the Rawalpindi court, and 11 suspects have been taken into custody. The THQ hospital administration has also issued a one-day remand for the accused involved in the destruction of hospital property and spreading terrorism. The first FIR was lodged by a private college student, Muhammad Ismail, who claimed that he and his friends were attacked by the accused near a bakery on G.T. Road. The reason for the clash was the ongoing rivalry between the groups over a former student, Kazim Sabih, who used to bully students of another private school. In the second FIR, the doctor, Zeshan, alleged that he was targeted by the accused, including Waqas, Atif, Mehran, and Tayyab.
الیکشن کمیشن پنجاب کے الیکشن کے لیئے کاغذات نامزدگی ہی بروقت اپنے ریٹرننگ افسران تک نہ پہنچا سکا
The Election Commission could not deliver the nomination papers for the Punjab election to its returning officers in time
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مارچ,2023)—الیکشن کمیشن پنجاب کے الیکشن کے لیئے کاغذات نامزدگی ہی بروقت اپنے ریٹرننگ افسران تک نہ پہنچا سکا،حلقہ پی پی آٹھ گوجرخاں کے امیدوار سارا دن کاغزات نامزدگی کی وصولی کے حصول کے لیئے کوشاں رہے مگر الیکشن کمیشن کاغزات نامزدگی بروقت اپنے ریٹرننگ افسران تک پہنچانے میں کامیاب نہ ہوسکا کلرسیداں میں یہ کاغزات نامزدگی شام ساڑھے چار بجے پہنچے جس کے بعد مقامی قانون دان چوہدری اسد الرحمان کاغزات نامزدگی لینے کے لیئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر کلر سیداں کے دفتر پہنچے مگر وہاں عملہ انہیں کاغزات نامزدگی حوالے کرنے میں ناکام رھا ان کے بقول انہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کچھ تفصیلات درکار ہیں۔اس طرح پہلے روز امیدواروں کو کاغزات نامزدگی موصول ہی نہ ہوسکے آج بروز اتوار سے کاغذات نامزدگی جمع ہونے ہیں مگر آج امیدواران یہ کاغزات وصول کریں گے جس کے بعد ان کو جمع کرنے کا مرحلہ آئے گا۔
طالبعلم سے چھری یا اسلحہ برآمد ہوا تو اس ادارے کے سربراہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی
If a knife or weapon is recovered from a student, action will be taken against the head of the institution
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مارچ,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے سربراہان پر واضع کیا ہے کہ وہ زیرتعلیم طلبہ پر کڑی نگاہ رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی غیر طالبعلم ان کے ادارے کی حدود میں داخل نہ ہوسکیاگر کسی بھی طالبعلم سے چھری یا اسلحہ برآمد ہوا تو اس ادارے کے سربراہ کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی زیرتعلیم بچے ساری توجہ پڑھائی پر دیں بازاروں میں لڑائی جھگڑے اور اداروں پر حملوں کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس طرح کی سوچ کو ہم سب مل کر کچل دیں گے۔اس سے قبل صفائی مہم کے سلسلے میں واک بھی کی گئی جس میں چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،محمد ضیارب منہاس،شیخ خورشید احمد،زین العابدین عباس،حاجی ریاست حسین،محسن نوید سیٹھی،انیس چوہان اور دیگر نے شرکت کی۔اے سی اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان کا اعتراف تو کیا جاتا ہے مگر اس کی روح کے مطابق اس پر عمل نہیں کیا جاتا ہمیں اس جانب فوری توجہ دینا ہو گی۔
غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سر بمہر کر دیا گیا
illegal run petrol agency sealed
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مارچ,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی کی ہدایت پر ایم او ریگولیشن رابعہ بصری نے انسپکٹر زاہد حیدری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو سر بمہر کر دیا۔اس دوران ایم او ریگولیشن نے پرائس مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے تاج خان،وسیم اقبال،شہزاد اور جنید کو جرمانے عائد کر دہئے اور تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ ناموں کے مطابق فروخت کریں وگرنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
چوہدری اخلاق حسین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے
Ch Ikhlaq Hussain returns home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مارچ,2023)—مسلم لیگ ن کلر سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے راجہ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی،شاہد گجر،عاصم صدیق راجہ،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،چوہدری توقیر اسلم،نمبردار اسد عزیز،حاجی محمد آمین،ذین العابدین عباس اور دیگر نے ان کی رھائش گاہ پر جا کر انہیں مبارکباد دی۔
بجلی کے لیئے ساگری میں نئے سب ڈویژن کی منظوری
Approval of new sub-division at Sagari for electricity
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مارچ,2023)—ائیسکو نے کلرسیداں اور راولپنڈی تحصیلوں کے صارفین بجلی کے لیئے ساگری میں نئے سب ڈویژن کی منظوری دی ہے جس کا افتتاح بروز پیر انجینئر قمراسلام راجہ کریں گے سب ڈویژن ساگری کے دفاتر گرڈ اسٹیشن روات میں قائم کیئے گئے ہیں۔
قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار،
Wanted criminal on run arrested in murder case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,12،مارچ,2023)—کلر سیداں پولیس کی کاروائی،قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار، اشتہاری مجرم نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے طاہر ندیم کو قتل کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تصور کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم نے سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کر کے طاہر ندیم کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ صفدرحسین کی مدعیت میں مارچ 2022 تھانہ کلرسیداں میں درج کیا گیا تھا۔