DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta Tehsil or stronghold of corruption: Non-standard work continues on ongoing projects, many projects are closed
تحصیل کہوٹہ یا کرپشن کا گڑھ : جاری منصوبوں پہ غیر معیاری کام جاری، کئی پروجیکٹ بند
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم ,،12,مارچ،2023) —تحصیل کہوٹہ یا کرپشن کا گڑھ : جاری منصوبوں پہ غیر معیاری کام جاری، کئی پروجیکٹ بند,انتظامیہ ، اے سی کہوٹہ یا ڈی سی پنڈی کی طرف سے کروڑوں اربوں کے منصوبے نظر اندازسال سے جاری ٹورازم ہائی وے (123)کلومیٹر لاگت پانچ ارب ، جنجور بھورہ حیال (8)کلومیٹر لاگت سترہ کروڑ (کام بند) تھوہا خالصہ تا سکڈ راجگان(7)کلومیٹر لاگت دس کروڑ (کام بند)سمیت کسی بھی پروجیکٹ پہ ایک وزٹ تک نہیں کیا گیا جو اس بات کا ثبوت ہے کہ کرپشن کی اس بہتا گنگا میں سب ہاتھ دھو رہے ہیں، شہریوں کی جانب سے تمام منصوبوں پہ تحفظات کا اظہار سوشل میڈیا سمیت متعلقہ انجینئیرز تک پہنچایا گیا لیکن بے سود۔ اس کے علاوہ سٹیزن پورٹل پہ بھی شہریوں کو گول مول جواب دیا جاتا ہے جو ان گراونڈ حقیقت سے مختلف ہوتا ہے ، شہریوں کا مطالبہ ہے کہ اربوں روپے کے ان پروجیکٹس پر معیاری کام کروایا جائے بصورت دیگر تمام فورم کا استعمال کرتے ہوئے رائٹ ٹو انفارمیشن قانون عوام کا حق ہے
Kahuta (Pothwar.com, March 12, 2023) – Corruption Rampant in Tehsil Kahuta: Substandard Work Continues on Ongoing Projects, Several Projects Suspended.
According to sources, numerous projects worth billions of rupees initiated by the administration, AC Kahuta, or DC Pindi have been ignored for the past year, including the ongoing 123-kilometer Tourist Highway (costing 5 billion rupees), the 8-kilometer long Jangor Bhora Road (costing 1.3 billion rupees, now suspended), and the 7-kilometer long Thoa Khalsa-Sakad Rajagan road (costing 10 crore rupees, also suspended), among others.
The fact that no project has been visited by officials in this regard highlights the river of corruption flowing beneath the surface. Citizens have expressed their concerns over the lack of protection of ongoing projects on social media, reaching out to relevant engineers, but to no avail. Additionally, citizen portals have provided vague responses that do not align with ground realities.
The public is demanding that the billions of rupees invested in these projects should result in standardized work completed with the use of appropriate forums and the right to information laws.
چیف آفیسر بلدیہ کہوٹہ کامران خان اور ڈپٹی ڈی ای او داؤد کیانی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسر مقرر کر دیئے گئے
Chief Officer of Kahuta Municipality Kamran Khan and Deputy Director DA Dawood Khani were appointed as Assistant Returning Officer
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،12,مارچ،2023) — اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان کو ریٹر ننگ آفیسر حلقہ پی پی 7جبکہ چیف آفیسر بلدیہ کہوٹہ کامران خان اور ڈپٹی ڈی ای او داؤد کیانی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفسر مقرر کر دیئے گئے۔ الیکشن کمیشن نے آمدہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیئے تحصیل کلرسیداں کو دو حصوں میں حلقہ پی پی 7، کہوٹہ اور پی پی 8 میں تقسیم کردیا۔ پی پی سات میں تحصیل کہوٹہ کے علاؤہ تحصیل کلرسیداں سے ایم سی کلرسیداں کے، یوسی بشندوٹ،غزن آباد،گف،پٹوار سرکل بھلاکھر جبکہ قانون گو حلقہ چوآ خالصہ سے یوسی دوبیرن کلاں،نلہ مسلماناں اور پٹوار سرکل بناہل کو پی پی سات میں شامل کیا گیا ہے۔یاسر رضوان اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ حلقہ پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر جبکہ چیف آفیسر بلدیہ کہوٹہ کامران خاں اور ڈپٹی ڈی ای او داؤد کیانی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرزمقرر کیئے گئے ہیں۔
کہوٹہ کے علاقہ کیرل میں قتل کی لرزہ خیز واردات گورنمنٹ سکول کے
ٹیچر کو فائر کر کے قتل کر دیا
The shocking incident of murder in the Kairal area of Kahuta, The Teacher shot dead
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،12,مارچ،2023) — کہوٹہ کے علاقہ کیرل میں قتل کی لرزہ خیز واردات گورنمنٹ سکول کےٹیچر کو فائر کر کے قتل کر دیا۔ تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کیر ل کی ڈھوک نڑیل میں قتل کی لرزہ خیز واردات واردات میں گورنمنٹ سکول ٹیچر نذر حسین ولد عبدالخالق کو فائر کر کے قتل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ دریں اثنا ء آڑی سیداں کے قریب چتر و گاؤں کے قریب ٹریکٹر اورموٹرسا ئیکل کے مابین تصادم۔ تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار اکرام حیدر ولد حیدر علی گاؤں ساعی موقع پر جانبحق ہو گیا جبکہ مبین حنیف سکنہ بٹالہ ڈھوک لس شدیدزخمی ہو گیا۔
کہوٹہ میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ ایک نوجوان ایکسیڈنٹ میں جانبحق دوسرا شدید زخمی
In two separate incidents in Kahuta, one person was killed, while one was seriously injured in the accident
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2023)
کہوٹہ میں دو مختلف واقعات میں ایک شخص قتل جبکہ ایک نوجوان ایکسیڈنٹ میں جانبحق دوسرا شدید زخمی، تفصیل کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ کیرل قتل کی لرزہ خیز واردات نڑیل موضع کیرل میں گورنمنٹ سکول کیرل کے ٹیچر کو نذر حسین ولد عبدالخالق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اطلاعات ملتے ہی پولیس تھانہ کہوٹہ جائے وقوعہ پہنچ گئی ابتدائی معلومات کے مطابق قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی پولیس مصروف تفتیش ہے جبکہ دوسرے واقع میں چترو کے مقام پر ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر کے مابین تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان اکرام حیدر ولد حیدر علی سکنہ ساعی کہوٹہ جانبحق جبکہ مبین حنیف ساکن بٹالہ لس شدید زخمی ہو گیا۔
سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ ماسٹر محمد نواز قریشی کو سپرد خاک کر دیا گیا
Ex Councillor MC Kahuta Master Mohammad Nawaz Qureshi passed away
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2023)
سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ ماسٹر محمد نواز قریشی کو سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ ادا ہزاروں افراد شریک ماسٹر محمد نواز کی تعلیمی خدمات کو خراج عقیدت پیش تفصیلات کے مطابق ماسٹر عتیق الرحمن، ماسٹر عطا الرحمن ایڈووکیٹ، شمس فاروق کے والد محترم، شکیل احمد قریشی ایڈووکیٹ کے سسر سیاسی و سماجی شخصیت سابق کونسلر ایم سی کہوٹہ ہزاروں مرد و خواتین کے استاد ثوبیہ سکول گریڈ اسٹیشن کہوٹہ والے ماسٹر محمد نواز ضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ انکے آبائی علاقہ گریڈ اسٹیشن ثوبیہ سکول میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی سماجی مذہبی شخصیات،سابق بلدیاتی نمائندگان وکلاء صحافیوں اور معززین علاقہ نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر علمائے کرام کی بھی کثیر تعداد موجود تھی ماسٹر محمد نوازقریشی کی مغفرت کے کیے خصوصی دعا کی گئی۔
تعزیت
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،12مارچ2023)
صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن اورراجہ صغیر احمد بگہاروی کانزاکت حسین کی وفات پر فاتحہ خوانی کر رہے ہیں،تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ کے گاؤں پنیالی ڈھوک نلہ کے رہائشی نزاکت حسین ولد محمد مشتاق جو گذشتہ دنوں ایک حادثے میں وفا ت پا گئے تھے، گذشتہ روز ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین دربار عالیہ بگہار شریف، معروف مذہبی و سماجی شخصیت راجہ صغیر احمد بگھاروی سر پر ست اعلیٰ ثاقی کوثر نعت کونسل پاکستان اور دیگر نے نزاکت حسین کی وفات پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔