DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: “Election Commission divides Teshil Kallar Syedan into PP-7 and Tehsil Kahuta in to PP-8 for upcoming Punjab Assembly Elections”
الیکشن کمیشن نے آمدہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیئے تحصیل کلرسیداں کو پی پی 7 کہوٹہ اور پی پی 8 میں تقسیم کردیا۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مارچ,2023)— الیکشن کمیشن نے آمدہ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیئے تحصیل کلرسیداں کو پی پی 7 کہوٹہ اور پی پی 8 میں تقسیم کردیا۔گوجرخان شہر کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی اس بار کلرسیداں میں جمع ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پوری تحصیل کلرسیداں کو قومی اسمبلی کے حلقہ مری کہوٹہ میں شامل کرنے کے بعد صوبائی نشستوں پر اسے پی پی سات اور آٹھ میں تقسیم کردیا ہے۔ ایم سی کلرسیداں کے علاؤہ یوسی بشندوٹ،غزن آباد،گف،پٹوار سرکل بھلاکھر جبکہ قانون گو حلقہ چوآ خالصہ سے یوسی دوبیرن کلاں،نلہ مسلماناں اور پٹوار سرکل بنائل کو پی پی سات میں جبکہ قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے پٹوار سرکل دھمالی،کنوہا،ٹکال،چوآ خالصہ،منیاندہ،حیال پنڈورہ،سموٹ کو پی پی آٹھ میں شامل کردیا گیا۔ گوجرخان شہر کے علاؤہ یوسی مطوعہ،بھڈانہ،چنگا بنگیال،سوئی چیمیاں،قاضیاں،اسلام پورہ جبر،بہگام اور بیول،یوسی جرموٹ،جیرو رتیال،گُلیانہ، نصف کنیٹ خلیل،مانکیالہ،جنڈ مہلو، سوئیں چیمیاں، اور گوجرخان شہر،بھی پی پی آٹھ کا حصہ ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ یاسر رضوان اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ حلقہ پی پی 7 کے ریٹرننگ آفیسر جبکہ چیف آفیسر بلدیہ کہوٹہ کامران خان اور ڈپٹی ڈی ای او کلر سیداں داؤد کیانی اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز مقرر کیئے گئے ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی ریٹرننگ افسر پی پی 8 مقرر کیئے گئے ہیں۔ چیف آفیسر بلدیہ کلرسیداں صاحبزادہ عمران اختر اور اے ای او چوآخالصہ عباس حیدر اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز ہوں گے۔
Kallar Syeddan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 11, March 2023)- Election Commission has announced the division of Tehsil Kallar Syedan into PP-7 and Tehsil Kahuta in to PP-8 for the upcoming Punjab Assembly elections. Nomination papers of candidates from Gujar Khan city will be collected in Kallar Syedan this time. According to the details, after adding Tehsil Kallar Syedan to the National Assembly constituency of Murree, the Election Commission has divided it into PP-7 and PP-8 for the provincial seats. Besides MC Kallar Syedan, UC Bishandot, Ghazanabad, Guff, Pathar Circle Bhalakhar, and Circle Choa Khalsa are included in PP-7, while UC Doberan Kallan, Nalah Muslimana, and Circle Banhal have been included in PP-7, and Circle Dhamali, Kanoha, Takal, Choa Khalsa, Manianda, Hayal Pandora, and Smot have been included in PP-8.Yousafabad, Bhadana, Changa Bangial, Sui Cheemian, Qaziyan, Islam Pura Jabbar, Behgam, Bewal, and Gujar Khan city will also be part of PP-8. The returning officers’ notifications have also been issued, and Assistant Commissioner Kallar Syedan Yaser Raza is appointed as the returning officer for PP-7, while Chief Officer Kallar Syedan Kamran Khan and Deputy DEO Dawood Kiyani are appointed as assistant returning officers. Similarly, Assistant Commissioner Kallar Syedan Ishtiaq Allah Khan Niazi is appointed as the returning officer for PP-8, and the Chief Officer of Tehsil Kallar Syedan will act as the assistant returning officer.
علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے کلر سیداں پولیس کی بدنیتی کو مات دے دی
Area Magistrate Kallar Syedan Muhammad Abid Awan defeated the malice of Kallar Syedan police
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مارچ,2023)—علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں کالج کے دو متحارب گروپوں کے درمیان لڑائی جھگڑے اور ایمرجنسی سمیت ہسپتال کی املاک، لیڈی ڈاکٹر کی رہائش گاہ پر پتھر مار کر گاڑی کے شیشے اور دیگر اشیاء کو توڑنے اور ایمرجنسی میں قیمتی آلات کو نقصان پہنچانے کے الزام میں درج دو مختلف ایف آئی آرز میں کلر سیداں پولیس کی بدنیتی کو مات دے دی۔نامزد ملزمان محمد عاطف،وقاص،مہران طارق اور طیب محمود کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کرنے اور دہشت گردی پھیلانے پر مذکورہ بالا ملزمان کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزمان کو آج بروز ہفتہ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔درج پہلی ایف آئی آر میں نجی کالج کے طالب علم محمد اسماعیل نے بیان دیا کہ کالج سے چھٹی کے بعد ہم گوجرخان روڈ میں واقع ایک بیکری کے پاس پہنچے تو وہاں مسمیان ذیشان،وقاص،عاطف،مہران نے ہمارے ساتھ لڑائی جھگڑا شروع کر دیا۔وجہ عناد یہ ہے کہ ملزمان مضروب کے کزن صبیح جو ایک اور نجی سکول کا طالب علم کو کو بے جا تنگ کرتے تھے۔دوسری ایف آئی آر ڈاکٹر ذیشان کی مدعیت میں درج کی گئی ہے جس میں انہوں نے بیان دیا کہ میں رات کو ہسپتال میں اپنی ڈیوٹی دے رہا تھا کہ بوقت قریب شام چار بجے،ٹی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں لڑائی جھگڑے میں مضروب ہو کر احمر علی،محمد اسماعیل،محمد اسامہ،عدنان وغیرہ ریسکیو 1122 کی ایمبولنس کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال آئے جن میں میں، ڈاکٹر سلیم شہزادگوندل سرجن اور سٹاف ارسلان شبیر،ارم امبرین سلطان، العارفین وارڈ سرونٹ اور سینئر ورکر منیر علاج معالجہ و میڈیکل میں مصروف تھے کہ اسی اثناء میں محمد عاطف،وقاص،سعد جہانگیراور محمد زین دوسرے گروپ کے افراد ہسپتال میں آ گئے جنہوں نے خدمت کاؤنٹر سے نقشہ مضروبی تیار کروائے لیکن علاج معالجہ کیلئے ایمرجنسی میں نہ آئے بلکہ 50/60نامعلوم افراد جو موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور پیدل اور مسلح آتشیں اسلحہ و ڈنڈے تھے ہسپتال میں زبردستی داخل ہو گئے اور مضروبان کو مارنا شروع کر دیا جن کو ایسا کرنے سے منع کیا گیا تو وہ سیخ پا ہو گئے اور سٹاف کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں اور علاج مالجے سے روک دیااور ہسپتال میں دروازے اور کھڑکیاں توڑنا شروع کر دیں اور ان نامعلوم افراد میں سے چند نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو ہسپتال میں زیر علاج میضوں نے چیخ و پکار شروع کر دی جو ان ملزمان کی فائرنگ کی وجہ سے ہسپتال میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔واحد علی مضروب کے لواحقین میں سے انہی افراد کی فائرنگ سے ایک فائر مسمی نعمان کو بائیں ٹانگ پر لگاجس سے وہ مضروب ہو گیا اور مسمی سیرت کو ان تمام افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے شدید مضروب کر دیاجس کو بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال راولپنڈی شفٹ کر دیا گیاجبکہ کچھ نامعلوم افراد سینئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عابدہ پروین کے گھر میں داخل ہوکر توڑ پھوڑ شروع کر دی اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال کیااور ہسپتال میں قیمتی اشیاء کی توڑ پھوڑ کی جس کے نقصان کا اندازہ دس لاکھ روپے کے قریب بتایا جاتا ہے۔
اشیائے روزمرہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جا رھا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی
Availability of daily commodities at fixed rates is being ensured, AC Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,11،مارچ,2023)—اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا ہے کہ اشیائے روزمرہ کی مقررہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنایا جا رھا ہے۔کلرسیداں اسٹیڈیم میں رمضان سستا بازار قائم کرنا چاہتے ہیں کلرسیداں ہسپتال پر سینکڑوں افراد کا حملہ فوری سخت اقدامات کا متقاضی ہے۔کلرسیداں کو صاف رکھنا پہلی ترجیح ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ناجائز منافع خوری کی سرکوبی ضروری ہے۔اندرون شہر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی جاری رہے گی انتظامیہ اس بار کلرسیداں اسپورٹس اسٹیڈیم میں رمضان سستا بازار قائم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے تاجروں سے سرکاری نرخوں پر ملنے والے آٹے کی کوالٹی کے بارے میں سوال کیا تو حاجی محمد مشکور نے کہا کہ یہ آٹا معیاری ہے جس پر اے سی نے کہا کہ ایسا نہیں ہے آٹے کی کوالٹی کو بہتر بنانا ضروری ہے ناقص آٹے کی فراہمی پر ایک فلور ملز کا کوٹہ بند کروا دیا ہے۔اجلاس میں ٹی ایچ کیو ہسپتال پر حملے کے واقعہ کی شدید مزمت کی گئی اور کہا گیا کہ پولیس نے واقعہ کی سنگینی کو کم کرنے کے لیئے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردی کی واقعہ کو دبانے کی کوشش کی گئی، ضلعی انتظامیہ کو واقعہ کی سنگینی اور عوام کی تشویش سے آگاہ کردیا ہے۔بعد ازاں صفائی مہم کے سلسلے میں واک بھی کی گئی جس میں چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر،محمد ضیارب منہاس،شیخ خورشید احمد،زین العابدین عباس،حاجی ریاست حسین،محسن نوید سیٹھی،انیس چوہان اور دیگر نے شرکت کی۔اے سی اشتیاق اللہ خان نیازی نے کہا کہ صفائی نصف ایمان کا اعتراف تو کیا جاتا ہے مگر اس کی روح کے مطابق اس پر عمل نہیں کیا جاتا ہمیں اس جانب فوری توجہ دینا ہو گی۔