DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta: “Funeral prayers to be held for the Raja Shahzaib Janjua who lost his life in Libya boat accident”

لیبیا کشتی حادثے میں شہید ہونے والے راجہ شاہ زیب جنجوعہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گی

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،10,مارچ،2023) — گزشتہ روز لیبیا کشتی حادثے میں شہید ہونے والے راجہ شاہ زیب جنجوعہ کی نماز جنازہ ادا کر دی گی۔شاہ زیب جنجوعہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ یونین کونسل دکھالی کے گاؤ ں کلاہنہ راجگان کے رہائشی چیئر مین زکوۃٰ کمیٹی راجہ غلام مصطفی کا پوتا، راجہ شکیل کا بیٹا اور سابق کونسلر یوسی دکھالی موضع کلاہنہ راجہ فیصل محمود کا بھانجا شاہ زیب جنجوعہ گزشتہ دنوں لیبیا کشتی حادثے میں شہید ہو گیا تھا۔ شاہ زیب جنجوعہ کی میت گزشتہ روز ورثاء کے حوالے کی گئی تھی۔ شاہ زیب جنجوعہ کی نماز جنازہ اس کے آبائی گاؤں کلاہنہ راجگان میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ میں سابق ایم پی اے رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ صغیر احمد، سابق ایم پی اے و رہنما تحریک انصاف کرنل (ر) شبیر اعوان، سابق ایم این اے ورہنما تحریک انصاف غلام مرتضیٰ ستی سمیت سیاسی و سماجی شخصیات،معززین علاقہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 10, 2023) – Funeral prayers were offered for Raja Shahzaib Janjua, who was martyred in the Libya boat accident. He was laid to rest amidst the presence of thousands of mourners. Raja Shahzaib Janjua, the grandson of Rajah Ghulam Mustafa, chairman of the Zakat Committee, Rajah Shakil’s son and former councilor of UC Dakhli, Rajah Faisal Mahmood’s nephew, lost his life in the Libya boat accident a few days ago. The body of Raja Shahzaib Janjua was handed over to his family yesterday. Funeral prayers were offered at his ancestral village Klhanah Rajagan. In the funeral prayers, political and social figures, including former MPA and PML-N leader Raja Sagheer Ahmad, former MPA and leader of the Tehreek-e-Insaf Colonel (r) Shabbir Awan, former MNA and leader of the Tehreek-e-Insaf Ghulam Murtaza Satti, as well as local dignitaries and citizens participated in large numbers.

کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے “یونیک ماڈل سیکنڈری سکول”کے ہونہار طلبا، طالبات کا پرنسپل ادارہ ہذا رفاقت حسین کی اور سٹاف کی قیادت (کہوٹہ لاء کالج) کا دورہ،

“Principal Hiza Rafiqat Hussain Leads Kahuta’s Unique Model Secondary School Students and Staff on Visit to Kahuta law College”

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ2023)
کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے “یونیک ماڈل سیکنڈری سکول”کے ہونہار طلبا، طالبات کا پرنسپل ادارہ ہذا رفاقت حسین کی اور سٹاف کی قیادت (کہوٹہ لاء کالج) کا دورہ،کالج کے جملہ انتظامیہ نے “یونیک ماڈل سیکنڈری سکول”کے ہونہار طلبا، طالبات کو سارے کا لج کا دورہ کرایا اور کالج کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی،بچوں اور بچیوں نے (کہوٹہ لاء کالج) کی انتظامیہ کا شکر یہ ادا کیا،تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کہوٹہ کے معروف تعلیمی ادارے “یونیک ماڈل سیکنڈری سکول”کے ہونہار طلبا، طالبات نے اپنے سکول کے پرنسپل رفاقت حسین کی اور سٹاف کی قیادت (کہوٹہ لاء کالج) کا دورہ جہاں ان کو کالج انتظامیہ نے ان کو سارے کا لج کا وزٹ کرایا جس کو دیکھ کر طلبا و طالبات نے شاندار الفاظ میں تعریف کی اور کہا کہ تعلیم کے میدان میں ملک کی نامور مذہبی شخصیت حضور قبلہ پیر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن کا (کہوٹہ لاء کالج) ایک بہت بڑا تحفہ ہے جس سے صرف تحصیل کہوٹہ ہی نہیں بلکہ اردگرد کی تحصیلوں کے طلبا، طالبات بھی مستعفید ہونگے۔

تعزیت

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،10مارچ2023)
مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینئر نائب صدر عبد المجید مغل کا اپنے درینہ ساتھی پاک فوج کے میجر اصغر خان کی وفات پر اظہار تعزیت، قبرپربھی حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی،تفصیل کے مطابق پاک فوج کے میجر اصغر خان گذشتہ دنوں وفا ت پا گئے تھے ان کی نمازے جنازہ ان کے آبائی علاقہ کنیاڑی،چترال روڈ مالا کنڈ سوات میں ادا کیا گیا نمازے جنازہ میں پاک فوج کے اعلیٰ افسران، علاقے کے سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑھی تعداد میں شرکت کی،ان کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپر د خاک کیا گیا،گذشتہ روزمیجر اصغر خان (مرحوم) کے درینہ ساتھی
،ان کے درینہ ساتھی مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینئر نائب صدر عبد المجید مغل نے ان کے گھر سوات جا کر لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینئر نائب صدر عبد المجید مغل سر پر ست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی نے ان کے گاؤں کنیاڑی،چترال روڈ مالا کنڈ سوات جا کر ان کے لواحقین کے اظہار تعزیت کیامرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھول بھی چڑھائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button