کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مارچ,2023)—تحصیل کلر سیداں میں ڈیجیٹل مردم شماری کے سلسلے میں پہلے فیز میں خانہ شماری کا کام مکمل ہونے کے بعد فیز IIمیں باقی بلاکس کی خانہ شماری کے کام کا آغاز ہو گیا ہے جو 10 مارچ تک جاری رہے گا۔تحصیل مردم شماری آفیسر کلر سیداں محمد مبشر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 11 مارچ سے مردم شماری کے کام کا آغاز ہو جائے گا جو یکم اپریل تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ تحصیل کلر سیداں میں 216 بلاکس کی خانہ و مردم شماری کیلئے تحصیل کلر سیداں کو دو مختلف مرحلوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram -ul -Haq Qureshi, 08, March 2023) – After the digital census work in connection with the digital census in Kallar Syedan first phase has been completed, the rest of the blocks in Phase II has now begun. Which will continue till March 10. The census officer Kallar Syedan Mohammad Mubasher told local media that the census work will begin on March 11, and will continue till April 1. Kallar Syedan has been split into 216 blocks, the Tehsil Kallar Syedan has been divided into two different stages.
کلرسیداں میں مجلس علمائے اسلام کے زیراہتمام منعقدہ تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت کنونشن
Majlis Ulma convention held in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مارچ,2023)—تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت بل کسی مسلک اور گروہ کے خلاف نہیں بلکہ یہ ان عناصر کی سازشیں ناکام بنائے گا جو منظم منصوبہ بندی کے ذریعے مسلم امہ کو تقسیم کرکے انہیں ایک دوسرے کے سامنے لا کھڑا کرنا چاہتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے منگل کے روز کلرسیداں میں مجلس علمائے اسلام کے زیراہتمام منعقدہ تحفظ ناموس صحابہ و اہل بیت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،ہارون کمال ہاشمی،راجہ محمد جواد،راجہ ساجد جاوید،حافظ محمد احسان،محسن نوید سیٹھی،راجہ ندیم احمد،محمد زبیر کیانی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،حاجی طارق تاج،نمبردار عنصر کے علاؤہ علمائے اکرام وکلا سیاسی کارکنوں صحافیوں سمیت تمام طبقات نے بھرپور شرکت کی۔سنی علما کونسل کے مولانا طاہر اشرف نے کہا کہ یہ بل اسلام کے نام پر بننے والی ریاست پاکستان کی تمام اکائیوں کے باہمی اتحاد،یگانگت اور بھائی چارے کا موجب بنے گا۔ہم کسی کی بھی توہین کو برداشت نہیں کرتے اس سے معاشرتی سکون غارت ہوتا ہے بھائی چارے کی رشتے دم توڑ جاتے ہیں یہ بل فسادیوں کے خلاف ہے یہ قومی اسمبلی کے بعد سینٹ سے منظوری کے بعد جلد نافذ العمل بھی ہو کر رہے گا۔ملک مظہر جاوید نے کہا کہ بل کی منظوری کی ضرورت اس لیئے پیش آئی کہ بعض عناصر نے پہلے ایک منصوبہ بندی کے زریعے ملک میں بیحیائی اور فحاشی کو فروغ دیا پھر انہی لوگوں نے ہمارے مقدسات کی بے حرمتی شروع کردی۔ یہ بل ملک میں انتشار پھیلانے والے غیر ملکی ایجنڈوں کے عزائم کو ناکام بنائے گا۔راؤ عبدالرحیم ایڈووکیٹ نے کہا کہ بل کی مخالفت کرنے والے تلخ حقائق سے لاعلم ہیں ملک میں فحاشی پھیلانے والے ہی اب توہین صحابہ و اہل بیت کے مرتکب ہو رہے ہیں کوئی کسی خوش فہمی کا شکار نہ ہو ملزمان صرف صحابہ کے ہی نہیں اللہ،رسولﷺ اور اہل بیت کی بھی گستاخی کے مرتکب ہورہے ہیں جن میں انجینئر،استاد،پروفیسر،ڈاکٹر اور ناخواندہ لوگ بھی شامل ہیں۔ یہ ملحدین قادیانیوں اور ملک دشمنوں کے بھی ایجنٹ ہیں ہم ان گستاخوں کو قانون کے کٹہرے میں لانا چاہتے ہیں۔ہم نے اس کے لیئے قانون کے راستے کا انتخاب کیا ہے یہ بل ہماری قوم کو تقسیم کی بجائے وحدت میں بدل ڈالے گا۔
پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر ایاز کی تائی محترمہ انتقال کر گئیں
Aunty of PTI Deputy General Secretary Qamar Ayaz passed away
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,08،مارچ,2023)—پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری قمر ایاز کی تائی محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ مک بخاری میں ادا کی گئی۔جس میں سابق رکن اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان،محمد ہارون ہاشمی،حافظ سہیل اشرف ملک،محسن نوید سیٹھی،عثمان شاہد،راجہ ظفر محمود،مسعود احمد بھٹی،نمبردار عنصر،حاجی شوکت علی اور دیگر نے شرکت کی۔