DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: “Diverse Political, Social, and Religious Figures Declare to join Jammat e Islami,
مختلف سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کا اپنی برادری دوست احباب عزیزو اقارب سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مارچ2023)
جماعت اسلامی کہوٹہ امیر حلقہ پی پی سیون ابرار حسین عباسی کے زیر صدارت شمولیتی پرگرام کا انعقاد بڑی تعداد میں مختلف سیاسی سماجی مذہبی شخصیات کا اپنی برادری دوست احباب عزیزو اقارب سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عذیر حامد اور عتیق احمد عباسی ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی راولپنڈی کی خصوصی شرکت کارکنان ورکرز کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کی تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کہوٹہ کے دفتر میں زیر صدارت امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون ابرار حسین عباسی شمولیتی پرگروام کا انعقاد کیاگیا جس میں نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عذیر حامد اور ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی راولپنڈی نے خصوصی شرکت کی بڑی تعداد میں مختلف سیاسی سماجی شخصیات جن میں یونین کونسل پنجاڑ سے بانی کوہسار ویلفئیر ٹرسٹ مطلوب عباسی، یونین کونسل دوبیرن سے عدنان قریشی،راجہ عبدالمالک، فدا حسین، یونین کونسل ہوتھلہ سے راجہ حسن اختر، سابق ہیڈ ماسٹر راجہ مناظر، صوبیدار گلفراز، محمد وقار، محمد عدیل، جاوید احمد، افتخار احمد، مطلوب حسین و دیگر نے بڑی تعداد میں اپنے اہلخانہ دوست احباب عزیزو اقارب سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عذیر حامد اور ضلعی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے نئے شامل ہونے والے احباب کو خوش آمدید کیا اور کہا کہ پاکستان کو جماعت اسلامی ہی صاف اور شفاف قیادت فراہم اور اسلامی نظام کا نفاذ کر سکتی ہے چند خاندانوں نے ملکر پاکستان کو بے دردی سے لوٹا پاکستان کی جڑوں کو کھوکھلا کیا گیا لوگوں کی نظریں اب جماعت اسلامی پر ہیں جب تک سودی نظام کا خاتمہ کر کے اسلامی نظام کا نٖاذ نہیں کیا جائیگا پاکستان بہتری کی جانب نہیں آ سکتا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی سیون ابرار حسین عباسی نے نئے شامل ہونے والوں اور مہمانان گرامی کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور خوش آمدید کہا جبکہ اس موقع پر مطلوب عباسی، عدنان قریشی، راجہ حسن اختر و دیگر نئے شامل ہونے والے افراد نے بھی خطاب کیا جبکہ جماعت اسلامی تحصیل کہوٹہ اور سٹی کے عہدیداران نے بھی شرکت کی
Mator (Representative Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 8 March 2023)—Jamaat-e-Islami Kahuta Ameer of PP7 Constituency Ibrar Hussain Abbasi presided over the joining program. A large number of different political, social, and religious figures announced the joining of Jamaat-e-Islami including their friends, relatives, and relatives. Atiq Ahmad Abbasi, District General Secretary of Jamaat-e-Islami Rawalpindi Special Participation A large number of workers participated in the program. Naib Amir Jamaat-e-Islami District Rawalpindi Syed Azir Hamid and District General Secretary Jamaat-e-Islami Rawalpindi specially participated in a large number of various political and social figures including the founder of Kohsar Welfare Trust from Union Council Panjar, Mozada Abbasi from Union Council Doberan, Adnan Qureshi, Raja Abdul Malik, Fida Hussain, Raja Hasan Akhtar from Union Council Hothla, former headmaster Raja Madaba, Subidar Gulfraz, Muhammad Waqar, Muhammad Adeel, Javed Ahmed, Iftikhar Ahmed, Mozada Hussain and others in a large number of their families and friends. On this occasion, Naib Amir Jamaat-e-Islami District Rawalpindi Syed Azir Hamid and District General Secretary Jamaat-e-Islami Rawalpindi welcomed the newly joined friends and said that Pakistan is Jamaat-e-Islami. Only clear and transparent leadership can provide and implement the Islamic system. A few families have brutally looted Pakistan. The roots of Pakistan have been hollowed out. Pakistan cannot move towards improvement. On this occasion, Amir Jamaat-e-Islami Constituency PP7 Ibrar Hussain Abbasi thanked and welcomed the new members and guests for their arrival. Adnan Qureshi, Raja Hasan Akhtar, and other new inductees also addressed while Jamaat-e-Islami Tehsil Kahuta and city officials also participated.
ڈھوک چوہدریاں سہر کے رہائشی صوبیدار (ر) امجد نے اپنی برادری اور عزیز و اقارب سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی
Subidar (R) Amjad, a resident of Dhok Chaudharian, Sahar, joined Pakistan Tehreek-e-Insaaf along with his family and relatives
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مارچ2023)
کرنل (ر) سعید صاحب کی خصوصی کاوش سے U.C لہڑی کے گاؤں ڈھوک چوہدریاں سہر کے رہائشی صوبیدار (ر) امجد نے اپنی برادری اور عزیز و اقارب سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی, اس موقع پر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضٰی،صدر PTI تحصیل کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،جنرل سیکرٹری سردار ایم رضا،صدر PTI یونین کونسل لہڑی چوہدری زعفران،جنرل سیکرٹری راجہ انوار الحق،ڈپٹی جنرل سیکرٹری تحصیل کہوٹہ راجہ صفدر،راجہ خالد،چوہدری عاقب علی،چوہدری امجد،چوہدری عنصر اور دیگر بھی موجود تھے شمولیتی پروگرام سے مقررین نے اپنے خطاب کہا کہ گلیوں نالیوں کی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کی خاطر اپنے بچوں کے مستقبل کی خاطر عمران خان کا ساتھ دینا ہو گا ملک کی بقا اور سلامتی کا ضامن صرف عمران خان ہے چور اور لٹیروں نے پچھلے 35 سالوں میں ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے آمدہ صوبائی اسمبلی کے الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کو کامیاب بنا کر ترقی کا سفر دوبارہ شروع کرنا ہے
ارشد محمود کہوٹہ بار کلر ک ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب
Arshad Mehmood elected unopposed as President Kahuta bar clerk association
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مارچ2023)
ارشد محمود کہوٹہ بار کلر ک ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب،دیگر عہدیدار بھی بلا مقابلہ منتخب ہوئے،قاری ایاز قادری،ندیم سرفراز چوہان،حاجی ریحان اخترکی طرف سے مبارکباد،تفصیل کے مطابق ایوان عدل کہوٹہ کلرک ایسو سی ایشن کے انتخابات ارشد محمود بلا مقابلہ صدر منتخب جبکہ پرویز اختر نائب صدر، فیصل نعمان جنرل سیکرٹری اور اسد محمود جوائنٹ سیکرٹری منتخب ایون عدل کہوٹہ میں تقریب کا انعقاد کلرک ایسو سی ایشن کے نو منتخب عہدیداران کو وکلاء سیاسی سماجی شخصیت معززین کی جانب سے مبارکباد دی گئی اس موقع پر نو منتخب صدر کلر ک ایسو سی ایشن ارشد محمود نے تمام احباب کا شکریہ ادا کیا اور کہ جس اعتماد کا اظہار مجھ پر کیا گیا اسکو بخوبی نبھاؤنگا انشا اللہ کلر ک ایسو سی ایشن کہوٹہ کے ممبران کا تحفظ اولین ترجیح ہو گی انکے مسائل کے حل کے لیے ایوان عدل کہوٹہ کی مشاورت سے حل کیا جائیگا اور سائلین کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعادہ کرتا ہوں۔
چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب
Chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmed’s daughters wedding
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مارچ2023)
چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب سیاسی اجتماع بن گئی سابق وفاقی وزیر محترمہ مہرین انور راجہ سمیت سابق بلدیاتی نمائندوں کی شرکت،تفصیل کے مطابق رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیا ق احمد کی صاحبزادی کی شادی پی ٹی آئی کے نوجوان رہنماء ہارون جنجوعہ کے ساتھ سر انجام پائی رخصتی کی تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنماء سابق وفاقی وزیر محترمہ مہرین انور راجہ، معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ندیم احمد امیدوار برائے قومی اسمبلی، صدر پاکستان پیپلز پارٹی والفتح گروپ آصف ربانی قریشی،ندیم رضاء،راجہ اکرام آف مٹور المعروف جنجوعہ (ون)،جاویدعرف گڈا، کونسلر راجہ اعجاز سمیت بڑھی تعداد میں پی ٹی آئی، مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
عبد المجید مغل کاحکیم برکت کی عیادت
Abdul Majid Mughal’s visit to see Hakim Barkat who has fallen ill
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،8مارچ2023)
مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینئر نائب صدر عبد المجید مغل کاحکیم برکت کی عیادت،جلد صحت یابی کی دعا دی، تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کی بزرگ سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے صدر حکیم برکت پرگذشتہ ماہ قبل فالج پر اٹیک ہوا تھا گذشتہ روز معروف سیاسی وسماجی شخصیت مسلم لیگ ن یو اے ای کے سینئر نائب صدر عبد المجید مغل سر پر ست اعلیٰ آل پاکستان مغل ویلفیئر سوسائٹی نے ہمراہ حاجی شاہد مغل،ارشد نوشاہی اور دیگر کے ہمراہ مسلم لیگ ن یوسی نارہ کے صدر حکیم برکت کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی، صحت یابی دریافت کی اوران کو جلد صحت یابی کی دعا دی،