کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,07،مارچ,2023)—شادی کی تقریب میں دلہن کی رخصتی کے وقت اٹھارہ سالہ نوجوان نے دلہن کا پرس چوری کر لیا جس میں چار لاکھ روپے کی نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات بھی تھے روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا،گاؤں جسول سیداں کے باسط عباس نے درخواست میں بتایا کہ کہ چھنی پل کے قریب مارکی میں اس کی ہمشیرہ کی رخصتی کی تقریب جاری تھی تو ایک اٹھارہ سالہ نوجوان جسے ہم مارکی کا ملازم سمجھتے رہے اس نے رش کا دائرہ اٹھاتے ہوئے میری ہمشیرہ کا پرس چوری کرلیا جس میں سلامی میں دی گئی رقم مبلغ چار لاکھ روپے اور لاکھوں روپے کی طلائی زیورات بھی شامل تھے روات ملزم سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جا سکتا ہے روات پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 07, March 2023)- At the time of the bride’s departure from the wedding ceremony, an eighteen-year-old youth stole the bride’s purse, which contained four lakh rupees in cash and gold worth millions of rupees. Rawat police registered a case, Basit Abbas of village Jasool Syedan said in the application that his sister’s departure ceremony was going on in the marquee near Chani bridge, when an eighteen-year-old youth, whom we thought was an employee of the marquee, He stole my sister’s purse in a rush, which included the salutation money of four lakh rupees and gold ornaments worth lakhs of rupees. The accused was also seen in the CCTV footage. Police have a registered case.
سکول ڈھوک ہاشو خان کی سالانہ تقریب انعامات
Annual Award Ceremony at Dhok Hashoo Khan school
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،مارچ,2023)—اقرا روضتہ الاطفال اسکول ڈھوک ہاشو خان کی سالانہ تقریب انعامات میں مسلم لیگ ن خدمت گارگروپ کے سرپرست اعلیٰ کرنل صبح صادق ملک نے مہمان خصوصی کی حیثیت میں شرکت کی اور کامیاب طلبہ میں انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پر قاضی نصرت صاحب قاضی شفقت اقبال،راجہ مناف نے بھی بچوں میں انعامات تقسیم کیئے۔
نادرہ کی وین شناختی تیار کرنے کے لیئے آج بروز منگل صبح نو بجے سے دن دو بجے تک میلاد چوک چوآ خالصہ میں موجود رہے گی
NADRA’s van will be present at Milad Chowk Choa Khalsa from 9:00 am to 2:00 pm today, Tuesday, to prepare the identity card
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،مارچ,2023)—نادرہ کی وین شناختی تیار کرنے کے لیئے آج بروز منگل صبح نو بجے سے دن دو بجے تک میلاد چوک چوآ خالصہ میں موجود رہے گی خواہشمند رجوع کر سکتے ہیں۔
چوآروڈ میں موبائل شاپ کے اونر انیس الرحمان قریشی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے
Anis-ur-Rehman Qureshi, the owner of a mobile shop in Choa road, returned home after performing Umrah
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،مارچ,2023)—چوآروڈ میں موبائل شاپ کے اونر انیس الرحمان قریشی عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے ہیں ان کے عزیزواقارب نے انہیں ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا اور مبارکباد دی۔
گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے ریٹائرڈ مدرس فضل حسین ملک انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں پھلینہ میں ادا کی گئی
Fazal Hussain Malik, a retired teacher of Government High School Kallar Syedan passed away, funeral prayers were offered in Phalina village
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،مارچ,2023)—معروف قانون دان ملک کرامت حسین کے بھائی گورنمنٹ ہائی سکول کلرسیداں کے ریٹائرڈ مدرس فضل حسین ملک انتقال کر گئے نمازجنازہ گاؤں پھلینہ میں ادا کی گئی جس میں راجہ ایم ستاراللہ ایڈووکیٹ،سردار سلطان ایڈووکیٹ،ماجد غازی ایڈووکیٹ،چوہدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،مقبول دانش ایڈووکیٹ،سید سبط الحسن شاہ ایڈووکیٹ،چوہدری توقیراسلم، ٹھیکیدار لطیف بھٹی،جنید بھٹی کے علاؤہ اساتذہ نے بھی شرکت کی یاد رہے کہ مرحوم ستر اسی کی دھائی میں مختلف اخبارات میں علاقائی مسائل کی نشاندہی کرتے تھے ادھر پریس کلب کلرسیداں کے صدر اکرام الحق قریشی،مرزا عتیق الرحمان اور دیگر نے مرحوم کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔