کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07,مارچ،2023) — کہوٹہ شہر کے چوراہوں میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈے۔ ٹریفک گھنٹوں جام۔ مسافر گاڑیوں کے پاس نہ تو روٹ پر مٹ اور نہ ہی مکمل کاغذات ہیں۔مضافاتی علاقوں کے ٹرانسپورٹرز نے نرڑ، پنجاڑ، بٹالہ، مواڑہ، بیور، جنڈی،جیوڑہ، ہوتھلہ، نوگراں سمیت مختلف دیہاتوں کے ٹرانسپورٹروں نے ٹریفک اہلکاروں کی ملی بھگت سے من مانے کرایے لینے شروع کر دیئے ہیں۔ جس سےلڑائی جھگڑے اور گالم گلوچ مومعمول بن چکا ہے۔ سیکرٹری آرٹی اے نوٹس لیں۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, March 7, 2023) – The streets of Kahuta city are filled with illegal transportation. Traffic jams for hours and the passenger vehicles have neither proper routes nor complete documents. Transporters from suburban areas, including Nahr, Panjar, Battala, Moawra, Bior, Jandi, Jiora, Hothla, Nogran, have started charging fares by defying the traffic officials’ instructions. This has resulted in frequent fights, arguments, and chaos. The Secretary of RTA should take note of this situation.
کہوٹہ شہراور گردونواح میں لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کی سرگرمیاں
عروج پر پہنچ گئیں
Land mafia and occupation group activities in and around Kahota city
Reached the peak
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07,مارچ،2023) — کہوٹہ شہراور گردونواح میں لینڈ مافیا اور قبضہ گروپ کی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں۔ فرد ملکیت کسی اور جگہ کا جبکہ قبضہ کسی اور خسرہ نمبر کا دیا جا رہا ہے۔ عرصہ سے مالکان محروم جبکہ با اثر لوگ قابض ہوگئے۔ غیر قانونی قبضے اور ندی نالوں، قبرستان کی غیر قانونی فروخت کا دھندہ دیدہ دلیری سے عرصہ سے جاری ہے۔ جس سے مکاسی آب متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ خریداروں کو غلط جگہ پر بٹھایاجا رہا ہے۔ محکمہ مال اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے خریداروں سمیت مالکان حقیقی کو بھی سخت نقصان کا سامناہے۔
پنجاڑ چوک کہوٹہ کے وسط میں بجلی کا خطرناک پول ہٹانے کا مطالبہ
Demand to remove the dangerous electric pole in the middle of Panjar Chowk
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07,مارچ،2023) — پنجاڑ چوک کہوٹہ کے وسط میں بجلی کا خطرناک پول ہٹانے کا مطالبہ مصروف ترین شاہراہ پر ہائی وے پنجاب کی جانب سے تعمیر و مرمت کا کام جاری ہے۔ مگر نہ تو پنجاڑ چوک کے اطراف دکانوں کے باہر نالے بنائے گئے اور نہ ہی خطر ناک بجلی کا پول منتقل کیا گیا۔ جس سے آئے روز حادثات معمول بن گئے۔ شہر یوں نے محکمہ ہائی وے پنجاب اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس کی استدعا کی ہے۔
شہر میں صفائی کانظام درہم برہم
Sanitation system in the city is in disarray
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07,مارچ،2023) —شہر میں صفائی کانظام درہم برہم جبکہ سٹریٹ لائٹس کی بندش سے شہرتاریکی میں ڈوب گیا۔ کوٹلی لنگ روڈ، ٹنگی، دھپری، ادوالہ، کلب لائن سمیت پورے شہر میں سٹریٹ لائٹس بند ہیں۔ 80%فیصد شہری آبادی سٹریٹ لائٹس سےمحروم ہے۔ جبکہ دھپری سمیت مذکورہ علاقوں میں صفائی کا عملہ بھی عرصہ سےغائب ہے۔ اعلیٰ حکام نوٹس لیں۔
ماہ صیام کی آمد سے قبل کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی اور من مانے
ریٹس۔
Before the arrival of the month of fasting, artificial inflation and arbitrariness in the city of Kahuta Rates
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،07,مارچ،2023) — ماہ صیام کی آمد سے قبل کہوٹہ شہر میں مصنوعی مہنگائی اور من مانےریٹس۔ انتظامیہ غائب۔ جبکہ شہری لٹنے لگے۔ سبزی، پھل،دالیں، مشروبات،سیگریٹس اور آٹا، چینی، آئل وغیرہ کے نرخ تین گناہ زائد مقرر ہو گئے۔انتظامیہ کی ملی بھگت سے پرائس کنٹرول کمیٹی نام۔ مین بازار، چھنی بازار،، قدیر بازار، مٹور چوک اور میلاد چوک کے ساتھ ساتھ کہوٹہ شہر بھرمیں با اثر کانداروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ انتظامیہ کےاہلکار فوٹوسیشن کے لیئے چند غریب ریڑھی والوں اور غریب دکانداروں کےجرمانے کرتے ہیں۔ جبکہ سفارشی دکاندارمن مانے ریٹ وصول کررہے ہیں۔