Kallar Syedan: British High Commissioner Andrew Dalglish addressed a gathering of British citizens of Pakistani in Kambeeli Sadiq
برٹش ہائی کمشنر اینڈریو ڈل گلیش نے کمبیلی صادق میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک کی رھائش گاہ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مارچ,2023)—قائمقا م برٹش ہائی کمشنر اینڈریو ڈل گلیش نے کہا ہے کہ ہم ہمہ وقت پاکستان میں اپنے شہریوں کے لیئے دستیاب ہیں،پی آئی اے کی برطانیہ کی بحالی برطانوی سول ایویشن کا معاملہ ہے برٹش ایئرویز اپنے کاروباری فیصلے خود کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کلرسیداں کے گاؤں کمبیلی صادق میں سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک کی رھائش گاہ پر پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے جب یہ کام شروع کیا تھا تو مجھے یہ توقع نہیں تھی کہ میں پاکستان کے وسط میں اپنے ہم وطنوں سے بھرے کمرے میں خود کو پاؤں گا،یہاں برطانوی کمیونٹی اور ان لوگوں سے ملنا بہت اچھا لگا ہے جو برطانوی نہیں ہیں۔ اس کے لیے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔میرا آپ سے وعدہ ہے کہ میں اور برطانوی ہائی کمشن میں میرے ساتھی ہمیشہ آپ کے ساتھ ایماندار رہیں گے اگر آپ ہمارے پاس کوئی مسئلہ لاتے ہیں اور ہم اس مسئلے کو حل کرنے میں آپ کی مدد کر سکتے ہیں تو ہم یہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ ہم یہ دکھاوا نہیں کر رہے ہیں کہ ہم سب کچھ کر سکتے ہیں کیونکہ یہ آپ اور ہم سب کے وقت کا ضیائع ہے۔ہم ہمیشہ یہ بتانے کی کوشش کریں گے کہ ہم کچھ کیوں نہیں کر سکتے، ہم ہمیشہ یہ بتانے کی بھی کوشش کریں گے کہ ہم آپ کے مسئلے کو کیسے حل کر سکتے ہیں مگر ہم آپ کو گمراہ نہیں کریں گے۔ میں اعتماد کے اس رشتے کے ساتھ امید کرتا ہوں کہ ہم قونصلیٹ کی ٹیم کے ذریعے فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں تاکہ آپ کے خدشات کو دور کیا جا سکے۔میں مخصوص مسائل پر بات نہیں کروں گا پھر بھی میں اسے آپ کے لیے چھوڑ دوں گا کہ براہ راست ہینڈل کریں۔میں ملک سہیل کا بھی شکریہ ادا کروں گا جنہوں نے مجھے اپنے گھر مدعو کیا، آپ کے ہاں مہمان کے طور پر آنا ایک حقیقی اعزاز کی بات سمجھتا ہوں اور اس لیے آپ کا بے حد مشکور ہوں۔انہوں نے کہ ہم مسائل سن کر انہیں حل کرنے کی کوشش کریں گے مگر ہم اس کے لیئے تمام اصول و ضوابط کی مکمل پابندی کریں گے۔ پاکستان کی حکومت کو جتنی جلد ممکن ہو پی آئی اے کی بحالی کے لیئے اقدامات کرنا ہوں گے۔برٹش ائیرویز ایک خودمختار تجارتی ادارہ ہے وہ اپنے روٹس فلائٹس بارے میں تجارتی نکتہ نظر سے فیصلے کرتے ہیں اگر انہیں یہاں پاکستان میں مسائل درپیش ہیں تو پھر میں ان مسائل کے بارے میں حکومت سے بات کر سکتا ہوں اور امید ہے کہ ان مسائل کو دور کر سکتا ہوں۔ میں پر امید ہوں کہ برٹش ایئرویز پاکستان کے لیئے اپنی پروازیں جاری رکھے گی۔انہوں نے بھارت کے مقابلے میں پاکستانیوں کو ویزے دینے میں تعصب برتنے کے الزام کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان،بھارت سمیت سب کے لیے ویزا پالیسی یکساں ہے یہ کہنا بھی درست نہیں کہ سفارت خانے کے بھارتی نژاد اہلکار پاکستانیوں کی درخواستیں مسترد کر دیتے ہیں میں اسے صرف افسانہ ہی کہہ سکتا ہوں۔ہائی کمیشن کی ترجمان فوزیہ یونس نے اپنے خطاب میں کہا کہ جون 2022 کو ختم ہونے والے سال میں ساڑھے 23 ہزار اسٹوڈنٹ ویزے جاری کیئے ہیں جن کی شرح 97 فیصد ہے اور یہ متاثر کن اعدادوشمار ہیں۔ہم نے گزشتہ برس 95,000 پاکستانیوں کو ویزے جاری کیئے جس کی شرح 70 فیصد ہے،مگر بدقسمتی پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جہاں سے لوگ برطانیہ جا کر سیاسی پناہ کا دعویٰ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب پاکستان میں تین سال گزار کر اگلے ہفتے یہ ملک چھوڑ رہی ہوں مگر ضرورت اس بات کی ہے لوگ اپنی درخواستوں کے لیے صحیح طریقے سے تیاری کریں۔درخواست گزار ٹیلر ہو اور اس کے بینک اکاؤنٹ میں بہت سارے پیسے ہوں اس کے علاؤہ بھی ضروری ہے کہ ویزے کہ درخواست دینے سے قبل برطانوی حکومت سے دستیاب رہنمائی کو چیک کریں اور وہ اپنی ویزا درخواستوں کی صحیح دستاویز کے ساتھ داخل کریں۔اس سے قبل بلیک برن کونسل کے سابق لیڈر اور سابق میئر چوہدری محمد خان،سابق میئر چشم محمد ظفیر بھٹی،مرزا لیاقت،راجہ داؤد اکبر،انوار الحق،محمد منیر اور میڈم نبیلہ انعام نے بھی خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کی برطانیہ پروازوں کی بحالی،برٹش ائرویز کی پروازوں میں اضافے،برطانیہ میں انتقال کرجانے والے والوں کی میتوں کی پاکستان منتقلی میں غیر ضروری تاخیر اور برٹش ہائی کمیشن میں بھارتی نژاد اہلکاروں کے تعصب کی بات کی جس کے جواب میں ہائی کمشنر نے باری باری جوابات دیئے اس سے قبل ہائی کمشنر کو کمبیلی صادق پہنچنے پر کمسن بچیوں نے انہیں پھول پیش کیئے ہائی کمشنر بعد ازاں بیول روانہ ہو گئے۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 06, March 2023)- Acting British High Commissioner Andrew Dalglish has said that we are always available for our citizens in Pakistan, the restoration of PIA in the UK, As far as civil aviation is concerned, British Airways makes its own business decisions. He expressed these views while addressing a gathering of British citizens of Pakistani origin at the residence of former town nazim Hafiz Sohail Ashraf Malik in the village of Kambeeli Sadiq in Kallar Syedan. I would also like to thank Malik Sohail who invited me to his home, I consider it a real honor to be your guest and therefore your be He said that we will listen to the problems and try to solve them, but we will follow all the rules and regulations. The spokesperson of the High Commission, Fauzia Younis, said in her address that in the year ending June 2022, 23,500 students have been issued visas at a rate of 97% and this is an impressive statistic. We issued visas to 95,000 Pakistanis last year, which is a rate of 70%, but unfortunately, Pakistan is one of those countries where people go to the UK for political reasons. Claiming asylum, She said that she is leaving this country next week after spending three years in Pakistan now but there is a need for people to prepare their applications properly. The applicant should be a teller and have a lot of money in his bank account. It is also important to check the guidance available from the British Government before applying for visas and to submit their visa applications with the correct documentation. Former Mayor Chasham Muhammad Zafir Bhatti, Mirza Liaquat, Raja Dawood Akbar, Anwarul Haq, Muhammad Munir and Madam Nabila Inam also spoke about the restoration of PIA UK flights, the increase in British Airways flights.
دکانوں پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے کے الزام میں وکیل سمیت دس نامزد جبکہ چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
A case has been registered against ten named persons including a lawyer and four unknown persons for allegedly occupying shops and stealing goods worth lakhs of rupees
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مارچ,2023)—دکانوں پر مبینہ طور پر قبضہ کرنے اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کرنے کے الزام میں وکیل سمیت دس نامزد جبکہ چار نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔زاہد محمود سکنہ کلر سیداں کے مطابق مکان نمبر 22 واقع محلہ مغلاں نیلم بازار کلر سیداں جس پر دکانیں تعمیر شدہ ہیں کا مالک اور قابض ہوں۔دکانوں میں اور میرے بھائیوں شاہد محمود،اسد محمود اور سلطان محمود نے گارمنٹس،ہوزری،رضائی، تکیہ اور جوتے وغیرہ کی خرید و فروخت کا کاروبار کرتے ہیں۔اسی مکان کی بابت کلر سیداں کی عدالت نے حکم امتناعی جاری کر رکھا ہے جو ابھی تک زیر سماعت اور زیر تجویز ہے۔گزشتہ شام،ماجد نعیم،ندیم جٹ، عدیم جٹ،سلیم اختر،اعجاز، شاہ زیب حیدر،محمد اسماعیل،محمد آفتاب،راجہ محسن،عبدالقدیراور چار نامعلوم افراد مسلح ڈنڈے و پسٹلز اور ہتھوڑے ہماری دکان پر آ گئے اور مجھے اور میرے بھائیوں کو مارا پیٹا اور عدالتی حکم امتناعی دیکھانے کے باوجود وہ باز نہ آئے اور انہوں نے ہماری دکانوں کے تالے توڑ ڈالے اور دکانوں میں گھس کر 18 ہزار روپے کی کیش دس لاکھ روپے مالیت کا قیمتی سامان چوری کر کے لے گئے۔ادھر کلر سیداں کے معروف قانون دان چوہدر ی اعجاز گجر ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مقامی عدالت سے ان کے دو مرتبہ کیسز خارج ہوجانے کے باوجود ایس ایچ او نے قبضہ مافیا کیساتھ مل کر جھوٹی اور بوگس ایف آئی آر کاٹ دی ہے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر جھوٹی ایف آئی آر کو خارج نہ کیا گیا تو وکلاء برادری پولیس کیخلاف بھرپور احتجاج کرے گی۔
پھلینہ ڈیم سے آؤٹ لیٹ سٹرکچر ریلنگ چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
A case has been registered for stealing the outlet structure railing from Phalina Dam
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مارچ,2023)—پھلینہ ڈیم سے آؤٹ لیٹ سٹرکچر ریلنگ چوری کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔محمد بنیامین سب انجینئر سمال ڈیمز ڈویژن جہلم جو کلر سیداں پھلینہ ڈیم کے انچارج بھی ہیں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گیج ریڈر حبیب شاہ کے ذریعے مجھے اطلاع ملی کہ 2/3مارچ کی درمیانی شب،نامعلوم افراد نے نزد پھلینہ گاؤں کے قریب واقع پھلینہ ڈیم سے آؤٹ لیٹ سٹریکچرریلنگ جس کی لمبائی 17 فٹ اور اونچائی 3.5 فٹ ہے کو اکھاڑ کر چوری کر لیا گیا ہے۔
مستری مکان کی چھت سے گر کر شدید زخمی
The mason fell from the roof of the house and was seriously injured
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مارچ,2023)— 50 سالہ مستری مکان کی چھت سے گر کر شدید زخمی ہو گیا جسے تشویش ناک حالت میں راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ افسوسناک واقعہ محبوب شاہ کالونی چوآ خالصہ میں پیش آیا جہاں فخر الدین چترالی زیر تعمیر مکان پر پلستر کا کام کر رہا تھا کہ اسی دوران وہ زمین پر آ گرا جسے بے ہوشی کی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں سے راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
ڈھوک بائیاں نلہ مسلماناں میں ماسٹر ملک محمد اشفاق کی رہائشگاہ پر غریب مستحق بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی تقریب
Ceremony of distribution of sewing machines to poor and deserving girls at the residence of Master Malik Muhammad Ashfaq in Dhok Bayan Nalla Muslimana
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مارچ,2023)—عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام غوثیہ دستکاری سنٹر ڈھوک بائیاں نلہ مسلماناں میں ماسٹر ملک محمد اشفاق کی رہائشگاہ پر غریب مستحق بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری غالب حسین،سابق چئیرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین تھے۔انہوں نے 17 مستحق بچیوں میں سلائی مشینیں تقسیم کیں چوہدری غالب حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کی خدمت کے لیے عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ کا خدمت کا عمل جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غوثیہ دستکاری سنٹر سے 300 سے زیادہ غریب اور مستحق بچیاں سلائی کا کام سیکھ کر اپنے اپنے گھروں میں محنت کر گھر والوں کا ہاتھ بٹا رہی ہیں اور یہاں سے ابھی تک 300 بچیوں کو سلائی مشینیں مفت تقسیم کی جا چکی ہیں جس کا مقصد خواتین کو ہنر مند بنا کے اس قابل کرنا ہے کہ وہ اپنے کنبوں کی کفالت میں اپنا کردار ادا سکیں۔
راجہ ظفر محمود کی والدہ محترمہ کی تقریب چہلم
Dua e chelum observed for late the mother of Raja Zaffar Mahmood
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مارچ,2023)—دربار عالیہ مجددیہ بگھار شریف کے سجادہ نشین معروف اسکالر پروفیسر ڈاکٹر علامہ ساجد الرحمان نے کہا کہ معاشرے کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ لوگ روزانہ جنازوں اور دعائیہ تقریبات میں شرکت کے بعد بھی موت سے غافل ہیں جنازوں کو کندھا دینے کے باوجود ہم اس بات پر پختہ یقین نہیں رکھتے کہ ہم نے بھی ایک روز مرجانا ہے اگر ایسا ہوتا تو آج معاشرے کی تنزلی کا یہ عالم نہ ہوتا جہاں بھائی بھی بھائی کے شر سے محفوظ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق نائب ناظم یوسی کلرسیداں راجہ ظفر محمود کی والدہ محترمہ کی تقریب چہلم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دعائیہ تقریب دراصل موت کی یاد ہے آج کوئی دوسرا گیا ہے تو آنے والے کل میں ہم نے بھی جاناہے جس کے لیئے ہمیں تیاری کرنی چاہیئے لیکن اس طرح کے محافل ابھی تک ہمارے اذھان و قلب کو متاثر نہیں کر پائی ہیں تو اس کی وجہ ہماری دین اسلام سے دوری اور عدم دلچسپی ہے۔انہوں نے کہا کہ محافل میں جو کچھ پڑھا جاتا ہے اللہ نہ صرف اس کا سوال مرحومین کے حق میں قبول کرتا ہے بلکہ پڑھنے والے کے بھی نامہ اعمال میں نیکیاں درج کی جاتی ہیں اور اس کا اجر دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر امت عظمت رفتہ اور شوکت پارینہ کی طلبگار اور بحالی چاہتی ہے تو اسے اللہ اور رسول ﷺسے راہنمائی حاصل کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا کوئی بھی گوشہ ایسا نہیں کہ قرآن اور صاحب قرآن سے رجوع کیا جائے اور مایوسی ہو ایسا ممکن ہی نہیں ہے۔
راجہ ہارون جنجوعہ کی شادی پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کی دختر سے سرانجام پائی
Raja Haroon Janjua got married to the daughter of former Chairman UC Mator Raja Ishtiaq Ahmed.
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,06،مارچ,2023)—پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما راجہ ہارون جنجوعہ کی شادی پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد کی دختر سے سرانجام پائی دعوت ولیمہ کی تقریب کلر سیداں میں منعقد ہوئی جس میں سابق ارکان اسمبلی غلام مرتضی ستی، کرنل محمد شبیر اعوان،چوہدری جاوید کوثر کے علاؤہ ہارون کمال ہاشمی،محمد قدیر عباسی، حافظ سہیل اشرف ملک،راجہ ندیم احمد،صفدر کیانی،آصف ربانی قریشی،یاسر منصور،سہیل کیانی،راجہ ساجد جاوید،قمر ایاز،عاقب علی،نمبردار عنصر محمود،محسن نوید سیٹھی،راجہ عاصم ریاض،راجہ محمد ثقلین،امیر افضل قریشی،راجہ آفتاب حسین،سجاد حسین شاہ،راجہ عبدالمجید،ملک فیاض سندھو،پروفیسر سفیر،عثمان مانی،سیٹھ عبدالروف،محمد شفیق بھٹی،میڈم نبیلہ انعام،قاسم رضا اور دیگر نے شرکت کی۔