DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Annual prize distribution at Maryam Secondary School in Dhamali
دھمالی میں مریم سیکنڈری سکول میں سالانہ تقسیم انعامات

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,05،مارچ,2023)— مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اگر بہتری نہ آئی تو ہم دنیا کا مقابلہ نہیں کر سکیں گے،ملک کو آگے لے جانا ہے تو تعلیم و تحقیق کو ہتھیار بنانا ہو گا۔آج کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد مسلمانوں کے دور زریں سے ہی ہے جو سبق ہم نے بھلا دیا وہ دنیا نے یاد کر کے ناممکن کو ممکن بنا دیا ہے۔نوجوان نسل ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور نوجوان نسل تاریخ کے کسی بھی موڑ پر قوموں کی امیدوں اور خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھمالی میں مریم سیکنڈری سکول میں سالانہ تقسیم انعامات کے سلسلہ میں تقریب سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کی سینئر نائب صدر برجیس جیلانی، صدر پی ٹی آئی شعبہ خواتین کلر سیداں نبیلہ انعام،چوہدری مبشر سلیم ایڈووکیٹ سمیت اساتذہ اور بچوں کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔تقریب میں بچوں نے مختلف ٹیبلو پیش کئے جنہیں حاضرین نے کھل کر داد دی۔اس موقع پر مہمان خصوصی نے پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات میں ٹرافیاں اور نقد انعامات بھی تقسیم کئے۔تقریب کے اختتام پر میجک شو بھی پیش کیا۔




