کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)—مسلم لیگ ن کلرسیداں کے عہدیداران سابق بلدیاتی ارکان و دیگر نے حلقہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کے اعلانات رویوں اور ریمارکس پر شدید احتجاج کرتے ہوئے انہیں یکسر مسترد کردیا اور واضح کیا کہ شاہد خاقان عباسی اور ان کی قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی نے کسی بھی امیدوار کے حق میں اپنا فیصلہ نہیں دیا بلکہ اس کا اختیار شاہد عباسی کو دے دیا تھا ان خیالات کا اظہار حلقہ این اے 57 سے آزاد لیگی امیدوار راجہ ندیم احمد نے سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،محمد ظریف راجا،چوہدری صداقت حسین،راجہ پرویز اختر قادری، راجہ طلال خلیل،شاہد گجر،ٹھیکیدار محمد بشارت،زین العابدین،چوہدری کامران عزیز اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ ن کلرسٹی کے قائمقام صدر صوبیدار غلام ربانی،مسلم لیگ ن کلرسٹی یوتھ کے صدر شیخ حسن سرائیکی،جنرل سیکرٹری سردار محمد وسیم،ارسلان قریشی،بلدیہ کلرسیداں کے سابق ارکان عابد حسین زاہدی،راجہ کامران عابد،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،راجہ پرویز اختر منہاس،راجہ طارق محمود کے علاؤہ تنویر ناز بھٹی،سردار محمد آصف،راجہ عاصم صدیق،شیخ ندیم احمد،جبران صفدر کیانی،وقاص گجر،راجہ ساجد حسین،ناصر حسین منہاس اور دیگر بھی موجود تھے۔راجہ ندیم احمد نے کہا کہ انہوں نے پی ڈی ایم کی جانب سے بائیکاٹ کے بعد قومی اسمبلی کا ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا،راجہ صغیر احمد نے تھوہا خالصہ کے جلسہ میں شاہد خاقان عباسی سمیت کسی سے بھی مشاورت کیئے بغیر بلال یامین ستی کی نامزدگی کا اعلان کیا ن لیگ کی جانب سے چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے شاہد عباسی نے اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیئے ایک کمیٹی قائم کی جس کے ارکان سے قبل ہی راجہ صغیر احمد نے بلال یامین کی نہ صرف نامزدگی کا اعلان کیا بلکہ کلرسیداں کے لوگوں کے بارے میں بھی منفی ریمارکس دیئے وہ یہ کیوں بھول گئے ہیں کہ ضمنی انتخاب میں ان کی کامیابی کی وجہ کلرسیداں کے قانون گو حلقہ چوآخالصہ کے لوگ ہی بنے ہم نے ٹکٹ ملنے پر سب سے پہلے ان کی حمایت کی ان کی کامیابی کے لیئے دن رات ایک کیا۔انہوں نے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر حافظ عثمان عباسی اور دیگر سمیت ن لیگ پیپلز پارٹی پی ٹی آئی جماعت اسلامی سمیت ان تمام جماعتوں کے کارکنان کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے راجہ صغیر احمد سے کہا تھا کہ وہ ضمنی الیکشن میں غیر جانبدار ہو جائیں مگر وہ بلال یامین کے بھرپور حامی بنے ان سے اس رویئے کی توقع نہ تھی ان کے اعلانات رویوں اور ریمارکس سے کلرسیداں کے لاکھوں لوگوں کی دل آزاری ہوئی ہے ہم سیاست کاروبار کے لیئے نہیں عزت کے لیئے کرتے ہیں ہم بھی مستقبل میں اپنا فیصلہ ساتھیوں کی مشاورت سے کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کا ساتھ دیا مگر کون لوگ ٹکٹ کے خلاف رہے یہ بھی سب کے علم میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ضمنی الیکشن ہوا تو وہ امیدوار ہوں گے جنرل الیکشن میں دوستوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔محمد ظریف راجا نے کہا کہ راجہ صغیر کے اعلانات نے نہ صرف مسلم لیگ ن بلکہ اپنے لیئے بھی مشکلات پیدا کی ہیں ہم وہی ہیں جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی ضمنی الیکشن میں انہیں فتحیاب کیا انہوں نے کلر کے لوگوں کو چوہا سے مخاطب کرکے ذیادتی کی ہے۔راجہ طلال خلیل نے کہا کہ راجہ صغیر احمد کو اپنے ریمارکس کا جواب دینا پڑے گا،کامران عزیز ایڈوکیٹ نے کہا کہ کلر سے امیدوار کی نامزدگی ہمارا حق تھا،راجہ پرویز اختر قادری نے کہا کہ حافظ عثمان عباسی کا کلرسیداں کے حق میں دستبردار ہونا احسن فیصلہ تھا۔
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, March 3, 2023) – The former municipal members and other representatives of the Muslim League-Nawaz (PML-N) in Kallar Syedan rejected the announcement and remarks of the former Punjab Assembly member and PML-N leader Raja Sagheer Ahmed during the by-elections of NA-57. They made it clear that Shahid Khaqan Abbasi and his appointed five-member committee did not make any decision in favor of any candidate but gave Shahid Abbasi the authority to make the decision. This statement was expressed by Raja Nadim Ahmed during a press conference along with former assembly members including Mahmood Shaukat Bhatti, Muhammad Zarif Raja, Chaudhry Sadaqat Hussain, Raja Parvez Akhtar Qadri, Raja Talal Khalil, Shahid Gujjar, Thekedar Muhammad Basharat, Zainul Abideen, Chaudhry Kamran Aziz, and others. They were joined by the PML-N Kallar Syedan President Ghulam Rabbani, PML-N Kallar Syedan Youth President Sheikh Hassan Saraiqi, Secretary-General Sardar Mohammad Waseem, Arsalan Qureshi, former municipal members Abid Hussain Zahdi, Raja Kamran Abid, Haji Muhammad Ishaq, Sufi Zaber Hussain, Raja Parvez Akhtar Minhas, Raja Tariq Mahmood, Tanveer Naz Bhatti, Sardar Muhammad Asif, Raja Asim Sadiq, Sheikh Nadim Ahmed, Jabran Saffdar Kiani, Wagas Gujjar, Raja Sajid Hussain, Naseer Hussain Minhas, and others. Raja Nadim Ahmed said that after the boycott by the PML-N, they have decided to contest the by-election of the National Assembly without any consultation with anyone, and they have announced the candidacy of Bilal Yamin Setti in the upcoming election.
کمیٹی نے کسی بھی امیدوار کے حق میں کوئی فیصلہ ہی نہیں کیا بلکہ اس کا اختیار شاہد عباسی کو دیا تھا ,محمود شوکت بھٹی
The committee did not take any decision in favor of any candidate but gave its authority to Shahid Abbasi, Mahmood Shaukat Bhatti
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)—مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور شاہد خاقان عباسی کی قائم کردہ پانچ رکنی کمیٹی کے رکن محمود شوکت بھٹی نے کہا ہے کہ کمیٹی نے کسی بھی امیدوار کے حق میں کوئی فیصلہ ہی نہیں کیا بلکہ اس کا اختیار شاہد عباسی کو دیا تھا جنہوں نے کسی بھی امیدوار کا اعلان نہیں کیا،ہمارے قائد اور رہبر شاہد عباسی ہیں انہوں نے جمعرات کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر اپنی مٹی سے وفا فرض ہے ہم نے اس قرض کو ادا کرنا ہے ہم کوئی بھیڑ بکریوں کا ریوڑ نہیں کہ ہم پر فیصلے مسلط کیے جائیں اور ہم خاموش رہیں راجہ صغیر احمد نے تھوہا میں جو کیا وہ غیر جمہوری تھا ن لیگ کے لیئے خون پسینہ دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا کلر کے لوگوں کو چوہا تک کہا گیا یہ ناقابل برداشت ہے وہ آج جنہیں چوہا قرار دے رہے ہیں انہوں نے ہی ضمنی الیکشن میں انہیں کامیاب کرایا تھا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کلرسیداں کو کیک سمجھ رکھا ہے ہر الیکشن میں اسے مختلف ٹکڑوں اور حلقوں میں تقسیم کرکے اس کی مرکزیت کو ختم کردیا جاتا ہے کلر کے لوگوں کو اپنے حق کے لیئے سیاسی تقسیم سے ہٹ کر اپنا اتحاد قائم کرنا ہو گا۔
سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ
CPO Rawalpindi Syed Khalid Mehmood Hamdani and Deputy Commissioner Rawalpindi Hasan Waqar Cheema visited the Croat Hydropower Project
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)—سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ،کروٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ کی سیکورٹی سے متعلق افسران سے میٹنگ کی،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کروٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سمیت تمام اہم پراجیکٹس اور تنصیبات کی موثر سیکورٹی یقینی بنائی جارہی ہے،راولپنڈی پولیس شہریوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے ہر طرح تیار اور پرعزم ہے۔
علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے تھانہ کلر سیداں کے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد اسلم کومقدمے سے بری کر دیا۔
Ex SHO Kallar Syedan sub inspector M Aslam aquitted in a registered case
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)— علاقہ مجسٹریٹ کلر سیداں محمد عابد اعوان نے تھانہ کلر سیداں کے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد اسلم کومقدمے سے بری کر دیا۔ملزم کی جانب سے عدالت میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان کے ایک مقدمے میں اس وقت کے تفتیشی آفیسر سب انسپکٹر محمد اسلم بٹ نے ان کا کیس جان بوجھ کر خراب کر دیا تھا اور ملزمان کیساتھ ملی بھگت کر کے برآمدگی کے موقع پر گواہان کے بیانات ریکارڈ نہیں کئے تھے جس پر معزز عدالت نے تفتیشی آفیسر کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد وکیل صفائی نے 249اے (ض ف) کے تحت عدالت میں درخواست گزاری اور تفصیلی جرح کے بعد معزز عدالت نے وکیل صفائی کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر محمد اسلم بٹ کو مقدمے سے باعزت بری کر دیا۔
شبیر احمد سکنہ چوآ خالصہ کے قبضے سے ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد
One kilogram six hundred grams of hashish was recovered from the possession of Shabbir Ahmad of Choa Khalsa
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)—کلر سیداں پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شبیر احمد سکنہ چوآ خالصہ کے قبضے سے ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور دیگر اسیران سے اظہار یک جہتی
Expressing solidarity with PTI leaders and other prisoners
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)—پی ٹی آئی کے رہنماؤں قدیر عباسی،عاقب علی،ارسلان وینس،یاسر منصور،راجہ عاصم ریاض،یاسر عزیز،راشد کیانی،دانیال کیانی اور احسن بٹ نے صداقت علی عباسی اور دیگر اسیران سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور سرگودھا پہنچے اور گھنٹوں جیل کے باہر وکٹری کا نشان بنا کر کھڑے رہے