Kallar Syedan: “Race to take credit for construction and expansion of Dhuangali Road from Kallar Syedan intensifies, as project remains at risk of delay.”
کلرسیداں سے دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کا کریڈٹ لینے کی دوڑ میں خدانخواستہ جاری منصوبہ ہی ٹھپ نہ ہو جائے
Ikram Ul Haq QureshiMarch 1, 2023
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)—دو ملاؤں میں مرغی حرام کے مصداق کلرسیداں سے دھانگلی روڈ کی تعمیر و توسیع کا کریڈٹ لینے کی دوڑ میں خدانخواستہ جاری منصوبہ ہی ٹھپ نہ ہو جائے۔ ایک ارب ستاون کروڑ کی لاگت کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد گزشتہ برس پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور چوہدری جاوید کوثر نے رکھا تھا جس سے سڑک کے کی تعمیر و توسیع کا کام جاری ہے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے علاقے میں مختلف بینرز لگا کر کلرسیداں دھانگلی روڈ کی کارپٹ منظوری اور ایک ارب ستاون کروڑ کا فنڈز مختص کروانے پر پیپلز پارٹی کے رہنما قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف سے اظہار تشکر کیا گیا اور سوشل میڈیا پر بھی اس کی تشہیر کی گئی مگر پیپلز پارٹی کے دوست یہ بتانے سے قاصر ہیں کہ وہ انہوں نے بینر لگانے کے لیئے کئی ماہ تک انتظار کس بات کا کیا؟جبکہ حقیقت حال کچھ یوں ہے کہ حلقے سے منتخب رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے عمران خاں کی وزرات عظمی میں بھی دو بار ایوان میں اس سڑک کی بدحالی اور اہمیت کا تزکرہ کیا مگر حکومت تماشائی بنی رہی گزشتہ برس جب مرکز سے وفاق کی حکومت ختم ہوئی اور راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے اسپیکر مقرر ہوئے تو انہوں نے پنجاب میں اس وقت قائم حمزہ شہباز کی حکومت کو کلردھانگلی سڑک کی تعمیر و توسیع کے منصوبے کو پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کے لیئیخط بھی تحریر کیا تھا جس کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت میں منظور ہونے والے صوبائی بجٹ میں اس پراجیکٹ کو بھی شامل کیا گیا رقم بھی مختص کی گئی مگر بجٹ بک میں اسے ان اپرووڈ منصوبہ قرار دیا گیا جس کے بعد حمزہ شہباز کی حکومت عدالتی فیصلے کی روشنی میں ختم کردی گئی تو پی ٹی آئی نے اس منصوبے کو سردخانے کی نذر کرنے کی بجائے اس کی پی اینڈ ڈی سے باقاعدہ منظوری بھی حاصل کی جس کے لیئے پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما چوہدری جاوید کوثر اور کرنل شبیر اعوان بھی کوشاں رہے پرویز الہٰی نے اس منصوبے کے لیئے صداقت علی عباسی کی کوششوں کا بھی خصوصی تذکرہ کیا جس کے بعد گزشتہ برس پی ٹی آئی کے رہنماؤں صداقت عباسی اور چوہدری جاوید کوثر نے اس کا باضابطہ سنگ بنیاد رکھا تقریب میں کرنل شبیر کو دانستہ مدعو ہی نہ کیا گیا اور پھر اب جبکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت تحلیل ہو چکی تھی پیپلز پارٹی کے اچانک بینر آویزاں کرکے اس منصوبے پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے اظہار تشکر کیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنان اسے صوبائی بجٹ میں شامل کرنے پر حمزہ شہباز سے اظہار تشکر کب کرتے ہیں!
Kallar Syedan ( Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 01, March 2023) –The credit race for taking credit for the construction and expansion of Dhuangali Road from Kallar Syedan to is in full swing, but the project worth a billion rupees should not be hindered due to this. The foundation stone of this project, which is one of the most expensive ones, was laid by PTI members of the assembly, Sadaqat Ali Abbasi and Chaudhry Javed Kausar, last year. Various banners were put up in the area by PPP local leaders and workers, thanking the Speaker of the National Assembly and PPP leader Raja Pervaiz Ashraf for allocating funds for the construction and expansion of Dhuangali Road. However, the truth is that Raja Pervaiz Ashraf, the elected member of the National Assembly, mentioned the poor condition and importance of this road twice in the assembly during Imran Khan’s tenure as Prime Minister. But the government remained indifferent. After the federal government’s term ended, and Raja Pervaiz Ashraf was appointed as the Speaker of the National Assembly, he also wrote a letter to include the project of construction and expansion of the Kallar-Dhuangali Road in Punjab’s annual development program during Hamza Shahbaz’s government, and the project was included in the provincial budget. Now it is to be seen when the Muslim League-N workers express their gratitude to Hamza Shehbaz for including it in the provincial budget!
تحصیل کلر سیداں میں پہلی تاریخی ڈیجیٹل مردم شماری کا باقاعدہ آغاز
” First-ever comprehensive digital census starts in Tehsil Kallar Syedan”
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)— اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں اشتیاق اللہ خان نیازی نے تحصیل کلر سیداں میں پہلی تاریخی ڈیجیٹل مردم شماری کا باقاعدہ آغاز کر دیا،فیلڈ شمار کنندگان الیکٹرانک ڈیوائسز سے ڈیجیٹل طور پر ڈیٹا اکٹھا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس مردم شماری نے پاکستان کے شہریوں کو خود شماری کی سہولت بھی دی ہے۔خود شماری پورٹل 03 مارچ تک دستیاب ہو گی اور یہ مردم شماری اقتصادی مردم شماری کیلئے فریم ورک فراہم کرے گی۔پالیسی سازی اور منصوبہ بندی کیلئے خانہ و مردم شماری اہم ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے ملک بھر کی طرح کلر سیداں میں بھی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغازکر دیا گیا ہے جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنر آفس کلر سیداں میں کنٹرول روم قائم کر کے محمد مبشر کو تحصیل مردم شماری آفیسر مقرر کر دیا گیاہے جو شام چار بجے تک کنٹرول روم میں موجود رہیں گے۔کنٹرول روم یکم اپریل تک کام کرے گا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ پہلے تین یوم ہاؤس لسٹنگ جبکہ اگلے پندرہ دنوں تک مردم شماری کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ پاک فوج کی تین عدد پٹرولنگ گاڑیاں کوئیک رسپانس فورس کے طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گی، محکمہ تعلیم کے 126 اساتذہ، پولیس کے 15/20 افسران و ملازمین اور نادرا کے دو اہلکار سافٹ ویئر اسسٹنٹ کے طور پر تحصیل انتظامیہ کی معاونت کریں گے جبکہ نائب تحصیلدار منصور احمد مرزا بطور کوارڈینیشن آفیسر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔
راجا مارکیٹ کے باہر لگے کیمرہ کو چوری کر لیا گیا
The cctv camera outside Raja Market stolen
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)—ثاقب یعقوب نے تھانہ کلرسیداں کودرخواست دی کہ میرے مکان واقع راجا مارکیٹ کے باہر لگے کیمرہ کو بعد دوپہر چوری کر لیا اس نے اپنی درخواست میں کہا کہ یہ کیمرہ ذکی شاہ نے چوری کیا ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی معرے پاس موجود ہے میں اس واقعہ کے چند منٹ بعد ہی گھر واپس آرہا تھا تو میرے گھر کے سامنے ایکس ایل آئی کار میں سوار خرم شہزاد،جواد،زکی شاہ اور دیگر دو نامعلوم افرادنے میری گاڑی کا راستہ روکنے کی کوشش کی اور مجھ پر سیدھے فائر کیئے۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
معمر پنشنر ڈاکخانہ میں رقم کے انتظار میں ہی دم توڑ دیا
Shah Bagh: Elderly Pensioner Dies While Waiting for Money at Post Office
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,03،مارچ,2023)—معمر پنشنر ڈاکخانہ میں رقم کے انتظار میں ہی دم توڑ دیا محمود نامی پنشن وصول کرنے کے لیئے ڈاکخانہ ساگری گیاجہاں کیش کے لیئے انتظار کرنے کو کہا گیا وہ گھنٹوں کیش کا منتظر رہا اسی دوران یہ دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گیا اس طرح اس کا طویل اور صبر آزما انتظار ختم ہوا اور اس نے جان جان آفریں کے سپرد کردی مگر بے رحم معاشرہ اور حکومت کوئی بھی اس ستم پر شرمندہ ہے نہ ہی نوحہ کناں ہے۔