مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2023) پاسپورٹ آفس کہوٹہ کی بلڈنگ وسیع نہ ہونے کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا،نہ بیٹھنے کی جگہ نہ کھڑے ہونے کی جگہ، پارکینگ نہ ہونے کی وجہ سے جب کوئی شخص گاڑی کھڑا کر تا ہے تو وہاں موجود دوکاندار وں کو مسائل پیدا ہوتے ہیں عوامی حلقوں نے وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے کہ پاسپورٹ آفس کہوٹہ کو کسی اور بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے جہاں گاڑیوں کے کھڑنے ہونے کی جگہ ہو، بزرگ مرد و خواتین کو کوئی مشکل کا سامنا نہ کر نا پڑھے،کیونکہ مذکورہ آفس جس جگہ موجود ہے وہاں آفس میں داخل ہونے کے لیے راستہ بھی نہیں ہے نالے پر (لکڑی کے پھٹے) رکھ کر راستہ بنایا گیا جو کافی حد تک خطر ناک ہے جبکہ جہاں سے پاسپورٹ وصول کر نے والا آفس ہے وہاں پر صحت مند انسان بھی بڑھی مشکل سے اوپر جاتا ہے عوامی حلقوں نے وفاقی وزارت داخلہ سے اپیل کی ہے کہ پاسپورٹ آفس کہوٹہ کو کسی وسیع وعریض بلڈنگ میں شفٹ کیا جائے تاکہ وہاں آنے مر د و خواتین، بزرگوں کو مشکل کا سامنا نہ کرے پڑھے۔
Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, March 1, 2023) Due to the lack of space in the building of Passport Office Kahuta, the customers are facing serious problems, there is no place to sit or stand, and due to the lack of parking space, when a person parks his vehicle, it causes problems to the shopkeepers there. Public circles have appealed to the Ministry of Home Affairs to shift the Passport Office Kahuta to another building where there is a parking space so that the elderly men and women do not face any difficulty. The place is there, there is no way to enter the office, the way is made by placing (wooden planks) on the drain, which is quite dangerous. Public circles have appealed to the Federal Ministry of Interior to shift the Passport Office Kahuta to a spacious building so that the men and women, elderly people coming there do not face any difficulty.
پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ 13سال سے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے
Pothohar Welfare Trust has been engaged in the service of humanity since 13 years
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2023) پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ 13سال سے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے ایک ایمبولینس سے آغاز کیا تھا اب 4 ایمبولنسز ہیں ہمارا مشن کہ کوئی بھی فیس یا پیسوں کی کمی کی وجہ سے تعلیم یا صحت کی سہولیات سے محروم نہ رہے بہت جلد کروڑوں روپے کی مالیت سے میڈیکل سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے گا رمضان میں راشن کی تقسیم ہو زلزلہ، سیلاب یا کرونگا میں مالی امداد کرنا ہو پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ نے صف اول میں رہتے ہوئے بھرپور کردار ادا کیا 2010 میں ٹرسٹ کا آغاز ہوا اور مخیر حضرات کے تعاون سے غربا مساکین یتیموں کا سہارا بنیں رمضان کی آمد ہے دیس پردیس میں بسنے والے افراد تعاون کریں تا کہ مہنگائی کے اس دور میں غریبوں کو فاقہ کشی بھوک افلاس سے بچایا جا سکے ان خیالات کا اظہار صدر پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان، خطیب جامع مسجد مرکزی کہوٹہ علامہ مخدوم ادریس ہاشمی، خطیب جامع مسجد مکی کہوٹہ قاری عثمان عثمانی، فنانس سیکرٹری پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ شیخ فارس اور بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک منیر اعوان نے پوٹھوہار ویلفیئر ٹرسٹ کی کارکردگی بتائی جبکہ علامہ مخدوم ادریس ہاشمی اور قاری عثمان عثمانی نے صدر پوٹھوار ویلفیئر ٹرسٹ ملک منیر اعوان کی کارکردگی اور ٹرسٹ کی گرانقدر خدمات کو سراہا اور عوام سے اپیل کی کہ پوٹھوہارویلفیئر ٹرسٹ جو ہمیشہ بے سہارا لوگوں کا سہارا بنا دل کھول کر انکے ساتھ تعاون کریں تا کہ انسانیت کی بہتر انداز میں خدمت ہو سکے۔
مسائل کا حل آئی ایم ایف کے پاس نہیں,ملک عاصم حبیب معصومی آف بھون اعوان
The solution to the problems is not with the IMF, Malik Asim Habib Masoumi of Bhoon Awan
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2023) ملک عاصم حبیب معصومی آف بھون اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسائل کا حل آئی ایم ایف کے پاس نہیں نظام مصطفیؐ میں ہے جب تک مسائل کے حل کیلئے قرآن و سنت کی طرف رجوع نہیں کیا جاتا کامیابی اور فلاح ممکن نہیں ان خیالات کا اظہار نوجوان سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت ملک عاصم حبیب معصومی آف بھون اعوان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نظام مصطفیؐ وہ واحد نظام ہے جس میں پوری انسانیت کے مسائل کا حل موجود ہے پاکستانی قوم کا خوشحال مستقبل اتباع رسولؐ سے ہی ممکن ہے پاکستان غربت ملک ہے آئی ایم ایف کی پالیسیاں پاکستانی قوم کو سوٹ نہیں کرتیں آئی ایم ایف کی پالیسیاں پاکستانی قوم کو دوبارہ غلامی کی طرف دھکیل رہی ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے کیونکہ مالیاتی ادارے عوام کی سہولتوں کیلئے ہوتے ہیں نہ کہ عوام کو مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کرنے کیلئے انہوں نے کہا امت مسلمہ جس قدر تعلیمات نبوی ﷺسے دور ہو گی مشکلات میں اضافہ ہوگاجب تک مسائل کے حل کیلئے قرآن و سنت کی طرف رجوع نہیں کیا جاتا کامیابی اور فلاح ممکن نہیں انہوں نے کہا پاکستان سے غربت بے روزگاری مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے سودی نظام معیشت کو ترک کر کے قرآن کا نظام معیشت نافذ کیا جائے۔
عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں
People are craving for two-time a day for bread
مٹور(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،1مارچ2023) عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں آٹے گھی کے لیئے دھکے کھا رہے ہیں ایمپویڈ حکومت کچھ خدا کا خوف کھاہیں وزیروں،مشیروں کی ایک بڑھی فوج عوام کے ٹیکسوں پر مزے لی رہی ہے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی درحقیقت عام عوام کی کامیابی ہے پاکستان میں اس وقت ایک ہی مقبول لیڈر ہے جس کا نام عمران خان ہے پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکشن سے صرف اس وجہ سے بھاگ رہی ہیں کہ ان کی مقبولیت عوام میں صفر ہو چکی ہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ آف تھوہا خالصہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ پورے پاکستان کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں وقت اور حالات کا تقاضا یہی ہے کہ عام انتخابات فوری ہوں تا کہ مستحکم حکومت بڑے فیصلے کر سکے موجودہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے مہنگاہی کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہو گئے ہیں رہی سہی کسر بجلی گیس کے بے تحاشہ بلوں نے نکال دی ہے پاکستان کو اگر مسائل سے نکالنا ہے تو صاف و شفاف انتخابات ہی اس کا حل ہے۔