DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: “Loot in the name of parking fees at THQ Hospital, Parking attendant caught red-handed”

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مارکو رنگ ہاتھوں پکڑ لیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،فروری,2023)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلرسیداں میں پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار،دن کو فی گاڑی بیس اور شام اور رات کو آنے والوں سے تیس روپے وصول کیئے جاتے ہیں ٹھیکیدار کے اہلکاروں نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے کوئی انہیں لگام دینے کو تیار نہیں اور یہ عملہ شتر بے مہار کی طرح من مانے نرخ وصول کر رھا ہے پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر کے صدر یاسر منصور اور سٹی سینئر نائب صدر راجہ عاصم ریاض نے عوامی شکایات پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور پارکنگ پرچی کے نام پر جاری لوٹ مار کو رنگ ہاتھوں پکڑ لیا اور وہاں سے پارکنگ فیس کے نام پر بیس اور تیس روپے کی پرچیاں پکڑ لیں ٹھیکیدار مرزا نوید نے لاعلمی کا اظہار کیا ادہر مقامی شہریوں نے پارکنگ فیس کا ٹھیکہ فوری منسوخ کرنے اور ٹھیکدار کو بلیک لسٹ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 26, February 2023)—A park attendant at the THQ Hospital in Kallar Syedan has been caught red-handed looting people in the name of parking fees. They were collecting thirty rupees per day from those who parked their cars on the hospital premises when they should be charging twenty in the morning and ten in the evening. The officials responsible for overseeing the parking lot have created chaos and are not willing to listen to any complaints. This unlawful act is causing people to pay exorbitant fees. In response to public complaints, the President of the Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Tehsil Kallar Syedan, Yaser Mansoor, and City Senior Vice President Raja Asim Riaz visited the hospital and caught the perpetrators red-handed. They confiscated the parking tickets and exposed the corruption. The parking lot supervisor, Murtaza Naveed, expressed his ignorance about the matter. The local citizens are demanding the immediate cancellation of the parking fee agreement and the blacklisting of the corrupt officials responsible for the scam.

ریسکیو 1122 کلرسیداں اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز,

“Collaborative effort between Rescue 1122 and Forest Department launches regular tree plantation drive in Kallar Syedan”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،فروری,2023)— ریسکیو 1122 کلرسیداں اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز,تحصیل انچارج حارث فاروق نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر کیا اس موقع پر ریسکیو 1122 کلرسیداں اور محکمہ جنگلات کے جوانوں اور افسران نے مل کر شجر کاری کی حارث فاروق کا کہنا تھا کسی بھی ملک میں صحت افزاء ماحول کیلئے 25 فیصد جنگلات کا ہونا اشد ضروری ہے جبکہ ہمارے پیارے وطن میں جنگلات کا بے دردی سے کٹاؤ اور نئے درخت نہ لگانے کی وجہ سے قدرتی توازن اور ماحول شدید حد تک بگڑ چکا ہے ساری دنیا گلوبل وارمننگ کا شکار ہے جسکی وجہ سیسیلاب آتے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ہنگامی بنیادوں پر شجر کاری کی جائے اور معاشرے کا ہر فرد اپنی اپنی ذمہ داری کو بخوبی نبھائے اور بڑھ چڑھ کر شجرکاری کریں۔

نامعلوم چور دو بھائیوں کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے

“Unknown thieves flee with gold jewelry and cash worth millions from two brothers’ houses”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،فروری,2023)— نامعلوم چور دو بھائیوں کے گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی سمیٹ کر فرار ہو گئے۔ارشد علی سکنہ مدنی محلہ کلر سیداں نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں اور میرا بڑا بھائی شیخ محمد نوید کرایے کے مکان میں رہتے ہیں۔ گزشتہ روز قریب 2 بجے دن میرا بڑا بھائی اپنی فیملی کو لے کر میرپور آزاد کشمیر چلا گیا جبکہ میں بھی اپنی فیملی کے ہمراہ پاس ہی محلہ میں گیا ہوا تھا اور جب شام کو واپس لوٹا تو دیکھا کہ بھائی کے کمرے کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے چیک کرنے پر پتہ چلا کہ میرے گھر سے سات تولے طلائی زیورات جبکہ میرے بھائی کے گھر سے بھی طلائی زیور اور نقدی غائب تھی نامعلوم ملزمان میرے بھائی کے گھر میں موجود لائسنسی بندوق بھی ہمراہ لے گئے۔

کلرسیداں دو ایام میں دو دوشیزہ گھروں سے غائب

“Two young women missing from their homes in Kallar Syedan for two days”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،فروری,2023)— کلرسیداں دو ایام میں دو دوشیزہ گھروں سے غائب جو گئی گزشتہ روز پندرہ سالہ دوشیزہ گھر سے غائب ہو گئی تھی تو اگلے ہی اشتیاق سکنہ شاہ باغ نے بتایا کہ میری 13 سالہ بیٹی (ن) جو پہلے بھی ہفتہ گھر سے غائب رہی اور نزدیک ہی رضوان نامی شخص کے گھر چلی گئی تھی کو پولیس نے بازیاب کر کے میرے حوالے کر دیا تھا اور اب دوبارہ گھر سے چلی گئی ہے اور وہ اب ہمارے ساتھ نہیں رہنا چاہتی، اسے بازیاب کروایا جائے۔

 

پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس لوٹ

“Professor Dr. Aziz Ahmed Hashmi returns home after performing Umrah”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،فروری,2023)—قومی ترانہ فاؤنڈیشن کے سربراہ ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر عزیز احمد ہاشمی عمرے کی سعادت حاصل کر کے وطن واپس لوٹ آئے ان کے عزیزوں اور شاگردوں کی جانب سے انہیں ملاقات کرکے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

روات کلر روڈ کے عین درمیان میں گیس لیکج کی وجہ سے نیا پائپ ڈالا پھر بھی لیکج بند نہ ہوسکی

“New pipeline installed due to gas leakage in the middle of Rawat-Kallar Road, yet leak remains unresolved”

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،فروری,2023)—محکمہ سوئی ناردرن گیس کی کلرسیداں میں اندھیر نگری،روات کلر روڈ کے عین درمیان میں گیس لیکج کی وجہ سے نیا پائپ ڈالا پھر بھی لیکج بند نہ ہوسکی تو ٹھیکیدار کے عملے کے مقامی لوگوں کے منع کرنے کے باوجود لیکج والی جگہوں پر کنکریٹ ڈال دی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ کی برسوں سے شاہ باغ کے مقام پر روات کلر روڈ کے عین بیچ میں زیرزمین پائپ سے گیس مسلسل لیک ہوتی رہی محکمہ نے اسے خطرناک قرار دیتے ہوئے گزشتہ برس سڑک میں کھدائی کرکے نئی لائن ڈال دی جس کے بعد سڑک پر گڑھوں کی وجہ سے درجنوں ٹریفک حادثات ہوئے عوام کے شدید احتجاج پر محکمہ نے اکھیڑی گئی سڑک کی مرمت شروع کی تو انکشاف ہوا کہ نئی لائن سے بھی سوئی گیس مسلسل لیک ہو رہی ہے مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے مگر ٹھیکیدار کے عملے نے زبردستی لیکج والی جگہوں پر کنکریٹ ڈال دی اس کے باوجود گیس بھاری مقدار میں لیک ہو رہی ہے شہریوں نے شاہد خاقان عباسی سے سوئی گیس ناردرن کی لوٹ مار اور غیر زمہ دارانہ رویئے کا فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی کے 47 رہنماؤں اور کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور سرگودھا اور حافظ آباد کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا

47 leaders and workers of PTI arrested in jail filling movement shifted from Adiala Jail to Shahpur and Hafizabad Jails

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,26،فروری,2023)—جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی کے 47 رہنماؤں اور کارکنوں کو اڈیالہ جیل سے شاہ پور سرگودھا اور حافظ آباد کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا صداقت علی عباسی,سابق ارکان پنجاب اسمبلی ساجد محمود،اعجاز خان، میجر لتاسب ستی،فیاض الحسن چوہان اور اسلام آباد کے کارکن سید ذوالفقار عباس کو ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور سرگودھا جبکہ 41 قیدیوں کو ڈسٹرکٹ جیل حافظ آباد منتقل کردیا گیا جن میں مری سے راجہ خرم زمان،وقاص احمد،کوٹلی ستیاں سے راجہ عاصم اقبال،قاسم ستی،کہوٹہ سے راجہ عمر،گوجرخان سے محمد اعجاز،سید غالب حسین،یاسر مح محمود ہرنال،دولتالہ سے محمد بنارس شامل ہیں اتفاق سے گرفتار ہونے والے سینتالیس میں سے کسی ایک کا بھی تعلق کلرسیداں سے نہیں ہے یہاں سے ایک سو بیس کارکنوں نے گرفتاری کے لیئے اپنے نام پیش کیئے تھے۔

جیل بھرو تحریک میں گرفتار رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور دیگر اسیران سے اظہار یک جہتی کے لیئے قدیر عباسی اور عاقب علی نے شاہ پور جیل ضلع سرگودھا کا دورہ کیا اس موقع پر پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور کارکنان بھی موجود تھے
Show More

Related Articles

Back to top button