کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے انتخابات میں پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے۔حلقہ این اے 57 کے دس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لیئے ہیں جن میں پیپلز پارٹی کے تینوں امیدوار صداقت عباسی کے سیاسی حریف غلام مرتضی ستی بھی شامل ہیں مسلم لیگ ن کے بلال یامین ستی اور راجہ ندیم نے الیکشن کے لیئے لنگوٹ کس لیئے ن لیگ کے حافظ عثمان عباسی،کرنل انوار،محمد یوسف،محمد قذافی،اصغر حسین نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے اور ریٹرننگ آفیسر ریٹائرڈ کیپٹن اعجاز قاسم نے حتمی آٹھ امیدواروں کی فہرست جاری کردی جن میں مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم اور بلال یامین ستی،پی ٹی آئی کے صداقت علی عباسی،ٹی ایل پی کے جاوید اختر عباسی کے علاؤہ راجہ طارق محمود جنجوعہ،عثمان نصیر،سردارمحسن،اختر عباسی اور ایاز عباسی بھی الیکشن لڑنے والوں میں شامل ہیں۔آج بروز بدھ امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیئے جائیں گے ادہر مسلم لیگ ن کے راجہ ندیم کے مطابق وہ پہلے ہی کمیٹی پر اپنے تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں اگر الیکشن ہوئے تو وہ الیکشن ضرور لڑیں گے جبکہ بلال یامین ستی نے کہا ہے کہ وہ شاہد عباسی کی قائم کردہ کمیٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں ادہر حلقہ این اے 59 سے مسلم لیگ ن کے انجینئر قمراسلام راجہ اور پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر محمود نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے ہیں تاہم چوہدری نثار علی خان،علام سرور خان،کرنل اجمل صابر سمیت کئی دیگر امیدوار بدستور موجود ہیں
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 23, February 2023)- In the National Assembly elections, PDM and PPP candidates have withdrawn their nomination papers. Ten candidates of constituency NA-57 have withdrawn their nomination papers. Among them are the three candidates of the People’s Party and Sadaqat Abbasi’s political rivals, Ghulam Murtaza Satti.PML-N’s Hafiz Usman Abbasi, Col. Gaddafi, and Asghar Hussain also withdrew their nomination papers and Returning Officer Retired Captain Ijaz Qasim released the list of final eight candidates including Raja Nadeem and Bilal Yameen Satti of PML-N, Sadaqat Ali Abbasi of PTI. Besides Raja Tariq Mehmood Janjua, Usman Naseer, Sardar Mohsen, Akhtar Abbasi and Ayaz Abbasi of K Javed Akhtar Abbasi are also among the candidates who are contesting the elections. Today, on Wednesday, the candidates will be allotted election symbols. have already expressed their reservations on the committee, if the elections are held, they will definitely contest the elections while Bilal Yamin Satti has said that he is bound by the decisions of the committee established by Shahid Abbasi. Engineer Qamar Islam Raja of PML-N and Chaudhry Zaheer Mehmood of PPP have also withdrawn their nomination papers from Constituency NA-59. Many other candidates including Ch Nisar Ali Khan, Ghulam Sarwar Khan, and Colonel Ajmal Sabir are still there.
الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کی ڈونر کانفرنس میں 16 کروڑ 38 لاکھ 41ہزار 3سو کے عطیات کا اعلان
Al-Khidmat Foundation announces donations of 16 crore 38 lakh 41 thousand 3 hundred in the donor conference of Rawalpindi district
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،فروری,2023)—الخدمت فاؤنڈیشن ضلع راولپنڈی کی ڈونر کانفرنس میں 16 کروڑ 38 لاکھ 41ہزار 3سو کے عطیات کا اعلان،کلرسیداں کے معززین نے بیس لاکھ کے عطیات کا اعلان کیا گیا۔تقریب سے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان،صدر شمالی پنجاب رضوان احمد اور ملک کے معروف صحافی منیب فاروق نے بھی خطاب کیا۔کلر سیداں سے تعلق رکھنے والے مسلم کیمونٹی ہانگ جانب کے چیئرمین چوہدری قمرالزمان منہاس کی جانب سے دس لاکھ کا چیک پیش کیا گیا انجمن تاجراں کلرسیداں کے سرپرست حاجی ریاست حسین نے دو لاکھ پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجاز بٹ نے دو لاکھ کے علاؤہ پانچ وہیل چیئرز اور پانچ سلائی مشینیں عطیہ کیں کلرسیداں کے ہی چوہدری ابرارحسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدرج نعیم اسلم،راجہ اورنگزیب نے ایک ایک لاکھ پوٹھوہار گڈز فارورڈنگ کے چیئرمین چوہدری فیاض اختر اور ملک عرفان کی جانب سے پچاس پچاس ہزار روپے کے عطیات دیئے گئے کلرسیداں سے مجموعی طور پر بیس لاکھ کے عطیات دیئے گئے تقریب میں موجود ایک شخص نے اپنے نام کا اعلان نہ کرتے ہوئے چار کروڑ روپے کے عطیہ کا بھی اعلان کیا اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کلرسیداں کے صدر محمد توقیراعوان،اکرام الحق قریشی،راجہ محمد جواد،سید عارف حسین شیرازی،ملک محمد اعظم،شیخ حسن سرائیکی،سید غیور حسین شاہ،پرویز اقبال وکی اور دیگر بھی موجود تھے۔
صداقت علی عباسی کاچوہدری شفقت محمود کے ڈیرے پر ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب
Sadaqat Ali Abbasi addressed a consultative meeting at the camp of Chaudhry Shafqat Mahmood
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،فروری,2023)—پی ٹی آئی کے رہنما صداقت علی عباسی نے کہا ہے وہ کلرسیداں کالج کے طالبعلم رہے یہاں ان کی دوستیاں ہیں یہاں کے لوگ نظریاتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں شہر میں سابق چیئرمین یوسی چوہدری شفقت محمود کے ڈیرے پر ایک مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج عمران خان اکیلا کھڑا ہے اور دوسری طرف پی ڈی ایم کی 13چور جماعتیں عمران خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکی عوام کی طاقت آج بھی عمران خان کے ساتھ ہے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان ڈرنے اور جھکنے والے نہیں اور قائد عمران خان کے اعلان جیل بھرو تحریک میں کارکن صف اول میں شامل ہوں گے۔تقریب میں آرڈی اے کے سابق چیئرمین راجہ طارق محمود مرتضی،ضلعی سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پی ٹی آئی تحصیل کلر کے صدر یاسر منصور،سٹی صدر سید سیماب حیدر شاہ،توتھ صدر عاقب علی،ہارون جنجوعہ اور دیگر نے بھی شرکت کی۔
مہنگائی کے باعث عوام میں حکمرانوں کے خلاف دن بدن نفرت بڑھتی جا رہی ہے ،راجہ ساجد جاوید
Raja Sajid Javed said that due to inflation, people’s hatred against the rulers is increasing day by day
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،فروری,2023)— پی ٹی آئی ضلع راولپنڈی کے سینئر نائب صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ کرپٹ اور امپورٹڈ حکومت کے خلاف صف آرا ہونے کی ضرورت ہے،منی بجٹ اور مہنگائی کی نئی لہر نے عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے۔موجودہ حکومت کے آنے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان سے پیدا ہونے والی مہنگائی کی تشویشناک صورتحال نے غریب،محنت کش اور سفید پوش طبقہ کے مسائل میں اضافہ کیا ہے،اس صورتحال میں انتظامیہ کی چشم پوشی غریبوں کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں نے رہی سہی کسر بھی پوری کر دی ہے۔انہوں نیایک بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آ کر اپنی کرپشن کے کیسز تو ختم کروا لئے لیکن ملک میں ریکارڈ مہنگائی کر کے اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔مہنگائی کے باعث عوام میں حکمرانوں کے خلاف دن بدن نفرت بڑھتی جا رہی ہے اور حکمران عوام میں غیر مقبول ہو رہے ہیں۔
ینگ کنسلٹنس ایسوسی ایشن کلر سیداں کے سالانہ انتخابات
Annual Elections of Young Consultancy Association Kallar Syedan held
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،فروری,2023)—ینگ کنسلٹنس ایسوسی ایشن کلر سیداں کے سالانہ انتخابات میں ڈاکٹر عمیر اسلم رانا صدر جبکہ ڈاکٹر عائشہ انتخاب جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئی ہیں ڈاکٹر آصف جاوید کو چیئرمین ڈاکٹر سلیم شہزادگوندل کو سینئر نائب صدر،ڈاکٹر زمل شہان کو لیڈی نائب صدر، ڈاکٹر آصف مجتبی کو نائب صدر،ڈاکٹر سعدیہ کیانی کو فنانس سیکرٹری،ڈاکٹر محمد طاہر کو جوائنٹ سیکرٹری جبکہ ڈاکٹر مظفر شعیب کو ایگزیکٹو باڈی کا ممبر نامزد کر دیا گیا ہے۔
تعزیت
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,23،فروری,2023)—پریس کلب کلرسیداں نے ایک تعزیتی اجلاس میں جنرل سیکرٹری پریس کلب کلرسیداں مرزا عتیق الرحمان سے ان کے کزن کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیئے فاتحہ خوانی کی ہے۔