کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،23,فروری،2023) — حلقہ این اے57ضمنی الیکشن کے لیئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے بلال یامین ستی پر ہاتھ رکھ لیا۔ تحریک انصاف کے صداقت عباسی اور شاہد خاقان عباسی کے حمائت یافتہ بلال یامین ستی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ مری کے چار مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے حافظ عثمان عباسی سمیت سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی قائم کردہ کمیٹی کا حکم مانتے ہوئے کاغذات نامزدگی واپس لے لیئے جبکہ راجہ ندیم آف کلر سیداں نے شاہدخاقان عباسی کی کمیٹی کا حکم ماننے سے انکار کر دیا۔ اور کاغذات نامزدگی واپس نہیں لیئے۔ حلقہ این اے 57میں پیپلز پارٹی کے تینوں امیدواروں شوکت عباسی، آصف شفیق ستی اور جبار ستی نے اپنے اپنے کا غذات واپس لے لیئے جبکہ تحریک انصاف کے غلام مرتضیٰ ستی نے بھی ہتھیار پھینک دیئے اور پارٹی بائی لاز کا خیال رکھتے ہوئے غلام مرتضیٰ ستی نے اپنے کاغذات واپس لے لیئے۔ حلقہ این اے 57میں موجودہ ضمنی الیکشن میں اصل مقابلہ اور سیاسی ٹاکرا بلال یامین ستی اور تحریک انصاف صداقت عباسی کے مابین متوقع ہے جبکہ دیگر امیدواروں میں راجہ طارق عظیم، راجہ محمد ندیم،محمد ایا ز عباسی، جاوید اختر عباسی، سردارمحسن اختر عباسی اور عثمان نصیر عباسی سمیت آٹھ امیدوار میدان میں ہیں۔ بلال یامین ستی کی ہمشیرہ اور بھانجی پنجاب اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں۔ جبکہ بلال یامین ستی کے والد کرنل (ر) محمد یامین ستی مرحوم اپنے دور میں صوبائی وزیر برائے ہاؤسنگ و تعمیرات، ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین ضلع کونسل راولپنڈی جیسے اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ جبکہ مرحوم خاقان عباسی اور کرنل یامین مرحوم نے 1985میں اس حلقہ میں روزگار اور تعمیرو ترقی کی نا قابل فراموش خدمات سرانجام دیں۔ جن کے نام آج بھی حلقہ میں لوگ عزت واحترام سے یاد رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے امیدوار قومی اسمبلی صداقت عباسی نے سابقہ 2018کے الیکشن میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 12000کی برتری سے شکست د یکر ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ عدالتی فیصلے کے بعد الیکشن ہونگے یا نہیں مگر امیدواروں نے لنگوٹ کس لیئے ہیں۔ اصل مقابلا تحریک انصاف کے صداقت عباسی اور بلال یامین ستی کے مابین متوقع ہے۔
Kahuta (Pothwar.com, Imran Zamir, 19, February 2023) — Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi has put his hands on Bilal Yameen Satti for NA-57 by-election. A thorny contest is expected between Sadaqat Abbasi of Tehreek-e-Insaf and Bilal Yameen Satti supported by Shahid Khaqan Abbasi. Four Muslim League (N) candidates from Murree, including Hafiz Usman Abbasi, withdrew their nomination papers following the order of the committee set up by former prime minister Shahid Khaqan Abbasi, while Raja Nadeem of Kallar Syedan refused to accept the order of Shahid Khaqan Abbasi’s committee and the nomination papers were not withdrawn. In Constituency NA-57, the three candidates of People’s Party, Shaukat Abbasi, Asif Shafiq Satti and Jabar Satti, withdrew their nominations while Tehreek-e-Insaf’s Ghulam Murtaza Satti also threw down their arms and taking care of the party bylaws. In the current by-election in Constituency NA-57, a real contest and political fight is expected between Bilal Yameen Satti and Tehreek-e-Insaf Sadaqat Abbasi, while the other candidates are Raja Tariq Azim, Raja Mohammad Nadeem, Mohammad Ayaz Abbasi, Javed Akhtar Abbasi, Sardar Mohsen Akhtar Abbasi and Eight candidates including Usman Naseer Abbasi are in the fray. Bilal Yameen Sati’s sister and niece has been a member of the Punjab Assembly. While Bilal Yameen Satti’s father Colonel (Rtd) Muhammad Yameen Satti late held high positions like Provincial Minister for Housing and Construction, Member Provincial Assembly and Chairman of District Council Rawalpindi. While the late Khaqan Abbasi and the late Colonel Yameen in 1985 rendered unforgettable services for employment and construction development in this constituency. Whose names are still remembered by people in the circle with respect. On the other hand, Tehreek-e-Insaf’s National Assembly candidate Sadaqat Abbasi was elected as the first member of the National Assembly after defeating former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi by a margin of 12,000 in the previous 2018 election.
الخدمت فاؤنڈیشن کہوٹہ کی جانب سے معذور افراد میں درجنوں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں
Dozens of wheelchairs were distributed among disabled people by Al Khidmat Foundation Kahuta
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23فروری2023) الخدمت فاؤنڈیشن کہوٹہ کی جانب سے معذور افراد میں درجنوں ویل چیئرز تقسیم کی گئیں اس حوالے سے دفتر جماعت اسلامی کہوٹہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر حلقہ پی پی سیون ابرار حسین عباسی نے کہا کہ15سال سے الخدمت فاؤنڈیشن،جماعت اسلامی دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے سیلاب ہو، زلزلہ ہو، یا کرونا وبا الخدمت فاؤنڈیشن رضا کاروں نے اہم کردار ادا کیا کروڑوں روپے کی لاگت سے یوسی اور وارڈ سطح پر غریب نادار بیوہ یتیموں کو راشن کی فراہمی قدرتی آفاتا میں ان لوگوں کی مدد کی جارہی ہے سیاست سے بالاتر ہو کر صرف دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے سے یہ کام ہو رہا ہے آغوش سنٹر جہاں یتیم بچوں کو معاری تعلیم دی جا رہی ہے کروڑوں کلی لاگت سے دوبیرن کے مقام پر جدید سہولیات سے آراستہ ہسپتال کی تعمیر سے صحت کے شعبہ میں انقلاب آئے گا الخدمت فاؤنڈیشن نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر کام کر رہی ہے ترکی شام میں زلزلے کے حوالے سے48گھنٹوں میں رضا کار وہاں پہنچے ترک حکومت اور صدر مملکت نے انکی خدمات کو سراہا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یاسر رضوان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی سن کر محسوس ہوا کہ اگر مخلص ہو کر کام کیا جائے تو نوجوانوں کو روزگار اور معاشرے مں غربت کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا ہو سکتا ہے الخدمت فاؤنڈیشن کے کارناموں کو سراہتا ہوں ہسپتال کی تعمیر یا دیگر تمام رفاعی کاموں میں انتظامیہ مکمل تعاون کرے گی انھوں نے کہا کہ میں کہوٹہ میں اس سے قبل بھی تعینات رہا یہاں کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں انشااللہ عوام کی بلا تفریق خدمت میرا مشن ہو گا بہت جلد کہوٹہ کلب کو مزید اپ گریڈ کریں گے اور کوشش کریں گے کہ دیرگ جگہوں پر بھی چھوٹے چھوٹے پارک بنائیں انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی کاوشوں اور اقدامات کی تعریف کی اس موقع پر سابق چیئرمین ایم سی راجہ ظہور اکبر،سابق کونسلر قاضی عبدالقیوم،راجہ رفاقت جنجوعہ،جبکہ جماعت اسلامی کے راہنما امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی سیون راجہ تنویر احمد، راجہ غلام حیدر ایڈووکیٹ،ملک عبدالراؤف، راجہ کامران، ملک عبدالقیوم، ملک شوکت مان، سردار عبدالباسط و دیگر کثیر تعداد میں لووگ موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ نے اپنے دست مبارک سے معذور افراد میں ویل چیئرز تقسیم کی۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ڈیلی ویجز ملازمین کو سات ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ
Daily Wages employees protested in THQ Hospital Kahota for not getting salary for seven months
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23فروری2023) ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ میں ڈیلی ویجز ملازمین کو سات ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرہ،ہمارے گھروں میں غربت نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اگر ہمیں فی الفور تنخواہ نہ دی گئی تو ہم بھوک ہڑ تال کریں گے،تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں ڈیلی ویجز ملازمین نے سات ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر شدید احتجاجی مظاہر ہ کیا اس موقع پر مردو خواتین نے کہا کہ عرصہ سات ماہ سے ہم ڈیلی ویجز ملازمین دن رات ڈیوٹی دیتے ہیں مگر ہمیں تنخواہ نہیں ملی ہمارے بچے بھوک افلاس کا شکار ہیں اس مہنگائی کے دور میں جہاں لاکھ روپے تنخواہ لینے والے بھی خرچہ پورا نہیں کر سکتے وہاں کمپنی ہمیں صرف پندرہ ہزار تنخواہ دیتی ہے وہ بھی سات ماہ سے نہیں ملی فیض برادرز کمپنی ہم غربوں کے حقوق کا ڈاکہ ڈالتی ہے منتخب نمائندوں انتظامیہ سب سے کہ چکے ہیں کوئی سنوائی نہ ہوئی انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس پاکستان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کہ اکہ اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیے گے اور تنخواہئیں نہ دی گئیں تو ہم بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہونگے ہسپتال کے دیگر ملازمین نے بھی ڈیلی ویجز ملازمین سے مکمل یکجتہی کا اظہار کیا اور ان غریبوں کو فوری تنخواہ دینے کا مطالبہ کیا۔
صداقت علی عباسی کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں پر وقار تقریب
Sadaqat Ali Abbasi’s election campaign held in Panjar
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23فروری2023) کہوٹہ یونین کونسل پنجاڑ کے صدر اعجاز احمد عباسی کی دعوت پر انور عباسی کی رہائشگاہ پر سابق ایم این اے صداقت علی عباسی کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں پر وقار تقریب کاانعقاد ہوا، جس میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مرتضیٰ امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، راجہ وحید صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ، راجہ الطاف صدر پی ٹی آئی کہوٹہ سٹی،سردار مظہر اقبال،اعجاز احمد عباسی صدر یونین کونسل پنجاڑ، مشتاق ستی صدر یونین کونسل پنجاڑ، ماسٹر عبدالحق ستی،سینئر وائس پریزیڈنٹ یونین کونسل پنجاڑ، قیصر عباسی وائس پریزیڈنٹ یونین کونسل پنجاڑ، کیپٹن صدیق، کیپٹن مسعود عباسی، صوبیدار میجر فولاد، چیف آرگنائزر پی ٹی آئی موضع سوڑ، استاد عارف عباسی، صدر پی ٹی آئی موضع سوڑ،منیر نیازی،اشراق ستی، عبدالرزاق عباسی، منشی ظہیر عباسی، منجن سے حفیظ عباسی،شیرافسر عباسی، علی انور عباسی، سابق کسان کونسلر قدیر عباسی، رزیق عباسی سمیت معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امپورٹڈ حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا مہنگائی نے عوام کی کمر ٹور دی اس وقت عمران ہی وہ واحد لیڈر ہے جو ملک کو اس دلدل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتا ہے ہم ووٹ کی طاقت سے عمران خان کو دوباہ وزیراعظم بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ جیل بھرو تحریک میں ہم صف اول میں شامل ہونگے،اس موقع پر موضع سوڑ کے نمبردار غلام مصطفی نے ن لیگ چھوڑ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی قبل اس کے مہمانوں کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا گیاتقریب کے اختتام پر اہلیان سوڑ نے چٹی پندی تا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سوڑ کی روڈ کی تعمیر پر شکریہ ادا کیا۔
کہوٹہ پنڈی اورتمام لوکل روٹوں پر ٹرانسپوٹر زحضرات نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا،
Transporters on Kahota Pindi and all local routes have automatically hiked fares
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،23فروری2023) کہوٹہ پنڈی اورتمام لوکل روٹوں پر ٹرانسپوٹر زحضرات نے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کر دیا،کرایوں میں اضافے سے مسافرعاجز آگئے آئے روز لڑائی جھگڑے معمول بن گیا جبکہ مسافروں میں اکثریت غریب لوگوں کی ہوتی ہے جو مقررہ نرخ سے زیادہ کرایہ دینے کی استطاعت نہیں رکھتے اور جب یہ مسافر زیادہ کرایہ دینے سے انکار کرتے ہیں تو پھر گاڑی والے انہیں گاڑی میں بٹھانے سے انکارکردیتے ہیں،تفصیل کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور کمی پھر اضافے کی صورت میں کہوٹہ پنڈی اورکہوٹہ سے تمام لوکل روٹوں پر ٹرانسپوٹر زحضرات نے کرایوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے کہوٹہ کے عوامی،سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری آر ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ زیادہ کرایہ وصول کرنے والے گاڑی ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کریں اور ان کو کرایہ نامہ دیا جائے تاکہ غریب مسافروں کا کچھ نہ کچھ ریلیف مل سکے۔