کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،فروری,2023)—بنائل ٹریفک حادثے کا زخمی 26سالہ نوجوان محمد سفیر ہسپتال میں دم توڑ گیا حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد دو ہو گئی چند ایام قبل دوبیرن سے بنائل جانے والی رینج روور مسافر گاڑی بریک فیل ہونے سے کھائی میں جا گری تھی جس سے 80 سالہ چوہدری برکت حسین جاں بحق اور چھ مسافر زخمی ہوئے تھے جن میں سے زخمی محمد سفیر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا یاد رہے کہ حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔
Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 21, February 2023) – 26-year-old Muhammad Safeer, who was injured in a traffic accident in Banhal, died in the hospital. The Range Rover passenger car fell into a ditch due to brake failure, killing 80-year-old Chaudhry Barkat Hussain and injuring six passengers, of whom Muhammad Safir succumbed to his injuries at the hospital. The car was completely destroyed.
ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کاروائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان
Declaration of full support for the actions of the administration against illegal encroachments
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،فروری,2023)—کلرسیداں کے تاجر رہنماؤں محمد اعجاز بٹ،چوہدری ابرار حسین،سیٹھ عبدالروف بٹ،ذین العابدین عباس،محمد آزاد نے ناجائز تجاوزات کے خلاف انتظامیہ کی کاروائیوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کلر سیداں میں تجاوزات مافیا کے خلاف انتظامیہ اور بلدیہ کی کاروائیاں لائق تحسین ہیں انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف ایکشن کو عوامی مفاد کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں بازاروں اور چوراہوں کو بند کرنے والے لوگ کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اور جو لوگ ایسے قانون شکنوں کی پشت پناہی کرتے ہیں وہ عوام کے دشمن ہیں اور ان کو بھی بینقاب کرنا ضروری ہے راجر رہنماؤں نے ایک بیان میں کہا کہ کلر سیداں اور گردونواح کے شہری اور تاجر تجاوزات مافیاز کے خلاف ایکشن پر انتظامیہ کے مکمل ساتھ ہیں۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے میڈیکل افسران اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے ہیلتھ انفارمیشن سروس ڈیلیوری یونٹ(ایچ آئی ایس ڈی یو) کے سنٹرل ڈیوٹی روسٹر سسٹم کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی
The medical officers and specialist doctors of THQ Hospital Kallar Syedan took out a protest rally against the decision of the Health Information Service Delivery Unit (HISDU) rejecting the central duty roster system
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،فروری,2023)—ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کے میڈیکل افسران اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں نے ہیلتھ انفارمیشن سروس ڈیلیوری یونٹ(ایچ آئی ایس ڈی یو) کے سنٹرل ڈیوٹی روسٹر سسٹم کو مسترد کرتے ہوئے فیصلے کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی اور کہا کہ ٹی ایچ کیوز اور ڈی ایچ کیوز میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کا ڈیوٹی روسٹر سسٹم اب لاہور سے تیار ہو گا جسے بائیو میٹرک سسٹم کیساتھ منسلک کر دیا جائے گااور اس سے نقصان یہ ہو گا کہ کوئی میڈیکل آفیسر ایم ایس یا پھر باہمی رضامندی کے طور پر اپنی ڈیوٹی تبدیل نہیں کر سکے گا۔اگر کسی ڈاکٹر نے چھٹی لینی ہو گی تو بھی اسے لاہور جا کر چھٹی کی درخواست جمع کروانا ہو گی اور اس کیلئے نہ صرف ڈاکٹروں بلکہ مریضوں کے مسائل میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ جو ڈاکٹر ز راولپنڈی سے یہاں آتے ہیں انہیں سنٹرل ڈیوٹی روسٹر سسٹم کے مطابق اس پر عملدرآمد کرنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔
وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت کلرسیداں میں بھی امتحانی مرکز قائم عملہ تعنیات
An examination center has also been set up in Kallar Syedan under the Federation of Al-Madaris Al-Arabiya Pakistan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،فروری,2023)—وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے تحت کلرسیداں میں بھی امتحانی مرکز قائم عملہ تعنیات،تحصیل کلرسیداں کے امیدواروں کے لیئے جامعہ علوم اسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ میں امتحانی مرکز قائم کیا گیا ہے جس کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی ہیں انہوں نے یہاں بتایا کہ ملک بھر میں تقریبا سوا پانچ لاکھ شرکائے امتحان کیلئے دو ہزار آٹھ سو اڑتالیس مراکز امتحان قائم کئے گئے ہیں۔امتحانی امور کی انجام دہی کیلئے اٹھارہ ہزار نگران عملہ تعنیات کیا گیا ییمیڈیا ک نے کہا کہ اس سال پچاس ہزار کے ریکارڈ اضافہ کے ساتھ سوا پانچ لاکھ طلباء و طالبات شریک امتحان ہیں،ساڑھے گیارہ ہزار سے زائد طلباء اور بائیس ہزار کے لگ بھگ طالبات آخری درجہ کے امتحان میں شریک ہیں۔اس کثیر تعداد میں ہونے والا یہ اضافہ دراصل ہمارے مدارس دینیہ کی یکساں دینی و عصری نصاب تعلیم ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبوں کے ساتھ مدارس دینیہ کی وہ اعلی اخلاقی تربیت بھی ہے جس کی وجہ سے ہمارے امتحانات میں نقل وغیرہ کا رجحان نہیں ہے۔
ڈھوک گوہڑہ درکالی معموری کی مقامی آبادی نے صفائی کے ناقص انتظام پر شدید تشویش کا اظہار
The local population of Dhok Gohra, Darkali Mahmuri expressed serious concern over the poor management of sanitation
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،فروری,2023)—ڈھوک گوہڑہ درکالی معموری کی مقامی آبادی نے صفائی کے ناقص انتظام پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ میونسپل کمیٹی کا حصہ ہوتے ہوئے بھی صفائی کی ابتد صورتحال سے دوچار ہیں نالیاں گندگی سے اٹی پڑی ہیں جگہ جگہ کوڑا بکھرا پڑا ہوتا ہے جس سے آبادی میں تعفین پھیلا رہتا ہے انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر آبادیوں کی طرح ڈھوک گوہڑہ کو بھی کوڑادان کی سہولت مہیا کی جائے۔
چوہدری مسعود اختر کے فرزند ذیشان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے
Wallima of Zeeshan Masood celebrated in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،فروری,2023)—معروف معالج اور گارڈن ویوز اینڈ عوامی ہوٹل مرید چوک کلرسیداں کے مالک چوہدری مسعود اختر کے فرزند ذیشان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں سابق تحصیل ناظم حافظ سہیل اشرف ملک،پیپلز پارٹی تحصیل کلرسیداں کے صدر محمد اعجازبٹ،مسلم لیگ ن کے محمد ظریف راجا،چوہدری شفقت محمود،حافظ محمد احسان،مفتی عمر حیدری،ملک شیر افگن،سید سجاد حیدر،شیخ خورشید احمد،شیخ عامر خورشید،سرمد سہیل،شیخ اسد نثار،چوہدری عبدالماجد،چوہدری آزم،چوہدری فرحت اقبال، چوہدری انیس،چوہدری مدثر،چوہدری عثمان،محمد دانیال،وسیم معاویہ،ملک ندیم،خان امجد خان،مسعود بھٹی،نوید اشرف،آصف حسین،دانش اعجاز بٹ،اکرام الحق قریشی،محمد جاوید اقبال،چوہدری احسان،افتخار احمد اور دیگر نے شرکت کی
محمد ثاقب بھٹی کی دعوت ولیمہ
Wallima celebration of M Saqib Bhatti in Kallar Syedan
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،فروری,2023)—محکمہ زراعت کے اہلکار محمد تاج کے فرزند محمد ثاقب بھٹی کی دعوت ولیمہ میں سابق نائب ناظم راجہ ظفر محمود،سردار محمدآصف،مسعود احمد بھٹی،محمد بشارت،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،سعید احمد بھٹی،چوہدری محمد احسان،رانا ظفران بھٹی،محمد شبیر بھٹی،ڈاکٹر شہباز باجوہ،یاسر مسعود بھٹی،راجہ فرقان،دانش مسعود بھٹی،ماسٹر ارشاد،محمد وسیم،بابو غالب،محمد رضوان،استاد ہارون،راجہ اختر پپا،ناصر منہاس،انجم بھٹی،راجہ فیصل سمیت دیگر نے شرکت کی۔
چوہدری کاشف گجر دعوت ولیمہ
Wallima celebration of Ch Kashif Gujjar
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،فروری,2023)—سابق وائس چیئرمین کنوہا چوہدری شاہد اکبر گجر کے بھانجے چوہدری کاشف گجر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص، محمود شوکت بھٹی کے علاؤہ شیخ ساجد الرحمان،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،راجہ طلال خلیل،تنویر ناز بھٹی،شیخ حسن سرائیکی،صوبیدار غلام ربانی،راجہ عاصم صدیق،حکیم امجد نواز جنجوعہ اور دیگر نے شرکت کی۔
ویگن اڈہ کے مالک حاجی محمد فیاض کی والدہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں، نمازہ جنازہ نواحی گاؤں جوچھ میں ادا کی گئی
Mother of Haji M Fayaz who passed away in Chesham, Uk is brried in her native village Jocha
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,21،فروری,2023)—ویگن اڈہ کے مالک حاجی محمد فیاض کی والدہ برطانیہ میں انتقال کر گئیں، نمازہ جنازہ نواحی گاؤں جوچھ میں ادا کی گئی جس میں امیدوار این اے 57 راجہ ندیم احمد،مسعوداحمدبھٹی،پرویز اختر منہاس،شیخ ذوالفقار،جہانگیر منہاس،زبیر منہاس،حسیب منہاس،سابق چوہدری مشتاق حسین،ناصر منہاس،عثمان وارڑیچ، راجہ شاہد،سردار بشیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔