DailyNewsGujarKhanHeadlinePothwar.com
Gujar Khan tehsil will be made the ideal tehsil of Pothwar region.
تحصیل گوجرخان کو خطہ پوٹھوار کی مثالی تحصیل بنایا جائے گا۔
ادیبوں,شعراء کرام، مصنفین، فنکاروں، طالبعلموں کیلئے جدید پلیٹ فارم تیار
پوٹھوہار یونیورسٹی کے جلد قیام کے جلد قیام کی کوششیں جاری
مختلف کالجوں، سکولوں کی 40 طالبات کے درمیان تقریری مقابلہ، ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔
گوجر خان (پوٹھوار ڈاٹ کام ,تحریر۔ الحاج محمد سعید چشتی نظامی,، 21 فروری 2023) —علم ایک ایسا خزانہ ہے جس پر کوئی ڈاکہ نہیں ڈال سکتا اور نہ ہی استعمال کرنے سے کم ہوتا ہے۔ بلکہ علم ایک ایسا نور ہے جس سے جہالت اور گمراہی کی تاریکیاں چھٹ جاتی ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ ضلع راولپنڈی، تحصیل گوجرخان میں پنجتن پاک ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین چوہدری شبیر انور آف دھمہ، مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی کے چیرمین جناب جلیل کیانی اور ٹیم کلین پاکستان کے چیرمین احتشام فاروق، یہ گوجرخان میں تین ایسی غیر سرکاری تنظیمیں ہیں جو تحصیل میں تعلیم۔ کھیلوں، طبی، معاشرتی اور معاشی سطحوں پر خوبصورت انداز میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ لیکن یہاں پر شوکت محمود قاضی صاحب کا نام نہ لیناخطہ پوٹھوار کی تاریخ کو مسخ کرنے کے برابر ہے۔ جہنوں نے اپنا کاروبار گوجرخان میں شفٹ ہی اس لئے کیا کہ وہ گوجرخان جو پوٹھوہار کا مرکز ہے کو ترقی دینے کے لئے ہر شعبہ زندگی کی راہیں ہموار کرنے کی کوشش کریں گے۔ جونہی شوکت محمود قاضی صاحب گوجرخان پہنچے یہاں انھوں نے آل عمران کی صورت میں ایک ایسا خوبصورت انسان دریافت کیا جو ادیب، شاعر، اینکر اور سوشل ورکر تھا۔ وہ تقریبا تیرہ سے زائد کتابوں کے مصنف تھا۔ وہ پوٹھواری ثقافت سے محبت اور پوٹھوہاری زبان کو اپنی شناخت اور ترقی دینے کا خواہاں تھا۔ اس نے بہت مختصر عرصے میں قاضی صاحب کی زیر سرپرستی تحصیل گوجرخان میں علمی ادبی،معاشرتی حلقوں کو متحرک کیا اور ایک دوسرے کو جوڑنے کی کوشش کی تاکہ ترقی کی رفتار کو تیز تر کیا جا سکے۔ لیکن کرونا کی بے رحم وباء نے آپ پر حملہ کیا آپ کو الشفاء انٹرنیشنل میں اعلی طبی سہولیات فراہم کی گئیں مگر وہ صحت یاب نہ ہو سکے اور جلد ہی وہ دنیا سے کوچ کر گئے۔ اس اچانک جدائی ننے شوکت محمو د قاضی صاحب کی زندگی پر گہرے نقوش چھوڑے۔ اور شوکت محمو قاضی صاحب اکیلے رہ گئے۔ مگر پھر انھیں اللہ سبحان نے ایک اور نہایت مخلص دوست سائیں نعیم احمد سجادہ نشین دربار عالیہ بانٹھ شریف جو حی علی الفلاح فاؤنڈیشن کے چیرمین بھی ہیں سے ملا دیا۔ تنظیم کے ہمراہ گوجرخان میں ہر جمعہ ملاقاتیں ہونے لگیں۔ حی علی الفلاح فاؤنڈیشن کے چیرمین، سایں نعیم احمد، صدر، الحاج محمد سعید چشتی نظامی، جنرل سیکریٹری، پیرسید عرفان الحسنی نے ایک اجلاس میں تجویز رکھی کہ سید آل عمران کی یاد میں گوجرخان میں ایک پوٹھوہار لائبریری قائم کی جائے جو سید آل عمران خان کے نام سے موسوم ہو۔ اس تجویز کی شوکت محمود قاضی، چیرمین حق ٹرست نے منظوری دی اور اس طرح یہ آل عمران کے نام سے پوٹھوہار لائبریری کا قیام جی روڈ پر سوزوکی موٹر کے ساتھ حق ٹرسٹ بلڈنگ میں عمل میں لایا گیا۔ اس کتب خانے کیلئے حی علی الفلاح فاؤنڈیشن کے عہدیداران، سائیں نعیم احمد، الحاج محمد سعید چشتی نظامی، پیر سید عرفان الحسنی نے اپنے گھروں سے ہزاروں کتابیں عطیہ کیں۔ اور پھر سید آل عمران کے گھر سے فاؤنڈیشن کے ممبران نے پوٹھوہاری اور کئی دوسری کتابیں ہزاروں کی تعداد میں لائے جو آج لائبریری کی زینت ہیں دیگر ممبران نے بھی کتابیں عطیہ کیں۔ آج ماشاء اللہ پوٹھوہار لائبریری پوری آب و تاب سے گوجر خان میں حق ٹرسٹ کے تحت چل رہی ہے اور مقامی شاعر، ادیب اس سے استفادہ کر رہے ہیں۔
بچوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو پیدا کرنا اور اس کو فروغ دینا ہر استاد کا فرض اولین ہوتا ہے۔ تعلیمی صلاحیت اللہ سبحان و تعالی کا عطا کردہ ایک بیش بہا تحفہ ہے جو انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اثر انداز ہوتا ہے۔ گوجرخان میں حق ٹرسٹ، پنجتن پاک ویلفیئر سوسائٹی، مصطفوی ویلفیئر سوسائٹی، کلین ٹیم پاکستان سب مل کر سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں تک کے تعلیمی نظام میں جدت لانے کے لئے جدو جہد کر رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے درمیان تقریری مقابلے، کھیلوں کے مقابلے،مضمون نویسی، مطالعاتی دورے اور دیگر صحت مند سرگرمیوں ترتیب دی جاتی ہیں۔ طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے نقد انعامات بھی دیئے جاتے ہیں۔ اسکے علاوہ شاعروں، ادیبوں مصنفوں کی بھی حاصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ نیز غریب عوام کے لئے لنگر اور طبی سہولتیں بھی مہیا کی جاتی ہیں۔ اس سلسلے میں حق ٹرسٹ گوجرخان میں ایک ایسا ادارہ ہے۔ جو ان سب اداروں کو نہ صرف جوڑے ہوئے ہے بلکہ ان کو ایک بہترین پلیٹ فارم بھی مہیا کردیاہے۔ شوکت محمود قاضی نے کہا کہ انشاء اللہ پوٹھوہار یونیورسٹی کا قیام جلد ہی عمل میں لایا جائیگا۔حال ہی میں ایک طبی مرکز بھی قائم کیا گیا ہے۔ جس میں لوگوں کو علاج معالجہ، لیبارٹری ٹیسٹس کی سستی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ اسکے علاوہ ایمبولینس سروس کا اجراء بھی کیا گیا ہے۔ اس ادارے کے قیام کے لئے شوکت محمود قاضی، چوہدری شبیر انور چیر میں پنجتن پاک ویلفیئر، راجہ وقار مستالوی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ جہنوں نے بڑی محنت کے بعد اور بڑی قلیل مدت میں طبی مرکز کا قیام عمل میں لایا ہے۔ جو گوجرخان کے مستحق عوام کے لئے بہت بڑی سہولت ہے۔ جس طرح تحصیل گوجرخان خطہ پوٹھوہار کے لوگ اپنے حقوق کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ اس کی تقلید دوسری تحصیلیں اگر کریں گی تو یہ کچھ عرصہ کے بعدضلع بھر اور پھر صوبائی سطح تک اور ملک بھر میں اسکا ثمر پہنچنا شروع ہو جائے گا۔ عوام کی دلچسپی اور قومی جذبے سے ہی یہ ملک ترقی کر سکتا ہے۔ یہ امر نہات حیران کن ہے۔ کہ چند لوگوں کی کاوش سے پورا خطہ پوٹھوہار متحرک ہو گیا ہے۔
Gujar Khan (Pothwar.com, Al-Hajj Muhammad Saeed Chishti Nizami, 21 February 2023) — Knowledge is a treasure that no one can rob or use. Rather, knowledge is a light that dispels the darkness of ignorance and error. We are proud that Chaudhry Shabbir Anwar of Dhuma, Chairman of Panjatan Pak Welfare Society in Tehsil Gujar Khan, District Rawalpindi, Mr. Jalil Kayani, Chairman of Mustafavi Welfare Society and Ehtsham Farooq, Chairman of Team Clean Pakistan, these are three non-governmental organizations in Gujar Khan Tehsil.