DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: Ghulam Murtaza Satti and Colonel Muhammad Shabbir Awan declared war with the public force against their political rival Sadaqat Ali Abbasi.
غلام مرتضی ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان سیاسی حریف صداقت علی عباسی کے خلاف عوامی قوت کے ساتھ اعلان جنگ

عمران خان کے ساتھ ہوں مگر کسی دونمبر آدمی کی حمایت نہیں کرسکتا،صداقت عباسی نے پٹواریوں سے پیسے لیئے قبضہ مافیاز کی سرپرستی کی پہاڑوں پر قبضے کیئے غلام مرتضی ستی
ضمنی الیکشن میں میری شکست کی وجہ مخالفین نہیں صداقت عباسی ہیں کرنل شبیر اعوان
صداقت عباسی کو ووٹ نہیں دیں گے خورشید ستی و دیگر کا ساگری میں بڑے اجتماع سے خطاب۔
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,20،فروری,2023)—پی ٹی آئی کے رہنماؤں سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی غلام مرتضی ستی اور کرنل محمد شبیر اعوان سیاسی حریف صداقت علی عباسی کے خلاف مورچہ زن،کمیشن خور بھتہ مافیاز نوکریاں فروخت کرنے اور عمران خان کا نام بیچنے والوں کے خلاف عوامی قوت کے ساتھ اعلان جنگ۔تفصیلات کے مطابق روات کلر روڈ پر شاہ باغ کے قریب راجہ مشتاق کیانی اور راجہ مختار کیانی کی میزبانی میں ایک بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔نظامت کے فرائض معروف شاعر یاور نثار نے سرانجام دیئے۔تقریب میں کلر سیداں سے راجہ عبدالحمید،عاصم مختار مغل، راجہ اظہر اقبال،علی اصغر بھٹی،خاکسار مخدوم حسین اور دیگر نے شرکت کی۔این اے 57 کے امیدوار سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے کہا ہے کہ ہم نے عمران خان سے تربیت حاصل کی ہے اچھے برے میں تمیز رکھتے ہیں۔ عمران خان کے ساتھ تھے ہیں اور رہیں گے اور صداقت عباسی کے خلاف کھل کر الیکشن بھی لڑیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ صداقت عباسی نے عمران خان کا نام بیچاپٹواریوں اور مختلف اداروں سے اپنے منشیوں کے ذریعے رقوم وصول کرتے رہے۔نوکریاں فروخت کیں،قبضہ مافیاز کی سرپرستی کی،ٹورازم ہائی وے کو بھی ذاتی مقاصد کے لیئے تقسیم کیا پہاڑوں پر قبضے کرکے مال بنایا گیا مگر پی ٹی آئی کے کارکن انہیں اب عمران خان کے نام پر مزید استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ عمران خان کاہرایک کارکن ان کا محاسبہ کرے گاکیونکہ ہمارے ہاں سیاست میں راجہ شاہد ظفر،چوہدری نثار علی خان،غلام سرور خان اور چوہدری خالد نے بڑی درخشندہ مثالیں قائم کی ہیں۔ ہمارے ہاں سیاسی مخالفین کانام بھی احترام سے لیا جاتا تھا مگر صداقت عباسی نے یہاں بھی نفرت کے بیج بوئے۔عمران خان کے کارکنوں کو دیوار کے ساتھ لگایا سیاست کو کاروبار بنایا گیا ہم کسی صورت دونمبر شخص کو الیکشن میں سپورٹ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان نے پاکستان سے ڈالر اسمگل کرکے اپنی معاشی حالت مستحکم کر لی بنگلہ دیش ہم سے بہت آگے نکل گیا اور ہم آج کنگلہ دیش میں بدل رہے ہیں۔انہوں نے یقین دلایا کہ عوام مجھے کامیاب کریں میں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔سابق رکن صوبائی اسمبلی کرنل محمد شبیر اعوان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں انہیں شکست مخالفین نے نہیں صداقت عباسی نے دلوائی جنہوں نے اپنے خاص نوجوان کارکنوں سے کہا کہ کرنل شبیر کے فرنٹ مین بن کر انہیں شکست سے دوچار کریں۔ ہم عباسی خاندان کے پانچوں پولنگ اسٹیشن پر ہارے ہیں تو اس کی وجہ صرف صداقت عباسی ہیں جن کے لوگوں نے بیلٹ پیپرز پر انگھوٹھے ثبت کرکے میری سولہ سو ووٹوں کو مسترد کروایا۔ ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار کی حمایت کرنے والوں کو پی ٹی آئی کے عہدے دیئے گئے ایسے لوگوں کا کڑا احتساب کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ کلر ساگری کہوٹہ کے کارکن ہمارے ساتھ ہیں۔پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے سابق صدر راجہ خورشید ستی نے کہا کہ صداقت عباسی نے کارکنوں کی بجائے ن لیگ کے لوگوں کی سرپرستی کی یہ دعوے کیا کرتے تھے کہ راجہ صغیر احمد میرے آج بھی ایم پی اے ہیں اور آئندہ بھی یہی ہوں گے مگر یہ راجہ صغیر آج ن لیگ میں ہیں،صداقت عباسی جنہیں فنڈز دیتے رہے وہ سب آج ن لیگ کا حصہ ہیں۔اجتماع سے میجر محمد فیاض،راجہ شبیر،راجہ سعید افضل،تنویر ستی،ظفرانقلابی گجر،مجید ستی اور ارشد مجید نے خطاب کیا اور ضمنی الیکشن میں غلام مرتضی ستی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی صورت صداقت عباسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔




