DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The 29th Annual Milad Mustafa organized by Bhoon Awan

بھون اعوان کے زیر انتظام 29 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2023)
بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوان) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف اور دیگر حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام 29 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)اللہ ہوکے ذکر کے ساتھ درود وسلام کی صداؤں سے علاقہ گونج اٹھاکثیر تعداد میں عاشقان مصطفی ﷺ نے شر کت کی۔تفصیل کے مطابق بھون اعوان یوسی ہوتھلہ میں (بزم معصومیہ بھون اعوان) غلامان دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ موہری شریف ملک حبیب الرحمن معصومی،ملک صوفی امداد معصومی،ملک سجاد معصومی، حاجی لیاقت معصومی،ملک ندیم اشرف معصومی،ملک سہیل معصومی، ملک عاصم حبیب ملک نسیم معصومی ملک زبیر معصومی، طلعت مسعود معصومی، سفیا ن شاہد معصومی، ملک مدثر معصومی ملک ناصر شہزاد معصومی ملک ریحان معصومی ملک عثمان رفیق معصومی ملک عامر حبیب معصومی ملک جنید سجاد معصومی،ملک عاطف عمران معصومی ملک وقاص انتظار معصومی ملک سلیم معصومی ملک قاسم سجاد معصومی،تیزیب معصومی، ملک نبیل اظہر معصومی،صوفی احتشام الحق معصومی،محمد مزمل معصومی، راجہ مدثر معصومی،ملک عابد معصومی،ملک صدام معصومی، ملک جواد معصومی دیگر حلقہ احباب بھون اعوان بزم معصومیہ دیگر حلقہ احباب بھون اعوان کے زیر انتظام 29 واں سالانہ (محفل ذکر خدا و میلاد مصطفیؐ)19واں ختم پاک پیر طریقت الحاج حافظ محمد شریف نقشبندی ؒ،فضیان نظر حضرت خواجہ نواب الدین ؒ،بیادالحاج خواجہ محمد معصوم ؒ کے انعقاد پزید ہوا جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد حنفیہ بر یلویہ بھون میں پہنچا جہاں ملک کے نامور ثناء خوانوں نے نبی پاک کی بارگاہ میں حاضری جبکہ ملک کے نامور عالم محمد طیب مبین معصومی نے خصوصی خطاب کیاجبکہ محفل پاک میں ملک کے نامورآستانوں سے سجادگان بھی تشریف لائے جن میں الحاج خواجہ محبوب الہی معصومی سجادہ نشین دربا ر عالیہ نقشبندیہ،مجددیہ وادی عزیز شریف،چنیوٹ، سید عاشق حسین شاہ ہمدانی معصومی،پیر قاری شاہ محمداحرار،حضرت سید حسنین فاروق شاہ،محمد طیب معصومی،صوفی محمد ذوالفقار علی معصومی،صوفی جاوید اختر اسلمی،صوفی محمد شمس،ڈاکٹر مسلم کمال معصومی،منصور سلیم معصومی سمیت دیگر نے شر کت کی آخر میں تما م عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور شر کاء کو لنگر غوثیہ کھلایا گیا۔

Mator ( Pothwar.com Kabir Ahmad Janjua, 20 February 2023)
The 29th annual ( Milad Mustafa) organized by the Friends of Bhoon Awan, Ghulaman Darbar Alia Naqshbandia Mujadiya Mohari Sharif and other circles in Bhoon Awan UC Hothla (Bazm Masumiya Bhoon Awan) echoed the area with the sounds of Durood and Salam with the remembrance of Allah. A large number of lovers of Mustafa (peace be upon him) participated.

نامعلوم افراد موبائل شاپ سے نقدی، کالنگ کارڈ، موبائل فون لے اڑے لاکھوں روپت مالیت کے کارڈ، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فرار

Unknown persons took cash, calling cards, and mobile phones from the mobile shop and stole cards and other goods worth millions of rupees, and escaped

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2023)
تھانہ کہوٹہ کی ناک تلے چوری کی واردات، نامعلوم افراد موبائل شاپ سے نقدی، کالنگ کارڈ، موبائل فون لے اڑے لاکھوں روپت مالیت کے کارڈ، موبائل فون و دیگر سامان لوٹ کر فرار جبکہ دو دن قبل پنڈی روڈ باولی بھٹہ ہوٹل میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جبکہ اس سے قبل آڑہ محلہ فاروق کالونی نئی آبادی و دیگر علاقوں میں کئی وارداتیں ہو چکی ہیں چوری ڈکیتی میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے پولیس کی عدم دلچسپی، گشت کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز چوری کی وارداتوں میں اضافہ کلر چوک میں ناکہ بندی کر کے لوگوں کو بیجا تنگ کیا جاتا ہے، پولیس چوروں ڈکیتوں میں لگام ڈالنے میں مکمل ناکام عوام علاقہ کا اعلی حکام سے فل فور نوٹس لینے کا مطالبہ

رمضان سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں

Even before Ramadan, the prices of food items are skyrocketing

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،20فروری2023)
کہوٹہ شہر اور گردونواح میں رمضان کے مقدس مہینے کی آمد کے ساتھ دوکانداروں نے چھریاں تیز کر لیں رمضان سے قبل ہی اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں چکن صافی750سو روپے کلو چھوٹا گوشت 15سو سے لیکر18سو تک فروخت ہونے لگا اسی طرح مضر صحت ملاوٹ شدہ دودھ دہی 180روپے سے لیکر200روپے تک جبکہ بیکری کی چیزیں سبزی فروٹ پکوڑے سموسے دالیں آتا چینی کی قیمتیں کئی گنا زیادہ حکومت کی طرف سے لاکھوں روپے کے فنڈز رمضان بازار لگانے عوام کو ریلیف دینے کے لیے فراہم کیا جاتا ہے مگر انتظامیہ اور ایم سی کی طرف سے سبزی منڈی میں ہر سال انہی 5یا 10دوکانوں پر سستا بازار کے بینرز لگا کر اور کرسیاں لگا کر جعلی بل بنا کر لاکھوں روپے کی خرد برد کی جا رہی ہے جبکہ نہ کہوٹہ میں پرائس کنٹرول کمیٹی موجود ہے نہ ہی انتظامیہ نام کی کوئی چیز نظر آتی ہے روزانہ ہزاروں روپے وصول کر کے ایک ڈمی ریٹ لسٹ تاجروں کو تھما دی جاتی ہے جسکو وہ مانتے ہی نہیں انتظامیہ ریٹ لسٹ اویزاں کرانے اور اُس پر عمل در آمد کروانے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے کہوٹہ شہر میں تجاوزات کی برمار شہر کی سڑکیں جو پہلے ہی کھنڈرات تھیں انکو مزید اکھاڑ کر رکھ دیا گیا شہر میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے جہاں نمازیوں اور شہریوں کو آنے جانے میں دشواری وہاں چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے شہریوں عوام علاقہ نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے مطالبہ کیا کہ کہوٹہ شہر کی سڑکیں جلد پختہ کی جائیں مہنگائی پر کنٹرل کرنے کے لیے ریٹ لسٹ نمایں جگہ اویزاں کرانے اور اُس پر عمل در آمد کروانے کے لیے اقدامات بروئے کار لائے جائیں ہر ادارہ فوٹو سیشن کی حد تک رہ گیا ہے ہر ادارے نے اپنے فوٹو گرافر رکھے ہیں دو چار فوٹو بنا کر سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہیں حالنکہ عملی طور پر مکمل ناکام ہیں اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button