DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com
Kallar Syedan: The supply of petrol and cigarettes has been restored after a huge increase in prices
نرخوں میں بھاری اضافے کے بعد پٹرول اور سگریٹس کے فراہمی بحال ہو گئی
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،فروری,2023)—نرخوں میں بھاری اضافے کے بعد پٹرول اور سگریٹس کے فراہمی بحال ہو گئی پٹرول کے نرخوں میں اضافے کے باعث روات کلر روڈ پر کئی ہفتے پٹرول ڈیزل نایاب رھا اور لوگوں کو اس کے حصول کے لیئے جی ٹی روڈ تک سفر کرنا پڑا مٹرولیم مصنوعات میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ پی پٹرول کی نایابی ختم ہو گئی اور صورتحال معمول پر آ گئی کئی ہفتوں سے مارکیٹ سے سگریٹس نایاب رہے لوگ سگریٹ کے حصول کے لیئے بھی سفارشی تلاش کرتے دکھائی دیئے ادہر سگریٹس کے نرخوں میں ملکی تاریخ کے سب سے بڑے دوگنا اضافے کے بعد سگریٹس کی سپلائی معمول پر آنا شروع ہو گئی ادہر سگریٹ کے رسیا لوگوں نے نرخوں میں سو گنا اضافے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ کے نرخوں میں سو فیصد سے زائد اضافہ کرنے سے ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے ملک کی خراب معاشی صورتحال کے زمہ دار سگریٹ نوش ہی ہیں۔
Kallar Syedan (Namayda Pothwar.com, Ikramul Haq Qureshi, 19, February 2023) – The supply of petrol and cigarettes has been restored after a huge increase in prices. People had to travel to GT Road to get petrol. With the record increase in Metrolime products, the scarcity of petrol has ended and the situation has returned to normal. Cigarettes have been scarce from the market for several weeks. After the biggest double increase in the prices of cigarettes in the history of the country, the supply of cigarettes has started to return to normal. Adding more than a percentage makes it feel like smokers are responsible for the country’s bad economic situation.
سہوٹ بگیال,نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر لے گئے۔
Sahot Bagyal, unknown thieves stole gold ornaments worth lakhs of rupees
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،فروری,2023)— محمد شکیل سکنہ سہوٹ بگیال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ گزشتہ صبح 7 بجے دیکھا کہ گھر کا رہائشی کمرہ جہاں پر طلائی زیورات اور دیگر قیمتی چیزیں رکھی ہوئی تھیں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور سامان بکھرا پڑا تھا۔نامعلوم چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چرا کر لے گئے۔
بشندوٹ,مرغوں کی مالیت آٹھ لاکھ روپے کے سات عدد اصیل مرغے اور دو عدد فینسی مرغے چوری
Bashindot, Aseel chickens worth eight lakh rupees stolen
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،فروری,2023)—شجاع کیانی سکنہ بشندوٹ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں نے گھر میں سات عدد اصیل مرغے اور دو عدد فینسی مرغے پال رکھے تھے جنہیں کوئی نامعلوم ملزمان رات کے پچھلے پہر دیوار پھلانگ کر گھر سے چوری کر کے لے گئے ہیں۔ مرغوں کی مالیت آٹھ لاکھ روپے ہے۔
مریم نواز کا دورہ راولپنڈی کلرسیداں کہوٹہ اور ملحقہ علاقوں سے بھی ریلیاں نکالی جائیں گی
After Maryam Nawaz’s visit to Rawalpindi, rallies will also be taken out from Kallar Syedan, Kahuta and adjoining areas
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،فروری,2023)—مریم نواز کا دورہ راولپنڈی کلرسیداں کہوٹہ اور ملحقہ علاقوں سے بھی ریلیاں نکالی جائیں گی سابق ارکان اسمبلی شاہد عباسی کھنہ پل، راجہ صغیر احمد کلرسیداں اور انجینئر قمراسلام راجہ اڈیالہ روڈ سے ریلیوں کی قیادت کریں گے،لیگی کارکنوں کا ایک اجلاس ہفتہ کی شام کو کلرسیداں میں سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ صغیر احمد کی قیادت میں منعقد ہوا جس میں سابق وائس چیئرمین بلدیہ چوہدری ضیارب منہاس،شیخ حسن رہاض،عابد زاہدی،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،صوبیدار غلام ربانی،ذین العابدین عباس،شیخ حسن سرائیکی،سردار محمد وسیم،حاجی طارق تاج،نعیم بنارس،شیخ وسیم اکرم،شیخ ندیم احمد اور دیگر نے شرکت کی جس میں طے کیا گیا کہ تمام کارکن آج صبح الائیڈ چوک کلر بائی پاس پر جمع ہوں گے جہاں سے ریلی سابق رکن اسمبلی راجہ صغیر احمد کی قیادت میں روانہ ہو گی کہوٹہ کا جلوس بھی ہائی وے پر پہنچے گا اسی طرح لہتراڑ کوٹلی ستیاں اور مری کے جلوس بھی کشمیر ہائی وے پہنچیں گے جہاں سے مرکزی جلوس سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قیادت میں کنونشن کے لیئے روانہ ہو گا ادہر انجینئر قمراسلام راجہ بھی اڈیالہ روڈ سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پشاور روڈ کے لیئے روانہ ہوں گے سابق رکن قومی اسمبلی نثار تنویر شیرازی کی قیادت میں خواتین کا وفد بھی کنونشن میں شرکت کریں گے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے قافلے کی قیادت یوتھ ونگ کے مقامی صدر شیخ حسن سرائیکی اور سردار وسیم کریں گے۔
صداقت عباسی کی نامزدگی اور پارٹی ٹکٹ کے باوجود تاحال پی ٹی آئی کے تین امیدوار ہیں
Despite Sadaqat Abbasi’s nomination and party ticket, PTI still has three candidates
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی جانب سے صداقت عباسی کی نامزدگی اور پارٹی ٹکٹ کے باوجود تاحال پی ٹی آئی کے تین امیدوار ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی تعداد چھ ہے پی ٹی آئی کے امیدوار صداقت علی عباسی آج بروز اتوار کلرسیداں میں کارکنوں کے مشاورتی اجلاس میں شرکت کریں گے یہ اجتماع سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود کے دفتر کلرسیداں میں ہو گا پی ٹی آئی کے دوسرے امیدوار سابق رکن قومی اسمبلی غلام مرتضی ستی نے بھی آج سردار مارکیٹ میں کارکنوں کا مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے تیسرے امیدوار سرگرم کارکن ایاز عباسی ہیں مسلم لیگ ن کے چھ امیدواروں میں سے صرف دو امیدواروں کلرسیداں سے راجہ ندیم احمد اور کہوٹہ سے بلال یامین ستی نے انتخابی مہم شروع کر رکھی ہے پیپلز پارٹی نے سابق ضلعی صدر شوکت علی عباسی اور ٹی ایل پی کے جاوید عباسی بھی امیدوار ہیں۔
خاکسار مخدوم حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے پی ٹی آئی کے امیدوار صداقت علی عباسی سے اظہار لاتعلقی
Khaksar Makhdoom Hussain has expressed his indifference to Sadaqat Ali Abbasi, the candidate of PTI from National Assembly Constituency NA-57
کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,19،فروری,2023)—پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے سابق میڈیا کوارڈینیٹر خاکسار مخدوم حسین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 سے پی ٹی آئی کے امیدوار صداقت علی عباسی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوے کہا کہ وہ ان کے لیئے کسی قسم کی انتخابی مہم چلانے اور ان کا ساتھ دینے سے انکاری ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں صداقت عباسی کو حادثاتی رکن اسمبلی قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انہوں نے چار سالہ اقتدار میں کارکنوں کو ذلیل کیا اب کارکن ان کا مکمل احتساب کریں گے ان کی مخالفت ڈھنکے کی چوٹ پر یوسی غزن آباد کے ہر پولنگ اسٹیشن تک کریں گے۔