DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; The establishment of welfare institutions of Asif Rabbani Qureshi is a revolutionary initiative, MD Baitul Mal Pakistan Malik Amir Fida Pracha

آصف ربانی قریشی کے فلاحی اداروں کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے۔ا یم ڈی بیت المال پاکستان ملک عامر فدا پراچہ

کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , عمران ضمیر،19,فروری،2023) — ا یم ڈی بیت المال پاکستان ملک عامر فدا پراچہ نے کہا ہے کہ کہوٹہ میں آصف ربانی قریشی کے فلاحی اداروں کا قیام ایک انقلابی اقدام ہے۔ دکھی انسانیت کی خدمت میں عظمت ہے۔ تعلیم،صحت کے میدان میں مستحق اور نادار طلبا ء و طالبات اور مریضوں کی امداد کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ غلام ربانی قریشی فری کڈنی سنٹر کہوٹہ کے دورے کے موقع پرایم ڈی بیت المال پاکستان ملک عامر فدا پراچہ نے مریضوں کی عیادت کی۔اورانتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پرفلاحی اداروں بہترین فری کڈنی سنٹر، لیبارٹری اور الفتح ٹیکنیکل اینڈ ٹریننگ سنٹر کے ذریعہ صحت اور ہنر کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی پر آصف ربانی قریشی کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک عامر فدا پراچہ نے غلام ربانی قریشی فری کڈنی اینڈ ڈائلیسس سنٹر، بلقیس ربانی ڈائگناسٹک سنٹر، الفتح ویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر مریضوں کی عیادت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا انکے ہمراہ سرپرست اعلی رحمانی برادری جمیل قریشی، انفارمیشن سیکرٹری PPP راولپنڈی علی منہاس و دیگر بھی ہمراہ تھے چیئرمین غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ آصف ربانی قریشی نے ملک عامر فدا پراچہ کو بریفنگ دی اور بتایا کہ بغیر کسی فیس کے بلکل مفت صحت کی سہولیات اور ماہانہ 15 سو سے زائد ڈائلیسس کیے جا رہے ہیں جن الفتح ویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹر اور لیبارٹری کے متعلق بھی آگاہ کیا ایم ڈی بیت المال پاکستان ملک عامر فدا پراچہ نے آصف ربانی قریشی کو بہترین خدمات پیش کرنے پر سراہا انکا کہنا تھا کہ غلام ربانی قریشی ایڈووکیٹ مرحوم نے انسانیت کی خدمت کی اسی جذبے کو آصف ربانی قریشی آگے لیکر چل رہے ہیں پاکستان بیت المال انکے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی انھوں نے خواتین کے لیےسلائی مشین دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ صحت اور تعلیم کے حوالے سے غلام ربانی قریشی ویلفئیر ٹرسٹ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اس موقع پر کہوٹہ کی سیاسی سماجی شخصیات سابق وائس چیئرمین بلدیہ کہوٹہ قاضی عبدالقیوم، ماسٹر نواز، ایم زرین اعوان، عبدالحمید قریشی ایڈووکیٹ،میڈم صفینہ شاہین ایڈووکیٹ، بزرگ صحافی اصغر حسین کیانی، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، کبیر جنجوعہ، ندیم چوہان، راجہ شاہد اجمل، افتخار احمد غوری و دیگر سیاسی وسماجی مذہبی شخصیات معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک عامر فدا پراچہ کی آمد پر انکاشاندار استقبال کیا گیا۔

Kahuta ( Pothwar.com, Imran Zamir, 19, February, 2023) — MD Baitul Mal Pakistan Malik Amir Fida Paracha has said that the establishment of welfare institutions of Asif Rabbani Qureshi in Kahuta is a revolutionary initiative. All available resources will be used to help deserving and needy students and patients in the field of education, and health. On the occasion of his visit to Ghulam Rabbani Qureshi Free Kidney Center Kahuta, MD Baitul Mal Pakistan Malik Amir Fida Pracha visited the patients and reviewed the arrangements. On this occasion, welfare organizations paid tribute to Asif Rabbani Qureshi for providing health and skill-related facilities through the best free kidney center, laboratory, and Al Fateh Technical and Training Center. According to the details, MD Pakistan Baitul Mal Malik Amir Fida Paracha visited Ghulam Rabbani Qureshi Free Kidney and Dialysis Center, Bilqis Rabbani Diagnostic Center, Al Fateh Women Vocational Training Center on this occasion visited the patients and reviewed the arrangements along with their guardians. Jameel Qureshi, information secretary of PPP Rawalpindi Ali Minhas, and others were also present.  Malik Amir Fida Paracha praised Asif Rabbani Qureshi for providing excellent services. He said that the late Ghulam Rabbani Qureshi Advocate Asif Rabbani Qureshi is carrying forward the same spirit of service to humanity, and Pakistan Baitul-Mal will fully cooperate with him. Former vice chairman of Municipality Kahuta Qazi Abdul Qayyum, Master Nawaz, M. Zareen Awan, Abdul Hameed Qureshi Advocate, Madam Safina Shaheen Advocate, Senior Journalist Asghar Hussain Kayani, President Press Club Kahuta Raja Imran Zamir, Kabir Janjua, Nadeem Chauhan, Raja Shahid Ajmal, Iftikhar Ahmed Ghori and other political and social and religious personalities, dignitaries of the region participated in large numbers. The arrival of MD Pakistan Baitul Mal Malik Amir Fida Paracha was warmly welcomed.

وحید مغل کو سپر د خاک کر دیا گیا

Waheed Mughal passed away

مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،19فروری2023)
کہوٹہ کی معروف سیاسی،سماجی وکاروباری شخصیات چوہدری شمس جندران کے بہنوئی اور حاجی پرویز مغل کے بھائی وحید مغل کو سپر د خاک کر دیا گیا، مر حوم کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبز واری بادشاہؒکے قبرستان میں ادا کیا گیا مر حوم کی نمازے جنازہ صدر اہلیسنت جماعت تحصیل کہوٹہ مولانا ادریس ہاشمی نے پڑھائی نمازے جنازہ میں ایڈوکیٹ آف سپریم کورٹ آف پاکستان راجہ ایم ستار اللہ ایڈوکیٹ،راجہ طارق عظیم امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے ستاون،راجہ عمران ستار جنجوعہ امیدواربرائے صوبائی اسمبلی پنجاب حلقہ پی پی سیون، سابق ناظم راجہ امان اللہ غازی،سابق چیئرمین راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرزا محمد مسعود،معروف سیاسی وسماجی شخصیت حاجی ملک منیر اعوان،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ رفاقت جنجوعہ،سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی عبدالقیوم،قاضی اخلاق احمد کھٹڑ،حاجی ملک عبدا لروف، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر،چوہدری علی جندران،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ سمیت دیگر سیاسی سماجی مذہبی شخصیات معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button