لندن (پوٹھوار ڈاٹ کام، محمد نصیر راجہ، 17 فروری 2023) – لوکل اتھارٹیز نے اپنے بجٹ کو متوازن بنانے کیلئے اپریل سے کونسل ٹیکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں گھروں کو اپریل سے 5فیصد زیادہ کونسل ٹیکس ادا کرناہوگا،کاؤنٹی کونسلز نیٹ ورک کے مطابق انگلینڈ کی 75فیصد کونسلیں جو سوشل کیئر کی ذمہ داریاں ادا کرتی ہیں انھوں نے اپنے بجٹ کی تفصیلات شائع کی ہیں جس سے ظاہر ہوتاہے کہ وہ کونسل ٹیکس میں 5فیصد اضافہ کرنا چاہتی ہیں۔ ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کی یہ وہ زیادہ سے زیادہ حد ہے جو کونسلیں کسی قسم کی ووٹنگ کے بغیر اضافہ کرسکتی ہیں۔اس فیصلے کے تحت بینڈ ڈی پراپرٹیز پر سالانہ 100پونڈ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ حکومت کا کہناہے کہ کونسلوں کو شہریوں پر پڑنے والے مالی دباؤ کو مد نظر رکھنا چاہئے ،اس میں کہاگیا ہے کہ لوکل اتھارٹیز کو اگلے سال پہلے کے مقابلے میں 9فیصد زیادہ رقم خرچ کرنا پڑے گی ،لوکل کونسلزکا کہناہے کہ ان کے پاس سروسز جاری رکھنے کیلئے ٹیکسوں میں اضافہ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں ہے۔،انگلینڈ میں بینڈ ڈی کا2022/23کیلئے پراپرٹی کا اوسط ٹیکس 1,966پونڈ تھا 5فیصد اضافے کے بعد اس رقم میں 98 پونڈ مزید شامل ہوجائیں گے انگلینڈ کے مختلف حصوں میں ٹیکس کی رقم مختلف ہوگی ، کونسل کے بعض رہنما کونسل کے ٹیکسوں کے نظام کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہیں کیونکہ مختلف علاقوں میں ٹیکسوں میں اضافی کی رقم مختلف ہوتی ہےوزرا کا کہناہے کہ کونسلوں کو گزشتہ سال جو رقم دی گئی تھی اس میں کم وبیش 9.4فیصد اضافہ متوقع ہے، انگلینڈ اور ویلزکی 350سے زیادہ کونسلوں کی نمائندہ لوکل گورنمنٹ ایسو سی ایشن کا کہنا ہے کہ تمام کونسلوں زیادہ سے زیادہ مقررہ حد تک ٹیکسوں میں اضافہ کریں گی۔
London (Pothwar.com, Mohammad Naseer Raja, 17, February 2023)-Local authorities have announced an increase in council tax from April in order to balance their budgets. As a result, hundreds of thousands of households will have to pay 5% more council tax from April. According to the County Councils Network, 75% of councils in England responsible for social care have published details of their budget plans, which show that they want to increase council tax by 5%. This is the maximum limit that councils can increase taxes without a vote. Under this decision, Band D properties will incur an extra burden of £100 per year. The government says that councils should consider the financial burden on residents, but local councils claim that they have no choice but to increase taxes to maintain services. The average council tax for Band D properties in England was £1,966 for 2022/23, and this will increase by £98 with the 5% increase. Council leaders in some areas criticize the council tax system as unfair because the amount of tax varies in different regions.