DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com
Kahuta: Important operation of Kahuta police, liquor supplier arrested
کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی، شراب سپلائرگرفتار
کہوٹہ(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم , ،16,فروری،2023) —کہوٹہ پولیس کی اہم کاروائی، شراب سپلائرگرفتار، 900 بوتل دیسی شراب برآمد،ملزم کی شناخت زاہد کے نام سے ہوئی، ملزم منشیات کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے، ایس ایچ او ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس یچ او منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی, ایس پی صدر ترجمان راولپنڈی پولیس
Kahuta ( Pothward.com, Imran Zamir, 16, February 2023) – Important action of Kahuta police, liquor supplier arrested, 900 bottles of country liquor recovered, accused identified as Zahid, accused is recorded in drug cases, Other facilitators of accused will also be arrested, SHO police said the crackdown on drug dealers and liquor suppliers will be accelerated.
کہوٹہ سٹی کی آئندہ 25سال کیلئے نئی حدود کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آر ڈی اے کا اجلاس
RDA meeting regarding the planning of new boundaries of Kahuta City for the next 25 years
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16فروری2023)
کہوٹہ سٹی کی آئندہ 25سال کیلئے نئی حدود کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آر ڈی اے کا اجلاس،ڈاکٹر محمد عارف قریشی سمیت سرکاری محکمے کے افراد کی شرکت،تفصیل کے مطابق گذشتہ میونسپل کمیٹی کہوٹہ میں کہوٹہ سٹی کی آئندہ 25سال کیلئے نئی حدود کی منصوبہ بندی کے حوالے سے آر ڈی اے اور لوکل باڈیز کے اشتراک سے بڑھتی ھوئی آبادی اور شہر کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ھوئے نیا مجوزہ نقشہ اور پلان تیار، ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے سیف انور کی ھدایت پر ٹی ایم اے کہوٹہ میں ملک غضنفر علی اعوان ڈائریکٹر لینڈ آر ڈی اے زیر صدارت ایک اھم اجلاس میں کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، آر ڈی اے کے افسران، میونسپل کمیٹی کہوٹہ اور تمام اسٹیک ہولڈر محکمہ جات کے سربراہ اور کمیونٹی کے ممبران نے شرکت کی،نقشہ تیار کرنے والی موٹ میکڈونلڈ کمپنی کے نمائندہ پروجیکٹ منیجر نادر علی شاہ نے ننے شرکاء اجلاس کو نئے پلان۔مجوزہ حدود کے تعین،کمرشل ایریر،صنعتی ایریا،ھاوسنگ اسکیم اور مین روڈز اور 2045 تک شہر کی آبادی کے ڈھائی لاکھ تک پہنچ جانے پر شہر کی وسعت اور نقشہ میں مختلف جگہوں پر مختلف تجارتی مراکز،انڈسٹریل ایریا گرین ایریا اور ھاوسنگ اسکیم پر مکمل بریفنگ دی کمیٹی ممبر کی حیثیت سے میں نے تمام ممکنہ بہتری کیلئے تجاویز دیں جسے سراھا گیا اورمیں نے پلان کی تکمیل سے پہلے کہوٹہ کے شہریوں کی تجاویز اور رائے کو شامل کرنے پر زور دیا ڈائیریکٹر آر ڈی اے لینڈ ملک غضنفر علی اعوان نے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ھوئے کہا کہ کہوٹہ کے تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں کی تجاویز سے پیری اربن ری اسٹرکچر پلان کو مزید بہتر بنایا جائے گا،ڈاکٹر محمد عارف قریشی نے کہا کہ میری شہر کے تمام مقتدر شخصیات سے گزارش ھے کہ وہ اپنی تجاویز جلد میونسپل کمیٹی کہوٹہ یا دفتر آر ڈی اے راولپنڈی تک پہنچا کر اس پلان کو بہتر اور قابل عمل بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
کہوٹہ باولی بھٹہ ہوٹل ڈکیتی کی واردات ڈکیت اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے نقدی و سامان لوٹ کر فرار
The incident of Kahuta Bavli Bhatta Hotel robbery, the robber escaped by looting millions of rupees in cash and goods at gunpoint
مٹور (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ،16فروری2023)
پولیس تھانہ کہوٹہ کی حدود میں چوروں،ڈاکووں کا راج کہوٹہ باولی بھٹہ ہوٹل ڈکیتی کی واردات ڈکیت اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے نقدی و سامان لوٹ کر فرار پولیس تھانہ کہوٹہ میں مقدمہ درج عوام علاقہ عدم تحفظ کا شکار،آئی جی پنجا ب پولیس،آر، پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی سے از خود نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق تھانہ کہوٹہ کے علاقہ باولی فرحان بھٹہ ہوٹل پر رات قریب 3 بجے 4 مسلح ڈکیٹ آئے جن میں سے 2 پیچھے کھڑے رہے جبکہ 2 ڈکیٹوں نے اسلحہ (کلاشنکوف)کی نوک پر کاونٹر پر موجود سردار دانش و دیگر سے 70 ہزار کے تین عدد موبائل، لاکھ روپے سے زائد نقدی اور کھانے پینے کی اشیاء لیکر فرار ہو گئے پولیس تھانہ کہوٹہ موقع پر پہنچ گئی مقدمہ درج کر لیا گیا۔