DailyNewsHeadlinePothwar.com

Chakswari,AJK: Municipal Committee Chakswari UC Faizpur Sharif Panyam and Pind Khurd elected councillors took oath

میونسپل کمیٹی چکسواری یوسی فیض پورشریف پنیام اورپنڈخوردسے مخصوص نشستوں پرمنتخب کونسلر ز نے حلف اٹھالیا

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,15،فروری,2023)—  میونسپل کمیٹی چکسواری یوسی فیض پورشریف پنیام اورپنڈخوردسے مخصوص نشستوں پرمنتخب کونسلر ز نے حلف اٹھالیااے سی تحصیل اسلام گڑھ حسام ساجدنے ان سے حلف لیاحلف اٹھانے والوں میں چودھری سفیان ایوب زبیر احمدایڈووکیٹ خواجہ محمداحتشام راجہ شمیریز خالدمجاہدحسین شاہ قاسم الیاس فرزانہ کوثر نورین نذیر رومیسہ فیصل صوفیہ بی بی شامل ہیں حلف برداری کی پروقار تقریب اسلام گڑھ میں منعقدہوئی کونسلر ز کوحلف اٹھانے پرحاجی چودھری محمدسلیم چودھری منیر اخترچودھری عمران مانی چیئرمین ظفراقبال مغل راجہ علی اکبرراجہ امجدحسین خواجہ منیب الرحمن خواجہ ریاست علی حاجی محمدنذیر بٹالوی حاجی میاں محمدمسعود چودھری محمدافضل نے مبارک بادپیش کی ہے۔

Chakswari (Allah Ditta Bismal,Pothwar.com) Municipal Committee Chakswari UC Faizpur Sharif Panyam and Pind Khurd elected councilors took oath AC Tehsil Islamgarh, Hussam Sajid took oath from Chaudhry Sufyan, Ayub Zubair Ahmed Advocate, Khawaja Muhammad Ihtsham, Raja Shamraiz, Khalid Hussain, Shah Qasim Ilyas, Farzana Kausar, Noreen Nazir, Romisa Faisal and Sophia Bibi The solemn oath-taking ceremony was held in Islamgarh on the swearing-in of Councilor Z. Mian Muhammad Masood Chaudhary Muhammad Afzal.

Rest of the day news…

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,15،فروری,2023)—ڈاکٹر خالد قیوم بٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ میرپور نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی معاشی حالات کا تقاضا ہے کہ ہم لائیو سٹاک اور زراعت پر خصوصی توجہ دیں۔ لائیو سٹاک کو چانے اور اس کی پیددوار کو بڑھانے کے لئے ضروری ہے کہ ہم کسانوں،فارمرز اور محکمہ کے ملازمین کے درمیان فاصلوں کو کم کریں۔ اس طرح کی ہفتہ وار میٹنگز کریں تا کہ بر وقت ویکسین ہو سکے اور آپس میں بیٹھنے سے ایک دوسرے کے تجربات بھی شیئر ہو سکیں تا کہ اس شعبے میں بہتری لائی جا سکے۔ہمارے ویکسین کے پروگرام جاری ہیں۔ویکسین مفت لگائی جاتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چکسواری میں منعقدہ سوموار پروگرام (فارمرز تربیتی پروگرام) سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے مزید کہا کہ ہمارے کچھ پراجیکٹس پہلے سے چل رہے ہین۔اس کے علاوہ منہ اور کھر کی بیماری کی ویکسین ہمارے پاس موجود ہے لیکن ابھی صرف انھی فارمز پر لگائی جا رہی جہاں خدانخواستہ ہمیں بیماری کی اطلاعات ملتی ہیں۔ڈاکٹر مجاہد یونس ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈپولٹری دویلپمنٹ آفیسر میرپور نے خطاب کسانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دو پروگرام چل رہے ہیں ایک گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے کٹا،وچھڑا پال سکیم ہے اور دوسری دودھ کی پیدوار میں اضافہ کے لئے اچھی نسل کی کراس بچھڑیوں کی خرید پر فارمرز کو سبسڈی دی گئی ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ اس سے قبل غریب عورتوں اور گھرانوں میں ایک مرغا اور پانچ مرغیون کی سکیم دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ محکمہ حیوانات نے دس لاکھ روپے کے بلا سود قرضے بھی دئیے تھے جو مکمل ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ سیکرٹری لائیو سٹاک و حیوانات سردار جاوید اقبال اور وزیر زراعت و لائیو سٹاک سردار میر اکبر کے خصوصی حکم پر ایسے پروگراموں کا اجراء کیا گیا ہے۔ اس موقع پر محکمہ حیوانات چکسواری کے ڈاکٹر امتیاز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر درجنوں زمینداروں اور فارمرز نے شرکت کی اور لائیو سٹاک کے حوالے سے سوالات بھی کئے۔ میزبان محمد ساجد نظامی کونسلر وارڈ نمبر 5بڑوٹیاں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور محکمہ حیوانات اور لائیو سٹاک کے افسران سے گزارش کی کہ ایسے پروگراموں کا انعقاد کیا جانا چاہیے تا کہ زمینداروں کو مفید معلومات مل سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,15،فروری,2023)— ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع میرپورچودھری آصف جمیل نے کہا ہے کہ ااس وقت ہمارا پھل دار پودوں کی تقسیم کا عمل جاری ہے جو ہم نے نصف قیمت پر دئیے ہیں۔جنرل سیل کے تحت بھی ہم پودے دے رہے ہیں۔ہمارے پودوں کا ریٹ مارکیٹ سے بھی کم ہے۔میں تمام زمینداروں سے گزارش ہے کہ آپ اس طرف آئیں اور اپنی زرعی پیدوار کو بڑھائیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ ہم امریکن اخروٹ جسے پیکن نٹ کا پودا اس علاقہ میں لگوا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ میری کوشش ہے کہ ہم پستہ کے پودے بھی لگائیں۔آنے والے دور میں وہی لوگ سروائیو کریں گے جن کے پاس خوراک اپنی ہو گی۔اگر ہر شخص گھر میں تھوڑے رقبہ پر بھی سبزیاں لگائیں تو یقینا ہم بچت کر سکتے ہیں۔موجودہ حالات میں ہمیں اپنے زرعی رقبوں کو آباد کرنے کی ضرورت ہے۔حکومت اس بات پر بھی غور کر رہی ہے کہ اگر کوئی زمیندار اپنی زمین آباد نہیں کرتاتو اس سے زمین لے کر کسی دوسرے زمیندار کو لیز پر دی جائے۔ فصلوں کی پیداوار بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔کچن گارڈننگ نا گزیر ہو چکی ہے۔ہم نے کھاد کے بحران پر قابو پانے کے لئے ورنی کمپوسٹ پر بھی کام شروع کر رکھا ہے۔ابتدائی طور پر پرائیویٹ سطح پر جاتلاں کے مقام پر کام جاری ہے اس میں کامیابی پر دیگر شہروں میں بھی کام کریں گے۔کھاد اور پانی کے بغیر اچھی فصل لینا ممکن نہیں۔انھوں نے تمام زمینداروں،میڈیا کے نمائندوں اور فارمرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔ مختلف سوالوں کے جواب میں انھوں نے کسانوں کو اپنی فصلوں کو بیماریوں سے بچانے کے طریقہ بھی بتائے۔ انھوں نے شاہ جماعت فارمز کا دورہ بھی کیا۔وہاں پر لگی ہوئی سبزیوں اور پیاز کی فصل کا معائنہ بھی کیا۔ اس موقع پر فارمر ارشد حسین،بنارس حسین،چودھری محمود حسین،راجہ نثار احمد خان صدر چکسواری پریس کلب،نو منتخب صدر اللہ دتہ بسمل،سینئر نائب صدر عابد حسین چودھری راجہ نزاکت حسین،راجہ شکیل احمد اور دیگر زمیندار محکمہ زراعت سرکل چکسواری کے ملازمین چودھری محمداکرم چیمہ اورعظیم فاروق بھی موجودتھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,15،فروری,2023)—تھانہ پولیس چکسواری کی کارروائی ایس ایچ او عمیر رشید ڈی ایف سی شمیم اختروحید تاج کنسٹبلان نے ڈکیت ملزم کو گرفتار کر لیا۔مورخہ 14.01.23 کو ملزم شمریز حیدر عرف شیری ولد پرویز اختر قوم گجر ساکن ٹھیکریاں حال محمودآباد چکسواری نے ڈکیتی کرتے ہوئے مسمی وقار احمد ولد مقبول قوم جٹ ساکن ہجیرہ کا موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر شدید زخمی کیا اور موٹر سائیکل اور ایک عدد گاڑی کی بیٹری چھین کر موقع سے فرار ہو گیا تھا۔تھانہ پولیس میں مدعی نے درکواست د تو پولیس شیری کی تلاش میں تھی۔ جس کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے چھینا گیا موٹر سائیکل اور بیٹری برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے دوران تفتیش میرپور شہر میں پرس سنیچنگ کی متعدد وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے۔عوام علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ پولیس چکسواری عمیر رشید کے اس اقدام کو سراہا ہے اور سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کو خوش آئند قرار دیا ہے۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ،اللہ دتہ بسمل ,15،فروری,2023)— چیئرمین کورٹ چودھری اختر حسین گزشتہ روز 17بچوں کے ساتھ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودیہ روانہ ہو گئے۔ کورٹ میں پرورش پانے والے بچوں نے اپنے ابو چودھری اختر حسین اور دیگر17 بہن بھائیوں کو رخصت کیا۔ کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس کے ڈونرز ہر سال ڈیڑھ درجن کے قریب بچوں کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سپانسر کرتے ہیں۔چودھری اختر حسین قرعہ اندازی کے ذرعہ 17بچوں کا انتخاب کرتے ہیں جن میں سے 8لڑکے اور 9لڑکیاں ہوتی ہیں۔ کورٹ ایجوکیشنل کمپلیکس اختر آباد میں پرورش پانے والے بچے اس لحاظ سے بھی خوش قسمت ہیں کہ انھیں اللہ کے گھر اور نبی کریم ﷺ کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button