DailyNewsHeadlineKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan: Returning officer refuses to submit Qamar Ul Islam Raja election application after he refused to submit his government pay slips

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،فروری,2023)—قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے امیدوار اور صوبائی نائب صدر انجینئر قمراسلام راجہ اور ڈپٹی الیکشن کمشنر کے مابین مکالمہ، ریٹرننگ آفیسر نے کاغذات نامزدگی کے دوران انجینئر قمراسلام راجہ سے بطور رکن بورڈ آف ڈائریکٹرز حکومت سے تنخواہ وصول نہ کرنے کا ثبوت طلب کیا تو قمراسلام راجہ نے ان کے سوال کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اگر میری کسی حیثیت کو کسی دوسرے امیدوار نے چیلنج کیا تو بتایا جائے آپ از خود مجھ سے تنخواہ وصول کرنے کا سرٹیفکیٹ طلب کرنے کے مجاز ہی نہیں جس پر ریٹرننگ آفیسر نے انہیں پیر دن تین بجے تک سرٹیفکیٹ جمع کروانے کو کہا تو قمراسلام راجہ نے ایک بار پھر ایسا کرنے سے صاف انکار کردیا جس کے بعد قمراسلام راجہ کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیئے گئے دریں ثنا قمراسلام راجہ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر کا سوال اور اعتراض غیر قانونی ہے میں حکومت سے تنخواہ وصول نہ کرنے کا سرٹیفکیٹ نود گھنٹہ میں پیش کر سکتا ہوں مگر ایسا کر کے ان کے لیئے کسی غیرقانونی مثال کا موجب نہیں بنوں گا میرا سوال ہے کہ ریٹرننگ آفیسر مجھے تنخواہ وصولی کا کوئی ثبوت پیش کردیں پھر میں بھی تنخواہ وصول نہ کرنے کا سرٹیفکیٹ انہیں پیش کردیں گا انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اب تین بجے پیش نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے الیکشن ہر صورت لڑنے کا فیصلہ کیا ہے مسلم لیگ ن الیکشن کے لیئے تیار ہے الیکشن جنرل ہوں یا ضمنی ہم میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کریں گے انہوں نے کہا کہ پہلے یہاں سے لوگ اکیلے ہی دوڑ میں حصہ لے کر کامیاب ہوتے رہے ہیں اب انہیں اکیلے دوڑنے کا موقع نہیں ملے گا مقابلہ سجے گا پوری قوت سے مخالفین کو شکست سے دوچار کروں گا اس موقع پر فیصل قیوم،سابق چیئرمین محمد زبیر کیانی،شیخ حسن ریاض،حاجی طارق تاج، ماسٹر عبدالمجید،چوہدری جواد مجید،مرزا ساجد،چوہدری عامر بھی موجود تھے ادہر ریٹرننگ آفیسر نے بھی قمراسلام راجہ کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیئے

Kallar Syedan (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 14, February 2023)- Dialogue between PML-N candidate and Provincial Vice President Engineer Qamar Islam Raja and Deputy Election Commissioner in the NA-59 by-election of the National Assembly, During the nomination papers, the officer asked Engineer Qamar Islam Raja for proof of not receiving salary from the government as a member of the Board of Directors, Qamar Islam Raja rejected his question and took a stand that if any of my positions are challenged by any other candidate. It should be said that you are not authorized to ask me for a certificate of receipt of salary, on which the returning officer asked him to submit the certificate by three o’clock on Monday, Qamar Islam Raja once again flatly refused to do so and He said that he will not appear even at three o’clock. Do what you have to do and I will approach the court. Qamar Islam Raja while addressing the workers outside the office of the District Election Commission said that the question and objection of the Returning Officer is illegal. I can produce a non-receipt of salary certificate from Govt in half an hour By doing so, I will not create any illegal example for them. My question is that the returning officer should show me some proof of his salary receipt, then I will also show him the certificate of non-receipt of salary. He announced that he He said that Mian Nawaz Sharif has decided to fight the election in any case. Muslim League-N is ready for the election. We will defeat the opponents on the field. He said that earlier people from here were successful by participating in the race alone, but now they will not get a chance to run alone, I will decorate the competition and defeat the opponents with all my strength. On this occasion Faisal Qayyum, former chairman Muhammad Zubair Kayani, Sheikh Hasan Riaz, Haji Tariq Taj, Master Abdul Majeed, Chaudhry Jawad Majeed, Mirza Sajid, Chaudhry Aamir were also present.

علاقہ مجسٹریک کلر سیداں محمد عابد اعوان نے قماربازی کے دوران قبضہ میں لئے گئے 11اصیل مرغوں کی نیلامی کیلئے 15 فروری دن گیارہ بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے

District Magistrate Muhammad Abid Awan has fixed 11 o’clock on February 15 for the auction of 11 authentic Aseel chickens seized during gambling

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،فروری,2023)—علاقہ مجسٹریک کلر سیداں محمد عابد اعوان نے قماربازی کے دوران قبضہ میں لئے گئے 11اصیل مرغوں کی نیلامی کیلئے 15 فروری دن گیارہ بجے کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔معزز عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بحوالہ درخواست دائر کردہ سرکار بابت اجراء مناسب حکم مرغے جو کہ 24 دسمبر 2022کو بجرم 5/7/78آرڈننس،بے رحمی جانوراں ایکٹ کے تحت قبضہ پولیس لئے گئے ہیں کی نیلامی مورخہ 15 فروری بوقت دن گیارہ بجے ہونا قرار پائی ہے۔مرغوں کی تعداد 11ہے جن تمام کی ریزرو پرائس مبلغ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے خواہش مند افراد وقت مقررہ پر عدالت پہنچ کر کارروائی میں حصہ لے سکتے ہیں۔

یوسی سموٹ میں گلیات کی تعمیر زور و شور سے جاری

The construction of streets in UC Smot continues with a bang

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،فروری,2023)—اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے کلرسیداں کی یوسی سموٹ میں گلیات کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے اہلیان کاہلیاں نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف،چوہدری محمد ایوب،چوہدری ظہیر محمود،چوہدری محمد ثالث فوکل پرسن و صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل سموٹ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بارہ سو فٹ کی گلیوں کے لیے فنڈز منظور کرائے اور آئندہ بھی کاہلیاں میں ترقیاتی کام کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملک محمد اعجاز نے بطور اسسٹنٹ کمشنر عوامی فلاح کے ان گنت اصلاحی اقدامات کیئے,چوہدری کلیم رسول

Malik Muhammad Ejaz as Assistant Commissioner took countless reform measures for public welfare, Chaudhry Kaleem Rasool

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،فروری,2023)—نواحی قصبہ سموٹ کے نوجوان سیاسی سماجی رہنما چوہدری کلیم رسول نے کہا ہے کلرسیداں میں چند ماہ کی تعنیاتی میں ملک محمد اعجاز نے بطور اسسٹنٹ کمشنر عوامی فلاح کے ان گنت اصلاحی اقدامات کیئے جس پر کلرسیداں کے عوام ان کے دلیرانہ اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ ملک محمد اعجاز نے دوران کلرسیداں تعنیاتی قبضہ مافیا لینڈ مافیا تجاوزات مافیا اور ریڑھی مافیاز سمیت تمام مافیاز کو پہلی بار لگام ڈالی۔جس سے مافیاز زیر زمین چلے گئے تھے۔انہوں نے کمشنر راولپنڈی کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سائلین اے سی کی ماہانہ کھلی کچہری میں بھی بارہ بجے ہی پہنچتے تھے کمشنر راولپنڈی شدید سردی کے موسم میں صبح نو بجے کلرسیداں پہنچ گئے تو سائلین ان کے وقت کے ہرگز پابند نہیں ہیں انہیں بارہ بجے کے بعد کلر آنا چاہیئے تھا انہوں نے مزید کہا کہ تبادلہ معمول کی کاروائی ہے جس پر مافیاز نے خوشیاں منائیں اور عوام سوگوار اور مایوس ہوئے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا مہنگائی مارچ کے سلسلے میں گزشتہ شب روات میں کارکنوں سے خطاب

Amir Jamaat-e-Islami Senator Siraj-ul-Haq’s address to the workers in Rawat last night in connection with the inflation march

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،فروری,2023)—امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ مسائل کم کرنے کے اعلان کے ساتھ اقتدار میں آنے والے لوگ مہنگائی بے روزگاری سمیت تمام مسائل میں اضافہ کا موجب بن رہے ہیں۔انہوں نے مہنگائی مارچ کے سلسلے میں گزشتہ شب روات میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پون صدی میں تجربات سے کام چلایا جا رھا ہے کبھی قوم کو آزادی سے اپنا فیصلہ کرنے کا اختیار کی نہیں دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف مارچ کرنے والے آج خود مہنگائی بیروزگاری میں بے تحاشہ اضافہ کر رہے ہیں یہ تو مہنگائی کم کرنے کے نام پر اقتدار میں آئے تھے آج ملک بھر میں قوم کو مہنگائی بے روزگاری قیمتوں میں ہو شربا اضافے اور ذخیرہ اندوزی کا سامنا ہے لوگ آٹے کے حصول کے لیئے گھنٹوں لائنوں میں لگ کر بھی آٹے سے محروم ہیں کل بجلی مہنگی کی گئی اب گیس مہنگی کرنے کی تیاریاں ہیں ہم پر اصل راج تو آئی ایم ایف کا ہے ہم پہلے بھی ان کے اسیر تھے یہ آج بھی ہماری قسمت کے مالک ہیں ان کی موجودگی میں ملک میں قانون اور انصاف کا نظام نافذ ہو ہی نہیں سکتا۔انہوں نے کہا کہ قوم نے جنہیں آزمایا اس نے انہیں دھوکہ دیا اور مایوس کیا قوم ایک بار جماعت اسلامی کو بھی آزما لیں ہم اس فرسودہ نظام کو زمین بوس کرکے ملک میں اللہ اور اس کے رسول کا نظام حیات لائیں گے جس کی بدولت ہمیں دنیا بھر میں بھکاری بننے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے مواقع میسر آئیں گے۔

آل پاکستان کنٹری بریڈ ڈوری ٹریک ریس کلرسیداں میں اختتام پذیر

All-Pakistan Country Breed Dory Track Race concluded in Kallar

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،فروری,2023)— آل پاکستان کنٹری بریڈ ڈوری ٹریک ریس کلرسیداں میں اختتام پذیر.ملک بھر سے 104 کتوں نے شرکت کی ٹریک ریس میں چوہدری حمزہ ربانی اسلام آباد کے کتے نے پہلی پوزیشن حاصل کی یہ جس پر مالک نے 2 لاکھ نقد اور ٹرافی حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن چوہدری واسع تیمور آف کلرسیداں کے کتے نے حاصل کی جس پر 1 لاکھ اور ٹرافی دی گئی۔تیسری پوزیشن دانش مسعود بھٹی آف کلرسیداں کے کتے نے حاصل کی جس پر دانش مسعود بھٹی کو ٹرافی اور 50 ہزار انعام دیا گیا ۔چوتھا انعام ملک نثار محمد نون اف کلوکوٹ نے 20 ہزار اور ٹرافی حاصل کی کامیاب ٹریک ریس کے کلب میں کوہسار اسلام آباد کلب کے سرپرست اعلی چوہدری ضیارب منہاس۔صدر ملک زبیر اعوان۔بانی کلب چوہدری شعیب عرف ننھا۔سرپرست اعلی ملک مظہر نے انعامات تقسیم کیئے۔

ارسلان قریشی کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم ضلع راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا

Arsalan Qureshi has been appointed as General Secretary of Pakistan Muslim League-N Youth Media Team District Rawalpindi

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,14،فروری,2023)—مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر ارسلان قریشی کو پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ میڈیا ٹیم ضلع راولپنڈی کا جنرل سیکرٹری مقرر کردیا گیا۔مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کلر سٹی کے صدر شیخ حسن سرائیکی اور جنرل سیکرٹری سردار وسیم نے نئی ذمہ داریاں ملنے پر ارسلان قریشی کو مبارکباد دی ہے۔

 

Show More

Related Articles

Back to top button