DailyNewsHeadlinePothwar.comRawat

Rawat: Instructions for recovery of arrears of fares of Pirwadhai bus stand shops

پیر ودہائی بس سٹینڈ دکانوں کے کرایوں کے بقایا جات وصولی کی ہدایت

روات(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، اکرام الحق قریشی,13،فروری,2023)— کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے گزشتہ صبح پیرودھائی جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کرتے ہوئے اڈے کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر، میٹرو پولیٹن کارپوریشن و دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ بس سٹینڈ میں انتظامی افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر کا کہنا تھا کہ جنرل بس اسٹینڈ کے حوالے سے مختلف عوامی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے یہ دورہ کیا جا رہا ہے تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا کر ضروری کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ انہوں نے اڈے پر بنے واش رومز کی خستہ حالی کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ آئندہ سات دنوں کے اندر اندر نہ صرف واش روم کی مکمل مرمت کی جائے بلکہ پورے آڈے پر رنگ و روغن بھی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اڈے کو بی کلاس بنانے کے لئے ایک پروپوزل متعلقہ فورم پر تک پہنچا رہے ہیں، ہماری اولین ترجیح مسافروں کو معیاری سفری سہولیات فراہم کرنا ہے ۔اس موقع پر انجمن تاجران کے وفد کی جانب سے دکانوں کے کرایہ بڑھانے کے مسئلے پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ ہمارا مقصد کسی کا معاشی قتل کرنا نہیں بلکہ قانونی حدود کے اندر رہتے ہوئے عوام اور تاجروں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، انہوں نے متعلقہ افسروں کو ہدایت کی کہ فی الحال دکانوں کے کرائے بڑھانے کے بجائے ان پر واجب الادا بقایا جات کو وصول کیا جائے۔ اس موقع پر غیر قانونی اڈوں کے حوالے سے شکایت پر کمشنر راولپنڈی نے ہدایت کی کہ تمام غیر قانونی اڈوں کو نوٹسز جاری کر کے انہیں ختم کروایا جائے۔ جنرل بس اسٹینڈ پر تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، بس اسٹینڈ پر رنگ و روغن کے ساتھ ساتھ مسافروں کے لیے پینے کا صاف پانی، بیٹھنے کی مناسب جگہ، صاف ستھرے واش رومز اور نماز پڑھنے کیلئے جگہ مختص کی جائے۔تمام لائٹس کو فعال اور اڈے کے پٹرول پمپ کی ٹک شاپس کو بہتر کیا جائے، انہوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جس میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر، میٹرو پولیٹین کارپوریشن افسران، سیکرٹری آر ٹی اے اور انجمن تاجران کے نمائندوں کو شامل کرتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ پندرہ دن کے اندر اڈے کی صفائی، رنگ و روغن اور دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے۔

Rawat; (Pothwar.com, Ikram ul Haq Qureshi, 13, February 2023)—Deputy Commissioner Rawalpindi Division Liaqat Ali Cheema visited the General Bus Stand yesterday morning Instructions for recovery of arrears of fares of Pirwadhai bus stand shops, examining various sections of the station. During this visit, Deputy Commissioner Rawalpindi Dr. Hasn Waqar Cheema, Assistant Commissioner, Metro Police Corporation, and other relevant officials were also present. While leading a meeting of administrative officials at the General Bus Stand, the Commissioner stated that the visit was made to examine public complaints regarding the General Bus Stand and to gather factual information so that necessary action can be taken. He strongly noted the poor condition of washrooms at the station and gave directions to ensure complete rehabilitation of the washrooms, not just repair, but also adding color and fragrance in the coming fifteen days. He said that a proper proposal related to the construction of a class washroom is under consideration and the first priority is to provide standardized travel facilities to our travelers. During this visit, the Forum…

Show More

Related Articles

Back to top button